... loading ...
بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے 108 سالہ شخص’سوپن نارسنگا گائیکواڈ ‘ 53 سال سے جاری اپنے زمین کے کیس کی سماعت سے قبل چل بسے ۔108 سالہ شخص پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک انصاف کے منتظر رہے اور آخرکار اس سال 12 جولائی کو بھارتی سپریم کورٹ نے ان کا کیس سماعت کیلئے منظور کیا تھا تاہم سماعت سے قبل ہی سوپن نارسنگا انتقال چل بسے ۔ سوپن نارسنگا کی قانونی جنگ 1968 میں اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے زمین کا ایک ٹکڑا خرید ا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوپن نرسنگھا گائیکواڈ نے 1968میں ایک پلاٹ خریدا تاہم بعد میں انہیں پتا چلا کہ جس شخص نے انہیں زمین فروخت کی اس نے مذکورہ اراضی بینک سے قرض لینے کے عوض گروی رکھی ہوئی تھی۔ جب زمین کے اصل مالک نے قرض ادا نہیں کیا تو بینک نے گائیکواڈ کو نوٹس بھیج دیا۔ گائیکواڈ نے اس پر زمین کے اصل مالک اور بینک کے خلاف عدالت میں اپیل کی اور درخواست کی کہ وہ زمین کے خریدار ہیں لہٰذا بینک اپنے قرض کی رقم اصل مالک سے وصول کرے اور انہیں اس زمین کا واحد مالک قرار دیا جائے ۔ اس کیس کی سماعت 14 سال تک ٹرائل کورٹ میں ہوئی ، جس کے بعد عدالت نے 1982 میں گائیکواڈ کے حق میں فیصلہ سنایا،تاہم مخالف فریق نے اس فیصلے کی اپیل کیلئے ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔2015 میں 27 سال تک ممبئی ہائی کورٹ میں زیر التواء رہنے کے بعد نارسنگھا کی درخواست مسترد کردی گئی اور اس کے بعد گائیکواڈ عدالت نہیں جاسکے کیونکہ وہ گاؤں میں رہتے تھے ، ان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا لیکن گائیکواڈ سماعت سے پہلے ہی دم توڑ گئے ۔ سوپن نارسنگا کے وکیل کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ، وہ شخص جو ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک اپنا کیس لایا ، یہ سننے کیلئے بھی زندہ نہ رہا کہ عدالت اس کے کیس کی سماعت کیلئے راضی ہوگئی ہے ۔عدالت میں12 جولائی کوسماعت سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا تھا لیکن گاؤں سے ان کے انتقال کی اطلاع سماعت کے بعد سامنے آئی۔ اب کیس میں ان کی نمائندگی ان کے قانونی ورثا کریں گے ۔سپریم کورٹ نے فریقین سے 8 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...