... loading ...
منی بجٹ میں بڑھائے گئے ٹیکسز کے بعد پاک سوزوکی نے گاڑیوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا۔پاک سوزوکی نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32ہزار روپے اضافہ ہوگیا اۤلٹو وی ایکس کی قیمت پہلے 12لاکھ 74ہزار روپے تھی جو بڑھ کر13لاکھ 6ہزار روپے ہوگئی ہے۔ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت بھی 43ہزار روپے کے اضافے سے 17لاکھ4ہزار روپے سے بڑھ کر 17لاکھ 47ہزار روپے ہوگئی ہے جب کہ آلٹو وی ایکس آر 38ہزار روپے کے اضافے سے 15لاکھ 8ہزار روپے سے بڑھ کر 15لاکھ 46ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 22لاکھ72ہزار روپے سے بڑھ کر24لاکھ 22ہزار روپے ہوگئی ہے اور کلٹس وی ایکس ایل 1لاکھ 39ہزار روپے کے اضافے سے 21لاکھ 5ہزار روپے جب کہ کلٹس وی ایکس آر 1لاکھ 26ہزار روپے کے اضافے سے19لاکھ 4ہزار روپے سے بڑھ کر20لاکھ 30ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ویگن آر۔اے جی ایس کی قیمت پہلے 20لاکھ 24ہزار روپے تھی جس میں ایک لاکھ34ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ماڈل گاڑی کی قیمت 21لاکھ58ہزار روپے ہوگئی ہے۔ویگن آر۔وی ایکس ایل کی قیمت بھی ایک لاکھ23ہزار روپے کے اضافے سے18لاکھ52ہزار روپے سے بڑھ کر19لاکھ74ہزار روپے اور ویگن آر۔وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار روپے کے اضافے سے 17لاکھ60ہزار روپے سے بڑھ کر18لاکھ76ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔بولان وی ایکس کی قیمت میں بھی 29ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے بولان وی ایکس کی قیمت11لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھ کر11لاکھ 78ہزار روپے ہوگئی ہے۔پاک سوزکی کے ترجمان شفیق احمد کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسز بڑھانے کی وجہ سے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ منی بجٹ منظوری سے قبل جن گاڑیوں کی بکنگ ہوئی ہے اور ڈیلوری ابھی نہیں ہوئی ان پر ان نئے ٹیکسز کا اطلاق نہ کیا جائے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے جواب نہیں ملا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...