... loading ...
ڈیرہ اسماعیل خان میں 13فروری کو ہونے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلعی الیکشن کمشنر حیات اللہ جان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی پی ایم ایس افسر ضیا الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (ہفتہ)کے روز وضاحت طلب کر لی ۔ ضیا الرحمان ، جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر/ضلعی مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجھے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ کی تصاویر انتخابی مواد پر چھاپی گئی ہیں اور آپ نے تین فرور ی کو ذاتی طور پر جے یو آئی (ف)کے امیدوار محمد کفیل نظامی کے اقبال میرج ہال ، ظفر کالونی ، تحصیل وضلع ڈیراہ اسماعیل خان میں جلسے میں شرکت کی اور باقاعدہ خطاب بھی کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر ہونے کے ناطے اس قسم کی سیاسی سرگرمی آپ کی شرکت کو ڈ آف کنڈکٹ کے پیرا25کی خلاف ورزی ہے جبکہ ایسا کرنا تین فروری 2022کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ ضلعی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاف کیخلاف ورزی پر ضیا الرحمان کو خود یا وکیل کے ذریعے آج (ہفتہ)کے روز دن 11بجے طلب کیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو پھر یہ معاملہ مناسب کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی صورت میں سرکاری ملازم کی تصویر کوئی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ اور ان کے حمایتی پبلسٹی مواد پر شائع نہیں کرسکتے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، گورنر، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، وفاقی اور صوبائی وزراء، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے مشیران اور کوئی بھی دیگر پبلک آفس ہولڈر لوکل کونسل کے کسی علاقہ کا دورہ کرکے ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی امیدوار یا جماعت کی انتخابی مہم چلاسکتے ہیں۔ اگر کوئی کسی ضلع کا رہائشی ہے جس میں الیکشن ہورہے ہیں تو وہ ضلع کا دورہ کرسکتا ہے لیکن کسی قسم کی انتخابی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...