... loading ...
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 28جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 3.68فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پچھلے 10 ہفتوں کے دوران کسی بھی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ مہنگائی کا ریکارڈ بنا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کا سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو پچھلے سال کے مقابلے میں اس دوران 37.67فیصد مہنگائی بڑھی ہے۔ اعدادد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 51اشیا میں سے 30اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 7اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور 14اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں الیکٹرک چارجر،ٹماٹر،ایل پی جی، مسور کی دال، ماش کی دال، صوفی واشنگ سوپ، لائف بوائے، لہسن، ماچس، یلو لیبل چائے، آلو،نیڈو ملک، چینی، ڈبل روٹی، دودھ اور دہی شامل ہیں جب کہ اس دوران پیاز، چکن، کیلوں، انڈوں اور گھی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ21جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 7 ہفتے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس کے اگلے ہی ہفتے میں مہنگائی نے10 ہفتوں میں سب سے زیادہ مہنگائی کا ریکارڈ قائم کرلیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12ہفتوں کا جائزہ لیا جائے تو 28جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 3.68فیصد رہی اس سے پہلے 30جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ یعنی 3.63فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی 28جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 37.67فیصد رہی جو پچھلے 12ہفتوں میں سالانہ بنیادوں پر بھی سب سے زیادہ مہنگائی ہے اس سے قبل 6جولائی کو 33.66فیصد کی سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی ادارہ شماریات ملک بھر کے 17شہروں کی50مارکیٹوں سے51بنیادی اشیائے صرف کی قیمتوں کو جمع کرکے نتائج اخد کرتا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...