... loading ...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ، امریکا، چین، روس اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ ایک میڈیارپورٹ کے مطابق دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ، چین، پاکستان اور ازبکستان کے نمائندے اور سفارت کار شریک ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذاکرات میں روس کے نمائند ے تاحال نہیں پہنچے ہیں تاہم ان کی آمد متوقع ہے جبکہ افغانستان کی قومی کونسل برائے مذاکرات کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور حکومت وفد کے ہمراہ اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس میں شریک ممالک اور نمائندوں کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ طالبان کا کیا کردار ہوگااور ان کا نمائندہ دوحہ میں موجود ہے ۔قبل ازیں طالبان کو شرکت کی دعوت کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ہم آخری وقت میں ان سے رابطہ نہیں کر پائے اور منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ تاحال واضح نہیں ہیں کہ ان کو دعوت دی جارہی ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں نے ہمیں بتایا کہ وہ مشترکہ بین الاقوامی منصوبہ تشکیل دینے کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں تاکہ جب بین الافغان امن عمل اور مذاکرات ہوں تو چیزوں کو واپس راستے پر لایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں تیزی سے خراب ہوتے ہوئے حالات کے بارے میں بھی مشترکہ لائحہ عمل طرز کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق دعوت 10 اور 11 اگست 2021 کو دوحہ کے دورے پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ قطر کے خصوصی سفارت کار برائے انسداد دہشت گردی ڈاکٹر مطلق القہطانی کی دعوت پر نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ میں افغانستان پر ہونے والے ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ محمد صادق 10 اور 11 اگست کو ٹروئیکا پلس اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جہاں ان کے ساتھ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی ہمراہ ہیں۔ دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان ٹروئیکا پلس سے منسلک ہے ، جس میں پاکستان کے علاوہ امریکا، روس اور چین شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دوحہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب افغانستان میں حالات مسلسل دگرگوں ہورہے ہیں اور خاص کر امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد حالات میں تیزی سے تبدیلی آگئی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ دوحہ اجلاس بین الافغان مذاکرات کی بحالی میں معاون ہوگا تاکہ پرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے ایک سیاسی حل نکالاجائے اور افغانستان کے اندر اور پڑوسیوں کے ساتھ امن ہو۔
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...
محمود اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور بلوچستان پر تفصیلی غور ، ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم ،لبنان، شام اور غزہ مسائل کا حل ناگزیر قرار بلوچستان میں آپریشن بند کرنے، بلوچ رہنماؤں کی رہائی، عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی،مقدمات پر س...
ایرانی و امریکی قیادت سے رابطے میں رہے، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی ہم نے اور دوست ممالک نے امن معاہدے کیلئے کوششیں کیں،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار پر فیلڈ مارشل کے ...
جنگ بندی پر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کسی طرف جھکاؤ کے بغیر ثالثی کرے ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے رہ گئے،ویڈیو پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدہ پر ایرانی قیاد...
مکابرہ میں اسرائیلی فضائی حملہ جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں، فضائی حملہ اسپتال کے قریب ہوا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات ...
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...