... loading ...
منی بجٹ میں مقامی طور پر اسمبل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد پہلے پاک سوزوکی اور اب ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے بعد عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 63 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 93 ہزار روپے کیا گیا ہے۔ منی بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارس کے 1.3 لیٹر ورڑنز پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جبکہ 1.5 لیٹر ورڑنز پر 5 فیصد ڈیوٹی کا نفاذ ہوا ہے۔ اس کے بعد یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 ایل کی قیمت 63 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 ایل 66 پزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 45 ہزار روپے ک گئی ہے۔یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 68 جبکہ یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت 70 ہزار روپے بڑھائی گئی اور یہ دونوں بالترتیب 28 لاکھ 17 ہزار اور 29 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگئیں۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں 71 ہزار روپے اضافہ ہوا اور اب وہ 29 لاکھ 70 ہزار روپے کی ہوگئی ہے ،یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 76 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 31 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹویوٹا کرولا کے تمام ورڑن پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹڑی کا نفاذ ہوا اور اس کے بعد ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی 81 پزار روپے مہنگا ہوکر 33 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔کرولا 1.6 اے ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے اضافے کے بعد 35 لاکھ 34 ہزار جبکہ کرولا 1.6 اے ٹی (ایس ای) کی قیمت 93 ہزار روپے بڑھنے کے بعد 38 لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی 93 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اسے خریدنے کے لیے اب 38 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا گریناڈے 1.8 سی وی ٹی اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 41 لاکھ 79 ہزار اور 41 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے ماڈلز پر 10 فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد اب ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 69 لاکھ 47 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ریوو جی اے ٹی ایک لاکھ 67 ہزار روپے اضافے کے بعد 73 لاکھ 6 ہزار روپے، ریوو وی اے ٹی ایک لاکھ 81 ہزار روپے اضافے کے بعد 80 لاکھ 30 ہزار اور ریوو روکو ایک لاکھ 93 ہزار روپے اضافے کے بعد 84 لاکھ 72 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹویوٹا فورچنر جی کی قیمت میں 3 لاکھ 90 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ ماڈل 85 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔فورچنر وی کی قیمت میں 4 لاکھ 52 ہزار روپے، فورچنر ایس کی قیمت مین 4 لاکھ 73 ہزار روپے اور فورچنر Legender کی قیمت میں 4 لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 99 لاکھ 41 ہزار، ایک کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار اور ایک کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...