... loading ...
اقوام متحدہ نے ترکی کا نام بدل کر ترکیہ کرنے کی توثیق کردی ہے۔ اس تبدیلی کی درخواست ترک حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ یکم جون کو ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی جانب سے ایک مراسلہ جنرل سیکرٹری کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس مراسلے میں درخواست کی گئی تھی کہ عالمی ادارے کی جانب سے تمام امور کے لیے ترکی کی بجائے ترکیہ نام استعمال کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مراسلے کے ساتھ ہی ملک کے نام میں تبدیلی کی توثیق ہوگئی تھی۔ ترک وزیر خارجہ نے یہ مراسلہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں جمع کرانے کا اعلان 31 مئی کو کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے دسمبر 2021 میں ترکی کا نام بدل کر ترکیہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ لفظ ترکیہ ہماری ثقافت، تہذیب اور اقدار کی زیادہ بہتر نمائندگی اور عکاسی کرتا ہے۔ ترک زبان میں بھی ترکی کو ترکیہ ہی کہا جاتا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اگر گوگل پر turkey سرچ کیا جائے تو ملک کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا کے ایک پرندے ٹرکی کی تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں جس کو تھینکس گیونگ یا کرسمس جیسے تہواروں میں کھایا جاتا ہے۔ اسی طرح کیمبرج ڈکشنری میں turkey کا مطلب بری طرح ناکام یا احمق فرد ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ملک کا نام بدل کر ترکیہ کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ممالک کے نام تبدیل ہونا غیرمعمولی نہیں۔ حال ہی میں نیدرلینڈز نے ہالینڈ کا نام استعمال کرنا ترک کردیا تھا جبکہ مقدونیا نے اپنا نام تبدیل کرکے شمالی مقدونیا رکھ لیا تھا۔1935 میں پرشیا نام کو بدل کر ایران رکھا گیا تھا، سیام کو اب تھائی لینڈ کہا جاتا ہے جبکہ رہوڈیشیا کا نام اب زمبابوے ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے ...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ،اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط والے م...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا فل کورٹ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظ...
حکومت سندھ نے 30پرائمری ااسکولوں کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے 1ارب 52 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار روپے کی منظوری دی محکمہ خزانہ سے رقم دینے کی سفارش بھی کردی گئی اسکولوں کی تعمیرات رواں ماہ میں ہی شروع کردی جائے گی۔
سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسمگل شدہ اسلحہ ڈیلروں اور محکمہ داخلہ کی مدد سے لائسنس یافتہ بنائے جانے انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کے گھر سے سڑسٹھ لائسنس یافتہ ہتھیار ملے۔تصدیق کرائی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماں کو رہا کردیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو سنا جائے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...
خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پرچینی انجینیئرز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔بشام سے پ...
سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے تربت میں پ...
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مزید 81فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق رفح میں ایک گھ...
جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور دو روز میں چوروں نے 4طالب علموں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے سبب نہ صرف جامعہ کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے ...
ملک میں یومیہ چار ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے-تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ تین کروڑ چھپن لاکھ ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے۔ آئل کمپنیز نے اسمگلنگ کی روک تھام اورکارروائی کیلئیحکومت اور اوگرا سیمدد مانگ لی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نیسیکریٹری پیٹرولیم کو ...