... loading ...
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں طالبات کو کالجوں میں حجاب سے روکنے کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا ، ایک اور کالج میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے ضلع اڈوپی کے ساحلی علاقے کنڈاپور میں 27 طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے روک دیا گیا۔سوشل میڈیا میں اس کی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ 100 سے زائد طالبات کی جانب سے زعفرانی چادریں اوڑھنے کے بعد کیا گیا، جو ہندو مذہب کا نشان ہے اور مذکورہ طالبات نے بھنڈارکر کالج میں مسلمان طالبات کے باحجاب ہونے پر احتجاج کیا اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب پرنسپل نے طالبات سے حجاب اتار کر کلاس میں آنے کی بات کی تو طالبات کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ حکومت نے کنڈاپور کی سرکاری کالجوں میں حجاب پر پابندی لگانے کا کوئی حکم نہیں دیا۔کالج کے پرنسپل راماکرشنا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پالیمنٹ ہالاڈی سرینیواس شیٹھی کے احکامات کی پیروی کر رہے ہیں۔پرنسپل نے بتایا کہ شیٹھی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مخصوص یونیفارم کے علاوہ کسی اور اضافی چیز پہننے کی اجازت نہ دیں۔دوسری جانب شیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے طالبات کے والدین سے ملاقات اور انہیں اپنے بچوں کے لیے موجودہ ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کے لیے کہا، جیسا کہ یونیفارم پہننا، جب تک متعلقہ حکومتی محکموں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ چند طالبات کالج میں کئی روز سے حجاب پہن کر کلاسز لے رہی ہیں اور دیگر طالبات کو اس پر شکایات ہے اور انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جیسا کہ صورت حال خراب ہورہی تھی اور جب کالج میں لڑکوں کو چادریں اوڑھے دکھا گیا تو میں نے بدھ کو والدین کا اجلاس طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ حجاب پہن کر کالج آنے والی طالبات کے والدین سے بھی بات کی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے ان سے اپنے مذہب پر اپنے گھروں میں عمل کرنے اور اس کو کمرہ جماعت تک لے کر نہیں جانے کی بات کی اور واضح کیا کہ کمرہ جماعت میں حجاب یا زعفرانی رنگ کی چادریں نہیں ہوں گی اور طلبہ کو مخصوص کیا ہوا یونیفارم پہننا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنڈاپور کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ برس 28 دسمبر کے بعد مذہبی عدم برداشت کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔یاد رہے کہ 28 دسمبر 2021 کو کرناٹکا کی گورنمنٹ خواتین پی یو کالج کی 6 طالبات کو حجاب کرنے پر داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے بعد بھنڈارکر کالج میں تازہ واقعہ پیش آنے تک دیگر دو کالجوں میں بھی حجاب کے خلاف احتجاج کیا گیا، ایک اسکول کے پرنسپل کو طلبہ کی جانب سے مبینہ طور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے پر معطل کردیا گیا۔بتایا گیا کہ طالبات کو حجاب کے بغیر کالج میں داخلے پر پابندی کے واقعات کرناٹکا کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی پیش آئے ہیں دوسری جانب جن طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی انہوں نے کئی دنوں تک احتجاج کیا اور ان میں سے 5 افراد نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی اور استدعا کی ہے کہ انہیں حجاب کے ساتھ کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے۔رپورٹ کے مطابق ایک اور طالبہ نے اسی طرح کی درخواست الگ سے دائر کی ہے، جو رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔دونوں درخواست میں کالج کی انتظامیہ اور دیگر پر طالبات پر مذہبی شناخت چھوڑنے پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ مذہبی اور سماجی اور ثقافتی معاملہ ہے اور یہ معاملہ کالج کے قواعد اور تعلیم کے راستے میں حائل نہیں ہوتا۔ریاست کے وزیر تعلیم نگیش بی سی نے کالج انتظامیہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں زعفرافی چادر اوڑھنے اور اسکارف پہننے جیسے دونوں اقدامات پر پابندی ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد ہی کرناٹکا ہائی کورٹ میں اس حوالے سے اپنا مؤقف دے گی جہاں اگلے ہفتے دونوں درخواستوں کی سماعت ہوگی۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...