وجود

... loading ...

وجود
وجود

فرانسیسی حکومت مسلمانوں کے خلاف حرکت میں آگئی

جمعه 01 اکتوبر 2021 فرانسیسی حکومت مسلمانوں کے خلاف حرکت میں آگئی

فرانسیسی حکومت نے گزشتہ سال منظور ہونے والے قانون کے مطابق ملک میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور کئی عبادت گاہوں اسلامی مراکز کو بند کرنے کے درپے ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے جار ی کردہ بیان میں مسلمانوں پر بنیاد پرستی کاالزام عائد کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے علاقائی حکام کو ہدایات دی ہیں کہ وہ کسی بیرونی ملک کی طرف سے بھیجے گئے امام کو رہائش کا اجا زت نامہ جاری کرنے سے انکار کرے۔
فرانس کے وزیر داخلہ جیرارڈ ڈارمنین نے منگل کو کہا کہ فرانس مساجد کو بند کرنے اور کئی انجمنوں کو توڑنے کی کوشش کر رہاہے جن پر بنیاد پرست اسلامی پروپیگنڈا کرنے کا شبہ ہے۔ انہوں نے لی فگارو نامی اخبار کو بتایا کہ ۸۹ عبادت گاہوں میں سے ایک تہائی پر ’بنیاد پرست‘ ہونے کا شبہ ہے اور انٹیلی جنس سروس کی طرف سے انھیں نامزد کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے فرانس کے ۵ مختلف محکموں میں سے ۶ کو بند کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ حکام اسلام پسند پبلشرز نوا اور بلیک افریقی ڈیفنس لیگ کو تحلیل کرنے کی بھی درخواست کریں گے۔
ڈارمنین نے الزام عائد کیا کہ ’’فرانس کے جنوبی قصبے ایریج میں مقیم کچھ بنیاد پرست یہودیوں کے خاتمے پر اکساتے ہیں اور ہم جنس پرستوں کے خلاف شدت پسندانہ رویہ رکھتے ہیں‘‘انہوں نے مذکورہ تنظیم کے خلاف ایک عجیب سا الزام لگایا کہ گزشتہ سال جون میں پیرس میں امریکی سفارت خانے کے سا منے پولیس تشدد کے خلاف ہونے والے احتجاج کے منتظمین نفرت اور امتیازی سلوک کا مطالبہ کررہے تھے ۔
واضح رہے کہ ۲۰۲۰ء میں امریکہ میں جارج فلائیڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے عنوان سے احتجاج ہوا تھا۔ یہی احتجاج فرانس میں بھی کیا گیا تھا جس میں بلیک افریقی ڈیفنس لیگ نے حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ احتجاج نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف تھا لیکن فرانسیسی وزیر داخلہ خود مظاہرین پر امتیازی سلوک کا الزام لگا رہے ہیں۔
جیرارڈ ڈارمنین کا کہنا ہے کہ آنے والے سال میں ۱۰؍ دیگر انجمنیں بھی تحلیل کے طریقہ کارکا سامنا کریں گی ، ان میں سے چار پر اگلے ماہ ہی کارروائی کی جائے گی۔‘‘گزشتہ ہفتے فرانس کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت ، کونسل آف اسٹیٹ نے فرانس میں اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم سی سی آئی ایف اور براکا سٹی کو تحلیل کرنے کے حکومتی اقدام کی منظوری دی ہے ۔ واضح رہے کہ ایمانویل میکرون کی حکومت نے اکتوبر ۲۰۲۰ء میں ایک اسکول ٹیچر سیموئل پیٹی کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کیلئے نیا قانون منظور کیا گیا تھا۔ فرانس کی پولیس کا الزام ہے کہ پیٹی کا قتل ایک آن لائن مہم کے بعد کیا گیاتھا کیونکہ اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اہانت آمیز خاکے طلبہ کو دکھائے تھے جو کہ بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو نے سول کلاس کے دوران شائع کیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے ان دنوں عوام ناراض ہیں ۔ حال ہی میں ان پر ایک پروگرام میں انڈا پھینک کر مارا گیا جبکہ اس سے پہلے ایک عام آدمی انہیں طمانچہ رسید کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایمانویل میکرون انہی صورتحال کو تبدیل کرنے کی غرض سے مسلمانوں کے خلاف کارروائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں


فرانسیسی صدر کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا، ویڈیو وائرل وجود - منگل 22 نومبر 2022

فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔ ٹویٹر پر ایک شہری سے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ...

فرانسیسی صدر کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا، ویڈیو وائرل

یورپین سول سوسائٹی کی تنظیموں کا اسلاموفوبیا سے نبرد آزما ہونے کے لیے اتحاد کا فیصلہ وجود - جمعرات 16 جون 2022

یورپین سول سوسائٹی کی 41 تنظیموں نے یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا سے نبرد آزما ہونے اور اس مسئلے کو یورپین اداروں کے ساتھ بامقصد طریقے سے اٹھانے کیلئے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان ان تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم دی کولیکٹیو فار کاؤنٹرنگ اسلاموفوبیا...

یورپین سول سوسائٹی کی تنظیموں کا اسلاموفوبیا سے نبرد آزما ہونے کے لیے اتحاد کا فیصلہ

فرانس،ایمانوئیل میکرون دوبارہ صدر منتخب وجود - پیر 25 اپریل 2022

فرانس کی عوام نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایمانوئیل میکرون کو صدر منتخب کر لیا، امیگریشن اور مسلم مخالف پالیسی کو عوام کی اکثریت نے مسترد کردیا، ملک کے سیکولر آئین کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ایمانوئیل میکرون سابق صدر یاک شیراک (سال 2000) کے بعد دوسرے صدر ہیں جنھیں عوام ...

فرانس،ایمانوئیل میکرون دوبارہ صدر منتخب

او آئی سی اجلاس آج شروع ہوگا، 150 سے زائد قراردادیں پیش ہونے کا امکان وجود - منگل 22 مارچ 2022

پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج(منگل کو) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150سے زائد قراردادیں منظور ہ...

او آئی سی اجلاس آج شروع ہوگا، 150 سے زائد قراردادیں پیش ہونے کا امکان

بھارت میں بینک کا حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار وجود - بدھ 23 فروری 2022

بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں کئی روز قبل اسکول کی طالبات کے حجاب پر پابندی سے شروع ہونے والا معاملہ اب دیگر اداروں میں بھی پہنچ گیا ہے۔ اسلامو فوبیا کا تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آ...

بھارت میں بینک کا حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار

حجاب تنازع:بھارت میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا،او آئی سی کا اظہار تشویش وجود - منگل 15 فروری 2022

او آئی سی نے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے قتل عام کی دعوت دینے،سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو پریشان کرنے اور مسلم طالبات کو حجاب سے سے منع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق او آئی سی نے کہا کہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملے اور مختلف ریاستوں میں مسلما...

حجاب تنازع:بھارت میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا،او آئی سی کا اظہار تشویش

فرانس میں''اسلام میں اصلاحات لانے'' کے نام پر نیا کھیل وجود - اتوار 06 فروری 2022

فرانسیسی حکومت نے فرانس میں اسلام کو نئی شکل دینے اور اسے انتہا پسندی سے علیحدہ کرنے کی کوششوں کے تحت مسلم کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے مذہبی علما اور عام مرد و خواتین پر مشتمل ایک نیا ادارہ تشکیل دے دیا، میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برسوں میں فرانس پر مسلم انتہاپسندوں کے خوں ریز حملو...

فرانس میں''اسلام میں اصلاحات لانے'' کے نام پر نیا کھیل

اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے، کینیڈین وزیراعظم وجود - پیر 31 جنوری 2022

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے۔ ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کے تحت اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہم ایک خصو...

اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے، کینیڈین وزیراعظم

فرانس : جہاد پر اُکسانے کا الزام، مسجد کو بند کرنے کے احکامات جاری وجود - بدھ 29 دسمبر 2021

فرانس میں ''ممنوعہ تبلیغ''کے الزام میں ایک مسجد کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے شمالی فرانس کے علاقے بووے میں ایک مسجد کو اس کے امام کی 'بنیاد پرست تبلیغ' کے باعث بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ م...

فرانس : جہاد پر اُکسانے کا الزام، مسجد کو بند کرنے کے احکامات جاری

اسلامو فوبیا میں مبتلا بھارتی اینکر کو دبئی بلانے پر اماراتی شہزادی برہم وجود - پیر 22 نومبر 2021

اسلامو فوبیا میں مبتلا ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں۔ شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے و...

اسلامو فوبیا میں مبتلا بھارتی اینکر کو دبئی بلانے پر اماراتی شہزادی برہم

برطانیہ میں پارٹی گرل کا قبولِ اسلام وجود - پیر 22 نومبر 2021

بار میں ڈانس کرنے والی خاتون نے اپنی سابق زندگی کو ترک کرکے اسلام قبول کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پرسیفون نے اپنی گناہوں سے بھری زندگی سے مشرف بہ اسلام ہونے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اگر میں مسلمان نہیں ہوتی تو کب کا اپنی زندگی کا خاتمہ خود کرچکی ہوتی۔ نائٹ کلب...

برطانیہ میں پارٹی گرل کا قبولِ اسلام

بنگلادیش سیکولر ازم کیلئے تیار، قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا وجود - جمعه 22 اکتوبر 2021

بنگلا دیش کی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی وزیر مراد حسن نے بتایاکہ1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہو...

بنگلادیش سیکولر ازم  کیلئے تیار، قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا

مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر