... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے کم کی جائے گی اور اگلے بجٹ تک دونوں چیزوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکسز سے استثنی دینے ، اسکالرشپ اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ پیر کی شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روس اوریوکرین جنگ کی وجہ سے خوف ہے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی دنیا کی30فیصد گیس روس یوکرین سے آتی ہے قیمت بڑھے گی۔ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں،اپوزیشن تنقید کرتی ہے ان کے پاس کیا حل ہے اگر اپوزیشن کے پاس تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی تجویز ہے تو بتائے، پاکستان میں سبسڈی نہ دیں توفی لیٹرقیمت220 روپے ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باوجود قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر رہے ہیں جب کہ بجلی کی قیمت میں5 روپے فی یونٹ کمی کر رہے ہیں فیصلہ کیا ہے آئندہ بجٹ تک بجلی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے، 50سال میں پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنائے گئے10ڈیم بنارہے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ وزیراعظم نے گریجویٹس کو 30 ہزار روپے کا انٹرن شپ وظیفہ دینے، آئی ٹی سیکٹر کمپنیوں کیلئے ٹیکسوں میں 100 فیصد کمی، اوورسیز پاکستانیوں کو 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے 12ہزار کے بجائے 14ہزار ملیں گے،جب کہ 26لاکھ اسکالرشپس لارہے ہیں جس پر38 ارب روپے خرچ ہوں گے ، اسکالرشپ میرٹ پردی جائیں گی، کسی کومسئلہ ہو تو پورٹل پرشکایت کرے گا۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ آئی ٹی سیکٹر میں فری لانسرز اور کمپنیوں کو 100فیصد ٹیکس معاف کر دیا ہے۔ آئی ٹی سیکٹرمیں فارن ایکسچنج کی موومنٹ پر100فیصد چھوٹ دیدی گئی ہے۔ آئی ٹی اسٹارٹ اپ کو 100 فیصد کیپٹل گین ٹیکس پرچھوٹ دیدی گئی ہے۔ انڈسٹری سے متعلق کل لاہورمیں پیکیج سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صحت کارڈ سے متعلق کہا کہ خواہش ہے ہر پاکستانی شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو صحت کارڈ کی ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسی اسکیم نہیں ہے پنجاب میں ہر گھرانے کے پاس مارچ کے آخرتک صحت کارڈ ہو گا۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو سرمایہ کاری کریں گے انہیں 5 سال ٹیکس چھوٹ دیدی ہے اوورسیز پاکستانی جو جوائنٹ وینچر کریں گے انہیں بھی5 سال ٹیکس چھوٹ ہوگی، کسانوں اورگھروں کی تعمیر کیلئے آئندہ 2سال میں407ارب کے قرضے دیں گے جب کہ تنخواہ دارطبقے کوبینک قرضے نہیں دیتے تھے تاہم بینک اب تک 50 ارب روپے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دے چکے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوان، کسانوں کو سود کے بغیر قرض دیں گے، جوغریب اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں ان کو سستا قرضہ دیں گے، قرض لینے کے لیے بینکوں میں آسانی پیدا کردی ہے، پہلے بینک چھوٹے طبقے کو قرضے نہیں دیتے تھے، جو آدمی کرائے کے گھر میں رہتا ہے اتنی قسط دے کر اپنا گھر لے سکتے ہیں، 50 ارب روپیہ گھروں کے لیے دے چکے ہیں، صحت کارڈ پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے، غریب گھرانے کے لیے صحت کارڈ سب سے بڑی نعمت ہے، جب کوئی غریب بیمار ہو تو اسے پیسے نہ ہونے کا خوف نہیں ہوگا، ہر گھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا، ہر خاندان کسی بھی ہسپتال سے 10 لاکھ تک علاج کرا سکتا ہے، ہماری حکومت کا ساڑھے تین سالوں میں صحت کارڈ سب سے بڑا کام ہے، قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا، ہماری حکومت سارا وقت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سوچتی ہے، ماشااللہ اکانومی اب صحیح راستے پرچل پڑی ہے اور آئی ایم ایف بھی پاکستان کی گروتھ کومستحکم قرار دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے خطاب کا آغاز عالمی افق پر تنازعات، دہشتگردی اور جنگوں کے تناظر میں آزاد خارجہ پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیامیں بڑی تیزی سے صورتحال بدل رہی ہے پاکستان پربھی دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے اثرات پڑ رہے ہیں معاشی صورتحال اورفارن پالیسی کیلئے دواہم دورے کیے چین اورروس کے اہم دورے کیے ہمیشہ آزاد فارن پالیسی کاسوچا ہے آزاد فارن پالیسی کامطلب ہے ہمیشہ اپنے عوام کیلئے سوچنا، امریکا کے ساتھ وارآن ٹیرر میں حصہ لیا تو شروع سے کہا اس کاحصہ نہیں بننا چاہیے ہم نے سوویت یونین کیخلاف امریکا کیساتھ افغانستان میں شرکت کی۔ دورہ روس کی وجہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روس سے ہمیں20 لاکھ ٹن گندم اور گیس درآمد کرنی ہے روس میں دنیا کی 30 فیصد گیس ہے جس کی ضرورت پاکستان کو ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیکا قانون 2016 میں بنا تھا جس میں ترمیم کر رہے ہیں جو سربراہ قانون نہیں توڑتا اسے کبھی آزاد صحافت یامیڈیا سے خطرہ نہیں ہوتا، 70فیصد خبریں میڈیا میں ہمارے خلاف آئیں لیکن فرق نہیں پڑا، پیکا قانون سوشل میڈیا پر آنے والے گند کو روکنے کیلئے لارہے ہیں چائلڈ پورنوگرافی، سوشل میڈیا پر انتہائی غلیظ چیزیں آرہی ہیں، ایف آئی اے کے پاس سوشل میڈیا سے متعلق 94ہزار کیسزہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تک کیخلاف نازیبا اور غیراخلاقی مہم چلائی جارہی ہے پہلے کہا گیا وزیراعظم نے بنی گالہ میں غلط کام کیا آج 3سال ہوگئے غلط خبردینے والے صحافی کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی اسی صحافی نے پھر خبر دی کہ وزیراعظم کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئی جو غلط ہے لیکن صحافی کیخلاف پھربھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو3سال سے انصاف نہیں ملا توعام آدمی کا کیا ہو گا؟ شوکت خانم اسپتال کیخلاف بے بنیاد خبر دی، کہا گیا شوکت خانم کے فنڈ کے پیسے پی ٹی آئی کیلئے استعمال ہو رہے ہیں شوکت خانم اب یو کے میں کیس کرنے جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے صحافی بیٹھے ہیں جو پیسے لے کر گند اچھال رہے ہیں ساری زندگی تنقید برداشت کی ہے جو غیرذمہ دارانہ چیزیں یہاں آتی ہیں کسی اورجمہوری ملک میں نہیں ہوتا، پیکا قانون کا آزادی صحافت سے تعلق نہیں ہے اچھے صحافی پیکا قانون سے خوش ہونگے کیونکہ جعلی خبریں رکیں گی خواتین سے متعلق گند اچھالنا کسی کوزیب نہیں دیتا اندازہ لگائیں وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب کیاگیا توتنقید کی گئی یہ کہا گیا جادو ٹونے سے وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب کیا گیا اس قسم کی خبرکسی اورملک میں چلائی جاتی تو کیسز ہوتے۔وزیراعظم نے کورونا سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات اور چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں معیشت ملی تو پاکستان کا سب سے بڑاخسارہ تھا پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑاڈیفسٹ تھا ہمارے فارن ریزرو 3ماہ کیلئے بھی نہیں تھے پہلے ہی مشکل حالات تھے اوپر سے کورونا نے بھی معیشت کومتاثر کیا کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہوا جس کی وجہ سے مسائل ہوئے سپلائی لائنز متاثر ہوئیں، کموڈٹیز تاریخی مہنگی ہوئیں۔ وزیراعظم کا مہنگائی پر تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا حکومت ہٹادو مہنگائی لائی،عالمی صورتحال بھی دیکھ لیں پیپلزپارٹی کے چوتھے دور میں13.8فیصدمہنگائی ہوئی، ن لیگ کے پہلے دور میں 10.8، دوسرے دور میں 7.2فیصد مہنگائی ہوئی ن لیگ کے تیسرے دورمیں تیل کی کم قیمت ہونے کے باوجود5فیصدمہنگائی ہوئی پی ٹی آئی کے 3سال میں8.7 فیصد مہنگائی ہوئی، مہنگائی ہے لیکن اس کی وجہ کیا ہے وہ بھی دیکھناچاہیے مہنگائی صرف پاکستان نہیں دنیا بھرمیں آئی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب ملک کے سربراہان کے بیرون ملک اربوں ڈالرہونگے تو کبھی اپنے ملک کی بہتری کا نہیں سوچتے، قوم جب ووٹ ڈالے تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے بیرون ملک پیسے، جائیدادیں ہے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چین اور روس کا دورہ کرچکا ہوں، دنیا میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، دنیا کی بدلتی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے، چین، روس کا بڑا اہم دورہ کیا ملک کوعزت ملی، آنے والے وقت میں بڑے اچھے نتائج آئیں گے، روس سے 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنی ہے، روس سے گیس بھی امپورٹ کریں گے، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں اہم معاہدے ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا نے کورونا کے دوران ہماری حکومت کی معاشی پالیسی کوسراہا، کورونا کے باوجود دنیا کے ٹاپ تین ممالک میں معیشت بچانے والا پاکستان ہے، ورلڈ بینک، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی تعریف کی، اگر ہماری حکومت نااہل ہوتی تو عالمی ادارے تعریف کرتے؟ بل گیٹس نے ملاقات میں پوچھا کیا اقدامات اٹھائے جو حالات بہتر رہے، ایک طرف کورونا، دوسری طرف پولیو مہم بھی چلا رہے تھے، پچھلے سال کوئی پولیو کیس نہیں آیا جبکہ احساس پروگرام کی دنیا نے تعریف کی۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...