... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے اس کے خلاف آج اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیا جائیگا جس میں میں خود بھی شریک ہوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے جس کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر پرامن احتجاج کرینگے، ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کیخلاف پرامن احتجاج ہوگا اور میں نماز عشا کے بعد خود بھی اس احتجاج میں شریک ہونگا۔وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غداری کیخلاف یہ لازم ہے کہ آپ پر امن احتجاج کریں، کبھی تصادم کی سیاست نہ کریں، لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ باہر سے ہونیوالی غداری کا حصہ نہ بنیں کیونکہ جب تک عوام کا دبا ونہیں ہوگا یہ چیزیں ہوتی رہیں گی۔ لوگوں کو باہر نکل کر ہارس ٹریڈنگ کیخلاف احتجاج کرنا چاہیے، قوم سچائی کیساتھ ہے اور چوروں کیخلاف لڑائی لڑے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے3سال سے کہتی تھی کہ یہ حکومت نااہل ہے، وزیراعظم استعفی دے اور الیکشن کرائیں، اب میں نے الیکشن کا اعلان کرادیا ہے تو سوال ہے کہ اب یہ سپریم کورٹ کیوں چلے گئے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کیں، الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا لیکن یہ چاہ رہے ہیں میری حکومت دوبارہ بحال ہو، عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ حکومت بحال ہو اس لیے کہ انکے خریدے ہوئے لوگ حکومت میں آئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ساڑھے3 سال سے این آراو لینے کی کوشش کر رہے ہیں یہ عدالت سے سزا یافتہ ہیں، نواز شریف اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، یہ چاہتے ہیں اقتدار میں آکر نیب ختم کرکے اپنے مقدمات ختم کریں، یہ چاہتے ہیں نیب کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور انھیں این آراو ٹو ملے، یہ چاہتے ہیں دوبارہ عوام کا پیسہ باہر بھیج کر اربوں کی پراپرٹی بنائیں۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماوں پر 90 فیصد کیسز ان دونوں کے اپنے ہی دور میں بنائے گئے ہیں، انھوں نے ساری زندگی امپائر کو ملا کر فکس میچز کھیلے ہیں، یہ الیکشن کمیشن میں اپنے لوگ لگانا چاہتے ہیں، مجھے خبر ملی ہے لاہور کے ہوٹل میں لوگوں کو خرید کر لے جایا جارہا ہے، اس خرید وفروخت کیخلاف لوگوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوٹل کے باہر احتجاج کرینگے۔ایم پی ایز کی قیمت لگاتے ہیں، یہ چھانگا مانگا کی ہی سیاست ہے لوگوں کی نظر میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، ایم پی ایز کو خرید کر حکومت بنانا جمہوریت نہیں ہے، جو لوگ اچکن سلوا کر بیٹھے تھے وہ لوگوں کو خرید کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی اسی سیاست کی وجہ سے ہماری جمہوریت عوام کی نظر میں وقعت کھوچکی ہے، ملک کی اخلاقیات ،جمہوریت ،انصاف کی رکھوالی قوم کرتی ہے، اچھائی اور حق کیساتھ کھڑے ہونے کا حکم قرآن میں اللہ نے ہمیں دیا، جب قوم برائی دیکھ کر چپ کرکے بیٹھ جاتی ہے تو اپنا نقصان کرتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ 5ہفتے پہلے تحریک عدم اعتماد کا ڈراما شروع ہوا، یہ بیرونی سازش بھی ہے جس کی وجہ سے اسپیکر نے رولنگ دی کیونکہ سازش کے تحت کہا گیا کہ وزیراعظم کو نہیں ہٹایا تو تعلقات خراب ہونگے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس سندھ کی حکومت تھی اور انکے پاس باہر سے بھی پیسہ آیا، میرے پاس تو 4 حکومتیں تھیں چاہتا تو ان سے زیادہ پیسہ لگا سکتا تھا لیکن ملک کیساتھ پیسے کی سیاست کا تماشا کرنے پر میرا ضمیر ہی نہیں مانتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ کسی ملک کے عوام کیخلاف کوئی نہیں ہوتا بلکہ پالیسی کیخلاف ہوتاہے، میں امریکا مخالف نہیں بلکہ پالیسی کا مخالف ہوں، جب ایک ملک دوسرے ملک کو حکم دے جنگ لڑے، ڈومور بھی کرے، ہم سب کچھ کریں پھر بھی ہمارے ملک کی تعریف نہیں ہوتی۔ کسی کے آگے جھکنے اور غلامی سے بہتر موت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پاکستان کی صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیاعوام سے بات چیت کروں، ہم تو ابھی پاور میں آئے یہ تیس سال سے حکومت کر رہے ہیں، شہباز شریف بتائیں کہ تیس سال میں عوام کو بھکاری کس نے بنایا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے، کے پی سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل گیا ہے ہزارہ تو ن لیگ کا گڑھ ہوتا تھا،ان کا جنازہ نکل گیا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے، کے پی سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل گیا ہے ہزارہ تو ن لیگ کا گڑھ ہوتا تھا،ان کا جنازہ نکل گیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے بری گورننس سندھ میں ہے، کرپشن بھی زیادہ ہے اندرون سندھ میں غربت بھی سب سے زیادہ ہے، سندھ سب سے پیچھے ہے، کراچی 80کی دہائی میں ترقی کررہاتھا، سندھ میں اگلا الیکشن ہم ہی جیتیں گے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے تین سال بہت مشکل وقت تھا، لوگ اپنے کاموں کیلیے ہمیں بلیک میل کرتے رہے لیکن اب ہم سمجھ گئے ہیں اور آئندہ صرف ان ہی لوگوں کوٹکٹ دینگے جو عوام اور ملک کے مفاد کا سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو غلطیاں ہوئیں ان کا حل ای وی ایم ہی ہے لیکن یہ ای وی ایم مشین کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ نہیں کھیلا ہے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی برصغیر میں سب سے کم بیروزگاری پاکستان میں ہے، ٹیکسٹائل کی ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی ہے، یلتھ کارڈ بہت بڑا پروجیکٹ کا تھا جسے پہلے ہم نے کے پی میں شروع کیا، پنجاب میں نچلی سطح پر جو کام ہوا میرانہیں خیال کہ اتنا کام پہلے ہوا ہے، بزادر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے غربت ختم کرنے کیلئے کام کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...