... loading ...
ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر محمود ستی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈالر مافیا کے 54 افراد میں سے 37 کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈی اور کرنسی کاروبار میں گرفتار ملزمان کے کیس کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی ے نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں 54 افراد ایسے ہیں جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں، مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ جائے تو یہ افراد ڈالر کو مارکیٹ میں لے آتے ہیں اور خوب کمائی کرتے ہیں، ڈالر مافیا کے ان 54 افراد میں سے 37 کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج پشاور ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہوئی، تو ملزمان کے وکلا قیصر زمان، اظہر یوسف اور شبیر حسین گیگیانی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حال ہی میں ایف آئی اے نے ہنڈی اور کرنسی کاروبار کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، ان افراد کے خلاف موجود قانون کی بجائے 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی، ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کو ایک ماہ کے لیے پابند سلاسل کرنے کا حکم بھی جاری کیا جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔دوران سماعت ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں ایک اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں 54 ایسے افراد کی نشان دہی کی گئی جو ڈالرز کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں، ان میں سے 37 افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے۔انھوں نے کہا ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 20 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور ان افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ڈالر کا ریٹ 178 سے گر کر 173 پر آ گیا ہے۔چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ اعلی حکام کو اب پتا چلا کہ ڈالر کا ریٹ کہاں پر جا رہا ہے، حالاں کہ یہ سلسلہ تو گزشتہ کئی سالوں سے چل رہا ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہنڈی اور کرنسی کی اسمگلنگ کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی جائے، مگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو قانون موجود ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے، کیا 3 ایم پی او ان پر لاگو ہوتا ہے؟ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر محمود ستی نے بتایا کہ 13 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی ہے، جنھوں نے ذخیرہ اندوزی کی تھی، جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں مگر قانون کے تحت لیں، ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار سے ہماری معیشت تباہ ہو گئی ہے، جس سے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایف آئی اے کی درخواست پر ان افراد کو ایک ماہ کے لیے جیل میں رکھا جاتا ہے، اور پھر اس میں اضافہ بھی کریں، تو ایک دن انھیں جیل سے باہر آنا ہوگا، کیوں کہ 3 ایم پی او کے تحت ایک مجوزہ وقت دیا جاتا ہے جس کے بعد انھیں جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 18 ایسے افراد سے 22 ملین ریکور کیے جا چکے ہیں، جن پر گزشتہ روز چھاپے مارے گئے تھے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی عدالت کے روبرو پیش کی گئی ہے، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ تمام قوانین اتنے کمزور ہیں اگر آپ ان کو گرفتار بھی کر لیں تو یہ باہر آ جاتے ہیں۔درخواست گزار قیصر زمان نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موقف ہے کہ ان کے موکلوں کو تو گرفتار کیا گیا ہے، مگر اس کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بنگلا دیش کا ایک ٹکا اب پاکستان کے 2 روپے کے برابر ہے، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری معیشت کس طرف جا رہی ہے۔درخواست گزار وکیل شبیر حسین گیگیانی نے عدالت کو بتایا کہ تمام قوانین موجود ہیں، اگر ایف آئی اے کو کوئی کارروائی کرنی ہے، تو اس کے تحت کرے، ڈی جی ایف آئی اے ناصر ستی نے عدالت کو بتایا کہ اب بھی ان افراد کے کارندے سرگرم ہیں، اور ہم روزانہ کی بنیاد پر ان کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا بلیک منی اور ڈالر کی ذخیر اندوزی میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑا جا رہا، تاہم اس میں بعض ملزمان قانون کا سہارا لے کر جلدی رہا ہو جاتے ہیں، اور مجبورا ڈپٹی کمشنر سے 3 ایم پی او کے تحت آرڈر لیا گیا ہے، جس کا ان کے پاس اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو کوئی بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی کریں، مگر قوانین کو مدنظر رکھیں۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کو 20 لاکھ دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...