... loading ...
نیپال میں بھی سری لنکا جیسے اقتصادی بحران کا خوف پیدا ہورہا ہے۔ حکومت نیپال نے اپنا خرچ کم کرنے کے لیے کار، سونا اور کاسمیٹکس جیسی مصنوعات کی درآمدات گھٹا کر نصف کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال کے غیرملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ کم ہوکر تقریبا نصف رہ جانے کے بعد حکومت نے کار، سونا اور کاسمیٹکس کی درآمدات پر سختی کردی ہے۔ ملک کے سینٹرل بینک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ سینٹرل بینک کے گورنر کو معطل کرنے اور ان کے نائب کو عبوری سربراہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔ہمالیائی مملکت نیپال کو بھی اسی طرح اقتصادی مار جھیلنی پڑی ہے جس کا سامنا سری لنکا کو کرنا پڑا۔ سیاحت پر منحصر اس کی معیشت کورونا وبا کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی اور اس کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ تقریبا نصف رہ گیا۔نیپال راشٹر بینک (این آر بی) کے نائب ترجمان نارائن پرساد پوکھریال نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخیرے پر کافی دباو ہے۔ “این آر بی کو لگتا ہے کہ چونکہ ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ کافی دباو میں ہے اس لیے ضروری اشیا کی فراہمی کو متاثر کیے بغیر غیر ضروری چیزوں کی درآمدات پر لگام کسنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔”انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ کن اشیا کی درآمدات پر پابندی لگائی جارہی ہے لیکن کہا کہ درآمد کنندگان کو 50 ”آسائشی اشیا” کی درآمد کے لیے مکمل ادائیگی کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا،”ہم نے ان اشیا کی درآمدات کے بارے میں نئے ضابطوں سے تمام کسٹم پوائنٹس کو مطلع کردیا ہے۔یہ درآمدات پر پابندی نہیں ہے بلکہ ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔”نیپال کی وزارت خزانہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ این آر بی کے گورنر مہاپرساد ادھیکاری کو جمعے کے روز معطل کیوں کیا گیا تاہم کہا کہ ایک حکومتی پینل معاملے کی تفتیش کرے گا۔حالانکہ ایک حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گورنر ادھیکاری پر حساس مالیاتی اطلاعات میڈیا میں لیک کرنے کے الزامات تھے۔ادھیکاری نے اس الزام پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ روئٹرز نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موبائل فون سوئچ آف ملا۔نیپال میں سیاحت کی صنعت دوبارہ راستے پر واپس لوٹنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ کووڈ انیس کی وبا کے دوران پوری صنعت بند ہوگئی تھی۔اس دوران نیپال کا مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ گزشتہ برس جولائی کے وسط کی سطح سے 17فیصد گر کر فروری کے وسط میں 9.75 ارب ڈالر رہ گیا۔نیپالی حکام کا کہناہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کا موجودہ ذخیرہ 29ملین آبادی والے اس ملک میں اگلے چھ ماہ تک درآمدات کے لیے کافی ہوگا۔ خیال رہے کہ بھارت اور چین دونوں کی نیپال کو اپنے زیادہ سے زیادہ اثر میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔سینٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جولائی کے وسط سے فروری کے وسط کے درمیان بیرونی ملکوں سے آمد میں 5.8فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 4.53ارب ڈالر رہ گئی۔گزشتہ جولائی میں شروع ہونے والے روا ں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں تجارتی خسارہ 2.07ارب ڈالر رہا جب کہ اسی مدت میں گزشتہ مالی سال کے دوران یہ خسارہ 81.76کروڑ ڈالر تھا۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں جب ملک کی اقتصادی حالت کمزور ہے، این آر بی کے گورنر کو معطل کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔اپوزیشن کمیونسٹ یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ پارٹی کے ایک سینیئر رکن پارلیمان سریندر پانڈے کا کہنا تھا،”وہ اچھا کام کررہے تھے، اور جب ملک کے اقتصادی اشارے اچھے نہیں ہیں، انہیں معطل کر دیا جانا ایک غلط فیصلہ ہے۔”ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ نیپال پر قرض بڑھ کر اس کی جی ڈی پی کا 41فیصد ہوگیا ہے۔ سن 2016سے سن 2019کے درمیان یہ قرض اوسطا 25.1 فیصد رہا تھا لیکن وبا کے دوران ہونے والے اخراجات کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال میں نیپال کے قرض میں جی ڈی پی کے 9.7فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے جوگزشتہ برس 8فیصد تھا۔سری لنکا کی حکومت او روہاں کے عوام کے لیے یہ بحران کتنا بڑا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت نے باضابطہ تسلیم کیا ہے کہ ملک کی آمدن کے ہر 100امریکی ڈالر پر اسے 119ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...