... loading ...
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں تاحال منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبر غلط ہے۔ این آئی ایچ کی وضاحت سے قبل وفاقی اور صوبائی حکام کو منکی پاکس کا مشتبہ کیسز سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تاحال وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ملک میں وائرس کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔اقدامات سے متعلق کہا گیا کہ تمام ایئرپورٹس میں میڈیکل اسکریننگ سمیت کسی بھی متاثرہ مسافر کی شناخت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘این آئی ایچ واضح کرتا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صحت کے حکام کی جانب سے صورت حال کی باریک بینی سے نگرانی کی جارہی ہے۔منکی پاکس کووڈـ19 سے مختلف طریقے سے پھیلتا ہے اور این آئی ایچ نے کہا ہے کہ عوام ملک میں وبا کے پھیلنے کے حوالے سے آگاہ رہیں۔این آئی ایچ نے ایک روز قبل الرٹ کیا تھا کہ منکی پاکس جانوروں میں پھیلنے والی بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس سے متاثر ہونے سے پھیلتی ہے تاہم منکی پاکس کے پیدا ہونے سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔وائرس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ افریقہ میں جانوروں جیسے بندروں میں وائرس کی موجودگی ہوسکتی ہے اور انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔الرٹ میں کہا گیا تھا کہ بیماری متاثرہ جانوروں، انسان یا وائرس سے آلودہ مواد سے پھیل سکتی ہے، وائرس جسم میں خراب جلد، سانس کی نالی، آنکھوں، ناک اور منہ سے جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ جسمانی رطوبتوں، زخموں یا اس سے آلودہ لباس کو براہ راست یا بالواسطہ چھونے سے یہ وائرس کسی انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔اس وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں مریض میں بخار کے بعد ایک سے تین دن کے اندر اس کے جسم میں خارش ہو جاتی ہے، یہ خارش اکثر چہرے سے شروع ہوتی ہے اور پھر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل جاتی ہے جبکہ اس کی دیگر علامات میں سر درد، پٹھوں میں درد، تھکن اور سوجن شامل ہیں۔اس وائرس کی جسم میں موجودگی کی مدت عام طور پر 7 سے 14 روز ہوتی ہے لیکن یہ 5 سے 21 روز تک جسم میں رہ سکتا ہے، جبکہ متاثر ہونے کی صورت میں بیماری عام طور پر دو سے چار ہفتوں تک رہتی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 21 مئی تک دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً 80 منکی پاکس وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو چکی تھی، جبکہ 11 ممالک میں مزید 50 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی محکمہ صحت عامہ کے ایک عہدیدار نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس وقت عام لوگوں کے لیے خطرہ کم ہے۔ماہرین کے مطابق منکی پاکس ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے، یہ انفیکشن انسانوں میں پائے جانے والے چیچک کے وائرس سے ملتا ہے، اس وبا کی علامات میں بخار ہونا، سر میں درد ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...