... loading ...
بھارتی میڈیا پاکستان کے خلا ف اپنے بے بنیاد پروپیگنڈے میں اس وقت دنیا بھر میں ایک دفعہ پھر بے نقاب ہوگیا جب بھارتی میڈیا کے پاکستان کے خلاف جارحانہ مزاج رکھنے والے ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے حال ہی میں اپنے پروگرام ‘دی ڈیبیٹ میں دعوی کیا کہ کابل میں واقع سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاکستانی فوج موجود ہے۔ تاہم بعد ازاں پتہ چلا کہ کابل میں سرینا ہوٹل کی عمارت کی تو محض دو منزلیں ہی ہیں۔ اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارتی اینکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ارنب کے اس دعوے کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب ٹوئٹر پر محمد زبیر نامی ایک بھارتی فیکٹ چیکر نے کابل میں سرینا ہوٹل کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سرینا ہوٹل کی عمارت کی تو صرف دو منزلیں ہیں۔گزشتہ ہفتے ری پبلک ٹی وی پر نشر کیے گئے اپنے مذکورہ پروگرام کے دوران انتہا پسند ہندو ذہنیت رکھنے والے ارنب گوسوامی نے افغانستان کی وادی پنجشیر میں پاکستانی فوج کی مبینہ موجودگی کے حوالے سے اپنے انٹیلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ بے بنیاد معلومات بتانے کا دعوی کیا تھا۔ اس شو میں ایک بھارتی تجزیہ نگار اور پی ٹی آئی کے عبدالصمد یعقوب بھی شرکت کر رہے تھے۔ عبدالصمد یعقوب کی جانب سے ان دعووں کو چیلنج کیے جانے کے باوجود اینکر نے ایک مرتبہ پھر اپنی اطلاعات درست ہونے کا دعوی کیا۔ ارنب گوسوامی نے مزید کہا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی اہلکاروں کے کمروں کے نمبر بھی جانتے ہیں۔ارنب گوسوامی کے سرینا ہوٹل سے متعلق دعوے غلط ثابت ہونے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ArnabGoswami# کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ کرتے رہے۔ اس دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اکثریت بھارتی اینکر کے طرز صحافت پر سوالات اٹھارہی ہے۔جویریا صدیقی نامی پاکستانی صحافی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، ”سوشل میڈیا پر ان (ارنب گوسوامی)کی زرد صحافت پر ہنس رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف اقصی کینجھر لیلی جمالی نے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے بارے میں طنزیہ انداز میں لکھا، ‘آئی ایس آئی کو اسی لیے خلائی مخلوق کہا جاتا ہے کیونکہ وہ غائبانہ پانچویں فلور پر بھی رہ سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...