... loading ...
بھارت میں ممبئی پولیس کی طرف سے بلی بائی ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کی آن لائن فروخت کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نہ صرف بلی بائی بلکہ سوشل میڈیا پر متعدد پلیٹ فارمز کو سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھانے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بلی بائی ایپ پر مسلم خواتین کو فروخت کیلئے پیش کرنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیاگیا ہے اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغاما ت کو پھیلانے کیلئے دیگر پلیٹ فارمز کو بھی استعمال کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں 21سالہ وشال کمار جھا کو بنگلور، 19سالہ شویتا سنگھ اور اس کے ایک دیگر ساتھی مینک راول کو اتراکھنڈ سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ٹوئٹر پر @Bullibai_، @Sage0x11، @hmmaachaniceoki،@jatkhalsa،@jatkhalsa7،@Sikh_Khalsa11 اور @wannabesigmafاکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغاما ت پھیلائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ٹوئٹر اکاؤنٹس کاتعلق بظاہر سکھ برادری کے ساتھ ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ @Bullibai پردستیاب معلوما ت کے مطابق KSFخالصہ سکھ فورس نے یہ ایپ بنائی تھی۔ ہیمنت ناگرالے نے کہاکہ اتراکھنڈ کی 18سالہ شویتا سنگھ نے یہ ایپ بنائی۔ ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے۔ ابتدا میں سائبر سیل کو بلی بائی ایپ پر پانچ فالووور ہی ملے جو ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔ بلی بائی ایپ میں ملزمان نے پیج تیار کیے اور سوشل میڈیا اورمختلف شعبہ جات سے وابستہ مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں فروخت کیلئے پیش کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ یہ ایپ سکھ برادری نے مسلمان خواتین کو نشانہ بنانے کیلئے بنائی ہے اور ان کا واضح مقصد دونوں برادریوں کے درمیان دوریاں بڑھانا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...