... loading ...
پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز1-2 سے جیت لی، پاکستان نے 1988 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ہوم گرائونڈ پر ون ڈے سیریز جیتی، بابر اعظم105 اور امام الحق 89رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے، امام الحق نے 38ویں اوور کی پانچویں گیند پروننگ چوکا لگایا،اس سے قبل مہمان ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی،بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو فخر زمان 17 رنز بنا کر 24 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے ۔اس کے بعد کپتان بابراعظم اور امام الحق نے ناقابل شکست شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں فتح دلائی۔پاکستان نے 38 ویں اوور کی 5ویں گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔بابراعظم نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور آئوٹ ہوئے بغیر 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق نے ناقابل شکست 89 رنز بنائے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے لگاتار تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر بالرز کو آزمانے کا فیصلہ کیااورمہمان ٹیم41.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے اوور میں حارث رئوف نے ایرون فنچ کو چلتا کیا ۔حارث رئوف نے مارنس لبوشین کو بھی میدان بدرکیا وہ صرف4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس تھے جن کی وکٹ زاہد محمود نے لی وہ 19 رنز بناسکے۔ان کے بعد گزشتہ میچ کے سنچری میکر بین میک ڈرمٹ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جب 67 کے مجموعے پر آسٹریلیا کے آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اور مہمان ٹیم کے جلد آئوٹ ہونے کے امکانات بھی روشن ہوچکے تھے ایسے میں پھر آسٹریلین ٹیم نے مزاحمت شروع کی اور 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ مہمان ٹیم کو 211 کے ٹوٹل تک پہنچانے میں ایلکس کیری نے 56، شان ایبٹ نے 49 اور کیمرون گرین نے 34 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رئوف اور محمد وسیم 3، 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی نے 2، زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔بابر اعظم کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ۔آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مچل سویپسن کی جگہ جیسن بہرنڈروف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...