... loading ...
حمل کے دوران ماں سے بچے میں کورونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے مگر ایسا اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب بچے کا معدہ کووڈ سے متاثر ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لندن کالج یونیورسٹی، گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ ہاسپٹل فار چلڈرن اور این آئی ایچ آر گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ بائیو میڈیکل ریسرچ سینٹر کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بچے کے مخصوص اعضا جیسے آنتیں اس بیماری کے حوالے سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔مگر محققین کا کہنا تھا کہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے میں کورونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ انتہائی محدود ہوتا ہے، کیونکہ آنول بچوں کے لیے بہت زیادہ مثر تحفظ کرنے والی ڈھال ہے اور ان میں بیماری کی منتقلی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کچھ کیسز میں نومولود بچوں میں کووڈ 19 اینٹی باڈیز کیوں بن جاتی ہیں۔اسی طرح محققین یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ کس طرح اور کیسے متاثرہ ماں سے وائرس پیٹ میں موجود بچے میں منتقل ہوتا ہے۔اس کو جاننے کے لیے محققین نے آنول کے ٹشوز اور بچوں کے متعدد اعضا کا معائنہ کیا گیا تاکہ دیکھ سکیں کہ ان میں ایس 2 اور ٹی ایم پی آر ایس ایس 2 پروٹین ریسیپٹرز موجود ہیں یا نہیں۔یہ دونوں ریسیپٹرز خلیات کے باہر ہوتے ہیں اور کورونا وائرس کو خلیات کو متاثر کرنے اور آگے پھیلنے کے لیے ان کی ضرورت ہوتی ہے۔محققین نے دریافت کیا کہ بچے کی آنتوں (معدے)اور گردوں میں یہ دونوں ریسیپٹرز موجود ہوتے ہیں، مگر بچے کے گردوں کو خودکار طور پر وائرسز سے تحفظ ملتا ہے اور اس کا بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے محققین نے نتیجہ نکالا کہ کوونا وائرس بچے کو صرف معدے کے ذریعے ہی متاثر کرسکتا ہے۔پیدائش کے بعد یہ دونوں ریسیپٹرز آنتوں کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں میں بھی خلیات کی سطح پر موجود ہوتے ہیں، معدہ اور پھیپھڑوں کو پہلے ہی کووڈ 19 کی بنیادی گزرگاہیں خیال کیا جاتا ہے، مگر نومولود بچوں میں آنتیں بظاہر وائرس انفیکشن کے لیے اہم ترین نظر آتی ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ ماں کے پیٹ میں بچوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہ ہوتا ہے کہ ماں حمل کے دوران کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہوجائے، اس کے نتیجے میں وائرس کی تعداد امینوٹک سیال میں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس سے آنول کو خطرہ پہنچ سکتا ہے جس سے قبل از وقت پیدائش کا امکان بڑھتا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...