... loading ...
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے1ارب ڈالر قسط کی منظوری کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری عدم استحکا م رہا اور کاروباری اتار چڑھا کے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی ، کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 45800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 21ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 56.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاسز نے ٹیلی کام، فوڈز ،پراپرٹی اور توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46388پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچاتاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبا اور سرمائے کے انخلانے تیزی کو مندی میں تبدیل کر دیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 256.22پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46119.15پوائنٹس سے گھٹ کر45862.93پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 114.26پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18069.22پوائنٹس سے کم ہو کر17954.96پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31472.64پوائنٹس سے گھٹ کر 31386.83پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب43کروڑ64لاکھ7ہزار535روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب63ارب6کروڑ61لاکھ62ہزار380روپے سے کم ہو کر78کھرب41ارب62کروڑ97لاکھ54ہزار845روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے 32کروڑ80لاکھ8ہزار حصص کے سووے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 36کروڑ8لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 369کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے133کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،207میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ28لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ3لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ68لاکھ ،ہم نیٹ ورک1کروڑ65لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ42لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھا میں 50.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2050.00روپے ہو گئی اسی طرح 49.87روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر881.45روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک سروسز کے بھا میں 131.84روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1626.06روپے ہو گئی جبکہ33.88روپے کی کمی سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر605.07روپے پر آ گئی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...