... loading ...
امریکی براعظم اور ایشیا پیسیفک خطے میں رہنے والے افراد نے پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثے خریدے ہیں۔ خریداری کے اس سلسلے کو کرپٹو کاروبار کے لیے بلاک بسٹر قرار دیا گیا ہے۔امریکا میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج جیمینئی نے اپنی تازہ سروے رپورٹ میں بتایا کہ 2021 میں امریکا کے علاوہ لاطینی امریکا اور ایشیا پیسیفک کے ممالک میں رہنے والے ہزاروں افراد نے پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسیوں کا استعمال کرکے ڈجیٹل اثاثے خریدے۔جیمینئی ایکسچینج نے یہ سروے نومبر 2021 سے فروری 2022 کے درمیان کیا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے منسلک ماہرین نے 2021 کو ایک شاندار سال قرار دیا۔کرپٹو کرنسی ایکسچینج جیمینئی نے سروے رپورٹ میں بیان کیا کہ اِن چار ماہ کے دوران امریکا، لاطینی امریکا اور ایشیا پیسیفک خطے کے بیس ممالک میں 30 ہزار افراد نے کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثے خریدے۔جیمنیئی کی رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی خریداری کی بنیادی اور بڑی وجہ مختلف ممالک میں افراطِ زر کی بڑھتی شرح اور بعض ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہے۔جیمینئی کے مطابق 2021 میں 79 فیصد افراد نے کرپٹو کرنسی خریدی کیونکہ ان کا تعلق ان ممالک سے تھا جہاں کی کرنسیوں کی قدر ڈالر کے مقابلے میں پانچ سے زائد مرتبہ کم ہوئی تھی۔مثلا ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے میں ساڑھے سترہ فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح انڈونیشی روپے کی قدر 2011 سے لے کر 2020 تک پچاس فیصد کم ہو چکی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس براعظم یورپ میں 17 فیصد افراد نے ڈیجیٹل اثاثے خریدے۔ کرپٹو کرنسی کے ماہرین رواں برس یورپ میں کرپٹو کرنسیوں کی خریداری پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ایک بِٹ کوائن کی قیمت 68 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور یہ اب تک کی ریکارڈ بلند ترین سطح ہے جبکہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی مالیت بھی 3 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...