... loading ...
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کو دُہری شہریت کیس میں نااہل قرار دے دیا۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے واضح کیا کہ یہ نااہلی، تاحیات نااہلی کے زُمرے میں آتی ہے۔ فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑتے ہوئے اپنی دُہری شہریت کو چھپایا تھا۔اب 2022ء میں جاکر کچھوے کی چال چلنے والے اس متعفن اور ناقص نظام نے اُن کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔فیصل واوڈا کا مقدمہ پہلے دن سے ہی سورج کی طرح روشن تھا۔ وہ دُہری شہریت چھپانے اور کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے مرتکب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا اس مقدمے پر فیصلہ نوشتہ دیوار تھا۔ چنانچہ فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر سینیٹ کی نشست کی ہیراپھیری میں ملوث ہوئے تاکہ وہ قومی اسمبلی کی حدتک اپنی نشست کے معاملے میں پیدا ہونے والے سوال سے الیکشن کمیشن میں جان چھڑا سکیں، مگر اُن کا جھوٹا حلف نامہ اُنہیں کسی پوزیشن کے قابل نہیں چھوڑتا، لہٰذا اُنہیں اپنے لمحہ برحق کا سامنا ہے۔ مگر یہ اس معاملے کا اصل پہلو نہیں۔ درحقیقت اس فیصلے سے اصل سوال الیکشن کمیشن کی جانب سے روا تاخیر پر اُٹھتا ہے۔ تاخیری فیصلہ کتنا ہی درست ہو، الیکشن کمیشن کو بری الذمہ نہیں کرتا۔ کیونکہ اس پورے عرصے میں فیصل واوڈا اس نظام کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے۔ ایک امتیازی زندگی کا لطف اُٹھاتے رہے۔ اپنی ناجائز پوزیشن سے ناجائز فوائد سمیٹتے رہے۔ فیصلہ واوڈا نے اس عرصے میں جہاں جہاں، جو جو کچھ کیا، اس کا سبب یہی تاخیری فیصلہ ہے۔اس لیے یہ فیصلہ خوش آئند ہوتے ہوئے بھی بجائے خود الیکشن کمیشن کے خلاف ایک مقدمہ قائم کرنے کا موجب ہے۔ اس معاملے کا دوسرا پہلو بھی نہایت اہم ہے۔ فیصل واوڈا کی دُہری شہریت اور جھوٹا حلف نامہ اول روز سے خود تحریک انصاف کے قائد، وزیراعظم عمران خان کے سامنے واضح تھا۔ مگر اُنہوں نے اس پورے معاملے میں خاموشی اختیار کیے رکھی۔ عمران خان اپنے مخالفین کے بستر کی سلوٹوں کو بھی گننے سے اجتناب نہیں کرتے۔ وہ اس معاملے میں مردو خواتین کا امتیاز بھی فراموش کردیتے ہیں۔ اُنہوں نے اہلیت کے معاملے کو سب سے زیادہ اپنی سیاست کا موضوع بنایا۔ وہ صادق اور امین کے قانونی مباحث کا بھی سب سے سرگرم حصہ رہے اور نوازشریف کو اسی چُھڑی سے ذبح کرنے میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ کیا عمران خان کو اپنی ناک کے نیچے یہ مسئلہ دکھائی نہ دیا۔ مخالفین کو سب سے زیادہ بدعنوانی اور اخلاقی معاملات میں رگیدنے والے عمران خان نے اپنی منجھی کے نیچے ڈانگ پھیرنا کیوں گوارا نہ کیا؟ آخر کردار میں اتنی واضح دوئی کے باوجود ریاست مدینہ کی تکرار کی جرأت کہاں سے پیدا ہوتی ہے؟ فیصل واوڈا کی نااہلیت جتنی شرم ناک ہے، عمران خان کی اپنے مقربین کے لیے اپنے مخالفین جیسے ہی کردار پر خاموشی بھی اتنی ہی اذیت ناک ہے۔ اس ضمن میں تیسرا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ مہذب دنیا میں جب کوئی اس نوع کی صریح غلط بیانی کا مرتکب قرار پاتا ہے، اور کسی سطح پر اس نوع کی بدچلنی کھرل ہوجاتی ہے تو ملوث کردار عبرت کی ایک مثال بن جاتا ہے۔ ایسے شخص سے خاندان کے لوگ بھی اجتناب کرنے لگتے ہیں۔ اُنہیں ذرائع ابلاغ حرفِ غلط کی طرح اپنے درمیان سے مٹا دیتے ہیں۔ کسی اجتماعی زندگی میں اُنہیں کسی کردار کے قابل نہیں چھوڑا جاتا۔ مگر کچھ عرصہ قبل زبیر عمر کی سامنے آنے والی شرم ناک ویڈیو کا معاملہ ہو یا پھر فیصل واوڈا کی نااہلی کا ماجرا ہو، یہ لوگ نہایت ڈھٹائی سے اپنے لیے گنجائشیں پیدا کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ زبیر عمر آج بھی اسکرینوں پر چمک رہے ہیں اور فیصل واوڈا اور اُن کی جماعت اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری کررہی ہے۔ ایسی شرمناک روش مردہ معاشروں کی پہچان ہے۔ (محمد طاہر)
٭جن کیسز میں نواز شریف کو سزا سنائی گئی اس میں ان کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، قانون کے مطابق ان کیسز میں تب تک اپیل دائر نہیں ہو سکتی جب تک آپ جیل نہ جائیں٭وکلا عدالت میں درخواست دیں گے کہ نواز شریف جیل میں تھے اور عدالت نے علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے انہیں ملک سے باہر بھیج...
اخباری اطلاعات کے مطابق ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ترسیل زر میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے معمولی اضافے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر کو خاطر خواہ سہار ا نہیں مل سکا جبکہ ہماری برآمدی مسلسل روبہ زوال ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ شہباز حکومت کے دور میں ...
بظاہر نیپرا کا ادارہ بجلی سپلائی کرنے والے اداروں کی چیکنگ اور عوام کو ان کی زیادتیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ادارے کا کام ہی یہ تھا کہ وہ یہ چیک کرے کہ الیکٹرک سپلائی کرنے والی کمپنیاں عوام کے ساتھ کوئی ناانصافی اور زیادتی تو نہیں کررہی ہیں لیکن نیپرا کی اب تک کی...
وزارت خزانہ نے گزشتہ روز ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہونے کا عندیہ دیا ہے، وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا عندیہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ مہنگائی سے بدحال عوام پہلے ہی سڑکوں پرہیں،حکومت نے پے درپے مہنگائی کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، 90فیصد عوام مہنگائی کے سبب زندگ...
اخباری ا طلاعات کے مطابق نگران حکومت نے گیس کے شعبے کے بڑھتے ہوئے سرکولر قرض اور نقصانات عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گیس سیکٹر کا سالانہ 350 ارب روپے کا نقصان اور گردشی قرضے2...
اخباری اطلاعات کے مطابق مغربی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ کینسر جدید طرزِ زندگی کا ایک بھیانک تحفہ ہے اور اطلاعات کے مطابق نوجوانوں پر اس کے اثرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ ایک تحقیق کے چونکا دینے والے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے 30 سال می...
اسٹیٹ بینک نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرض رواں سال جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے۔ جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا۔ حکومت کا قرض ایک مہ...
٭حکومت کے لیے ملکی دفاعی اخراجات اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد تیسری سب سے بڑی واجب الادا رقم آئی پی پیز کا بل ہے، اس سال دوکھرب روپے کی ادائیگیاں کرنا ہیں٭یہ رقم اقتصادی بحران کے شکار ملک کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے، اسی کو کم کرنے کے لیے حکومتیں بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضا...
٭اگست میں حکومت نے پیٹرول لیوی کی آخری حد یعنی 60 روپے فی لیٹر عائد کر دی ہے، پچھلے 15 روز کی کمی پوری کی جائے گی، 15 ستمبر کو قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے٭حکومت سے ڈالر نہیں سنبھل رہا،حکومت مارکیٹ کو بھی کوئی مثبت پیغام نہیں دے رہی، وزیراعظم کے بیان کے بعد اسٹاک ایکسچینج کریش...
مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف گزشتہ روز ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پرکراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم دیکھنے میں آئی۔ وکلا نے بھی ہڑتال کی حمایت ...
گزشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان کے شہر پشین اور خیبر پختونخوا کے پشاور میں سیکورٹی فورسز سے مقابلوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سے لگ بھگ 20 ایسے افراد کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جن کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ بدھ کو پشاور میں مار...
ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سختی کے ساتھ ہدایت کی تھی کہ کوئی اتھارٹی یا ادارہ انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرے، عدالت نے پرویز الہٰی کو پولیس کی نگرانی میں گھر روانہ کیاتھا تاہم راستے میں انہیں دوبارہ گرفتار کر...