... loading ...
وزیراعظم عمران خان کی سابق اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کے سابق شوہر کو سیاسی طور پر نشانا بنانے کے لیے ‘آلے’ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ برطانوی اخبار ‘ایوننگ اسٹینڈر’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 47 سالہ برطانوی نژاد جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ خود سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ آسان نہ تھا اور جن سے انہوں نے شادی کی وہ کوئی عام شخص نہیں تھے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کے مطابق انہوں نے 21 سال کی عمر میں خود سے دُگنی عمر کے ایسے شخص سے شادی کی تھی جو سیاسی طور پر مضبوط شخص تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ وہ سفید فام نسل سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ انہوں نے شادی سیاہ فام نسل کے شخص سے کی جو ان کی ثقافت کے بالکل برعکس تھا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان پر نوادرات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں جلدی میں پاکستان چھوڑنا پڑا تھا، کیوں کہ مذکورہ الزام ان چند جرائم میں سے ایک ہے، جن کی پاکستان میں ضمانت نہیں ہوتی۔ اگرچہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ان پر نوادرات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور انہیں ‘آلے’ کے طور پر شوہر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان پر کس نے الزام لگایا اور انہیں کون ‘مہرے’ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان سے شادی کرکے جب وہ پاکستان منتقل ہوئیں تو بھارت میں موجود ان کی بہن سے لوگ پوچھتے تھے کہ ان کی بہن کس طرح پاکستان چلی گئیں؟انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ پاکستان منتقلی کے بعد ان کی ارینج میرج سے متعلق سوچ تبدیل ہوئی، پہلے وہ صرف محبت یا پسند کی شادیوں پر یقین رکھتی تھیں مگر انہوں نے پاکستان میں کئی ارینج میرجز ہوتے دیکھیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عمران خان کے دوستوں کے بچے بضد ہوتے تھے کہ اگر ان کی ارینج میریج کروائی جا رہی ہے تو جمائما کو اس میں شامل کیا جائے ورنہ وہ شادی نہیں کریں گے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ(What’s Love Got To Do With It) کی کہانی بھی پاکستان میں ارینجڈ میریج کے گرد گھومتی ہے۔ان کے مطابق مذکورہ فلم کی کہانی ایک 30 سالہ خاتون فلم ساز کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ سے پاکستان ارینجڈ میریج کی شوٹنگ کرنے پہنچتی ہیں اور پھر فلم میں کئی نئے موڑ آتے ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ انہوں نے واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ (What’s Love Got To Do With It) کی کہانی کو لکھنے میں ایک دہائی لگائی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم سے متعلق بھی باتیں کیں اور بتایا کہ سلیمان کی عمر 24 جب کہ قاسم کی عمر 22 سال ہے اور دونوں کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...