... loading ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے اہم میچ میں انگلینڈ نے جوز بٹلر کی شان دار سنچری کی بدولت سری لنکا کو 27 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی،انگلینڈ نے مقررہ اووز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے ساتھ سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے تینوں طرز کرکٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے سپر12 کے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتا اور گروپ کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو جیس روئے جارحانہ انداز اپنا کر پہلے اوور میں 13 رنز بنائے تاہم دوسرے اوور کی دوسری گیند پر اپنی وکٹیں نہ بچاسکے۔ جیسن روئے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے اسکور 34 رنز تک پہنچایا مگر ڈیوڈ ملان صرف 6 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی تیسری وکٹ 35 رنز پر گری جب خطرناک بلے باز جونی بیئراسٹو کھاتے کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، انہیں ڈی سلوا نے آؤٹ کیا۔کپتان اوئن مورگن نے چوتھی وکٹ پر بٹلر کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے 112 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو ایک پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔مورگن 147 کے اسکور پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے انگلینڈ کے آخری بلے باز تھے۔جوز بٹلر نے آخر تک شان دار بیٹنگ جاری رکھی اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے 67 گیندوں کا سامنا کیا، 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔انگلینڈ نے مقررہ اووز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، معین علی نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔سری لنکا کی جانب سیڈی سلوا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے ہدف کا تعاقب کیا تو پہلے اوور کی تیسری گیند پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جب نسانکا رن آؤٹ ہوگئے۔عادل رشید نے انگلینڈ کو دوسری کامیابی چوتھے اوور میں دلائی جب 21 رنز بنانے والے چرتھ اسالانکا 21 رنز بنا کر معین علی کو کیچ دیبیٹھے۔اسکور 34 رنز پر پہنچا ہی تھا کہ عادل رشید نے ایک اور وکٹ حاصل کی اور کوسل پریرا کی 7 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ایوشکا فرنانڈو آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جنہوں نے 13 رنز بنائے اور 57 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد بنوکا راجاپکسے 11 ویں اوور میں 76 کے مجموعے پر 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کرس ووکس نے آؤٹ کیا۔کپتان داسن شناکا اور ڈی سلوا چھٹی وکٹ کی شراکت میں بہترین بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا۔جیسن روئے نے ڈی سلوا کا ایک شان دار کیچ کیا جبکہ اس وقت سری لنکا کی ٹیم جارحانہ بیٹنگ کر رہی تھی اور 21 گیندوں پر 34 رنز بنانے والے ڈی سلوا کو آؤٹ کردیا.ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی کپتان داسن شناکا بھی رن آؤٹ ہوگئے.دشمانتھا چمیرا 4 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر آؤٹ ہوگئے، اس وقت سری لنکا کا اسکور 134 رنز تھا اور جیت کے لیے 30 رنز درکار تھے.جیسن روئے کے کیچ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور سری لنکن بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے،معین علی 19 ویں اوور کرنے آئے اور صرف 3 رنز دئیے اور آخری گیند پر مہیش تھکشانا کو جورڈن کے ہاتھوں کیچ کروایا اور میچ میں 27 رنز سے فتح دلائی۔سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوئی اور یہ ان کی تیسری شکست تھی، جس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے تینوں طرز کرکٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...