وجود

... loading ...

وجود

ہم غریب کے گھر کھانا کھانے چلیں ۔

هفته 23 جولائی 2022 ہم غریب کے گھر کھانا کھانے چلیں ۔

وزیر اعلی صاحب، آپ ہم غریب کے گھر کھانا کھانے چلیں گے؟ وزیر اعلی نے ایک
لمحہ کی دیر لگائے بغیر پوچھا
آج رات کو؟ جواب ملنے پر انہوں نے ا سٹیج پر اپنے دائیں، بائیں موجود افراد کی جانب
اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تینوں آئیں گے۔یہ ایک تقریب تھی، جس میں سامعین میں
شامل ایک فرد نے اٹھ کر مائک پر گفتگو کرتے ہوئے اچانک وزیراعلی کو مخاطب
کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، میں ایک آٹو والا ہوں آپ آٹو والوں کی
بہت مدد کرتے ہیں۔ میں آپ کو اپنے آٹو رکشہ پر ہی دعوت پر گھر لے کر جانا چاہتا
ہوں۔ یہ مکالمہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے تھا۔ جو تقریب کے بعد آٹو
رکشہ میں بیٹھ کر دعوت میں شرکت کے لیے گئے ۔ اور بعد میں کھانے کی تعریف بھی
کی۔ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال وزیر اعلی ہونے کے باوجود بھی ایک عام
آدمی کی طرح اپنے معمولات انجام دیتے ہیں۔ انھوں نے سیاسی سفر کا آغاز انڈیا
اگینسٹ کرپشن کے نام سے بدعنوانی کی تحریک چلانے سے کیا اور بعد میں اپنی
سیاسی پارٹی عام آدمی پارٹی کی بنیاد رکھی۔
عام آدمی پارٹی نے ریاست پنجاب میں حال ہی میں حیران کن کامیابی حاصل کی
ہے۔اروند کیجروال کی جماعت نے ریاست میں 117 نشستوں میں سے 91 حاصل کی
ہیں۔ کانگریس اور بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) اسے اگلے انتخابات کے لیے
خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں۔ اروند کیجروال ایک صاف ستھری ساکھ کے حامل ہیں
اور انہیں دہلی میں اچھی کارکردگی دکھا نے پر ہر طرف سراہا جارہا ہے۔بھارتی وزیر
اعظم مودی وزیر اعلی اروند کیجریوال کے دہلی ماڈل سے خوفزدہ ہیں۔ اور انھیں
سنگار پور نہیں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ کیجریوال کو سنگاپور حکومت
نے دہلی ماڈل کے بارے میں سننے کے لیے بلایا تھا۔ اروند کیجریوال نے دہلی میں ہر
گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی،فرشتے اسکیم کے تحت 50 لاکھ کا مفت علاج، عورتوں
کو مفت بس سفر، 18 لاکھ بچوں کو اچھی تعلیم، مفت ادویات، مفت علاج، مفت پانی کی
سہولیات دی ہیں، ان کی کارکردگی نے نریندر مودی کی نیند اڑا دی ہے۔ان کے
دہلی ماڈل آف گورننسنے گزشتہ سات سالوں میں قومی دارالحکومت کا چہرہ بدل کر
رکھ دیا ہے۔ کیجریوال نے تمام چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ لیکن دہلی میں اپنے شہریوں
کو بہترین عوامی خدمات فراہم کرنے کے مشن پر ڈٹے رہے ہیں۔ انھوں نے دہلی کے
بجٹ کو خسارے میں نہیں جانے دیا۔ وہ اپنی عوامی خدمت پر مبنی پالیسیوں کی وجہ
سے دہلی کے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کر ر ہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج پوری
دنیا میں اس کا چرچا ہے۔ دہلی میں ملک گیر انسداد بدعنوانی تحریک کے بعد جب وزیر
اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں حکومت بنی تھی تو حکومت نے لوگوں کو بہتر
سہولیات فراہم کرنے کے عزم اور لگن کے ساتھ کام کیا۔ 2015 تک دہلی میں بجلی کے
نرخ بہت زیادہ تھے۔ اس کے علاوہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی مسلسل بندش ر ہتی تھی۔
لوگ بجلی کی بندش کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھنے لگے تھے۔ بجلی کمپنیاں بھی
خسارے میں چل رہی تھیں۔ اس وقت دہلی کے صرف 50 فیصد میں پانی کی سپلائی کے
لیے پائپ لائن تھی اور صرف 40 فیصد کے پاس سیوریج لائن تھی۔ سرکاری ا سکولوں
کی حالت خستہ تھی ۔ اساتذہ تعلیم سے دور تھے۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے
مطابق 2014 میں نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر تھا۔ نئی دہلی میں رجسٹرڈ
گاڑیوں کی تعداد قریب ساڑھے سات ملین تھی ۔ ان میں سے زیادہ تر انتہائی فضائی
آلودگی کا سبب بننے والے ڈیزل سے چلتی تھی۔ اس کے علاوہ تعمیراتی کاموں کے
سبب پیدا ہونے والی دھول، کاشتکاری اور فصلوں کے فضلہ کو جلانے سے پیدا ہونے
والا دھواں آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے تھے۔ انھوں نے گاڑیوں کی تعداد کو کم
کرنے کے لیے دہلی میں 30 ہزار بسیں چلا کر عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت
مہیا کیں۔ نئی حکومت بننے کے بعد 2020 تک دہلی میں یہ صورتحال بدل گئی ہے۔
کیجریوال حکومت نے اپنی پالیسیوں سے ہر کسی کو بہتر عوامی سہولیات فراہم کیں۔
محلہ کلینک کے اپنے ماڈل کے ساتھ، کیجریوال حکومت لوگوں کو مفت بنیادی صحت
کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس وقت بھارت میں دہلی واحد ریاستی حکومت ہے جس
کے پاس مالیاتی خسارہ نہیں ہے۔ سات سالوں میں دہلی حکومت کا بجٹ 30 ہزار کروڑ
سے بڑھ کر 75 ہزار کروڑ ہو گیا ہے اور دہلی کی جی ڈی پی میں 150 فیصد اضافہ
ہوا ہے۔ اروند کیجروال تو اس مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت ایسا
قانون منظور کرے کہ اگر کوئی بدعنوانی کرے تو اسے جیل جانا پڑے، اس کی جائیداد
ضبط کی جائے ۔ کانگریس اور ساری پارٹی یہ نہیں مانی ۔ سیاست میں ساری پارٹیاں
پردے کے پیچھے ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں۔ یہی سب کچھ ہمارے ملک میں بھی
ہورہا ہے، کرپشن کرپشن سب چلاتے ہیں۔ فتح کی انگلیاں اٹھائے جیل چلے جاتے ہیں،
لے کے رشوت پھنس گیا ہے، دے کے رشوت چھوٹ جا۔ یہی نظام چل رہا ہے۔ جب
تک یہ سیاست نہیں بدلیگی تب تک ہمیں بدعنوانی سے نجات نہیں مل سکتی۔ اس کے
لیے پاکستان میں بھی کئی عام آدمی پارٹی اورکیجریوال جیسالیڈرچاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں سسکتے فلسطینی وجود جمعه 09 مئی 2025
غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں سسکتے فلسطینی

بھارت کوبھرپور جواب دیاجائیگا وجود جمعه 09 مئی 2025
بھارت کوبھرپور جواب دیاجائیگا

درد کارشتہ وجود جمعه 09 مئی 2025
درد کارشتہ

بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب وجود جمعرات 08 مئی 2025
بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب

جنگی ماحول میں اور ریاستی ادارے وجود جمعرات 08 مئی 2025
جنگی ماحول میں اور ریاستی ادارے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر