وجود

... loading ...

وجود
وجود

آپ تو آپ ہیں۔۔

اتوار 18 جولائی 2021 آپ تو آپ ہیں۔۔

دوستو،اردو کے ایک پروفیسر جب بھی کسی سے انجانے میں ٹکراجاتے تھے آگے سے ہمیشہ یہی بولتے۔۔ارے گدھے ہوکیا؟ دیکھ کر نہیں چل سکتے کیا؟؟ ایک دن بازار میں سچ مچ ایک گدھے سے ٹکرا گئے، پروفیسر صاحب کو بہت غصہ آیا کیوں کہ جلدی میں کہیں جارہے تھے ،غصے سے مڑے لیکن جب حقیقت میں سامنے گدھے کو ہی موجود پایا تو اپنے غصے کو ضبط کرتے ہوئے بڑے ادب سے کہنے لگے۔۔ ارے ، آپ تو آپ ہیں، اب آپ کو کیا بولوں؟؟ایک درخت سے بندھے گدھے کو شیطان نے کھول دیا گدھے نے پورا کھیت تباہ کر دیا،کسان کی بیوی نے گدھے کو مار دیا۔۔گدھے کے مالک نے کسان کی بیوی کو قتل کردیا اور بعد میں کسان نے گدھے کے مالک کو قتل کر دیا۔۔ شیطان بولا،اگر سب کو تباہ وبرباد کرنا ہو تو ایک گدھا کھلا چھوڑ دیں۔۔آپ کو حیرت ہورہی ہوگی کہ بغیر کسی تمہید کے کالم کاآغاز کردیا، بس آج منہ کاذائقہ بدلنے کے لیے کچھ تبدیلی کی ہے۔ویسے بھی ملک میں ہونے والی ’’تبدیلی‘‘ تو شاید ہی کسی کو ہضم ہورہی ہو، لیکن ہمارا دعویٰ ہے کہ ہماری اس تبدیلی کوآپ یقینی طور پرپسند کریں گے۔۔
آج چونکہ اتوار اور چھٹی کا دن ہے، اس لیے آج آپ کے لیے ہم ٹوٹل تفریح والا ـ’’ماحول‘‘ فراہم کررہے ہیں۔ اس لیے اوٹ پٹانگ باتیں آپ نے ہی برداشت کرنی ہیں کیوں کہ آپ تو آپ ہیں۔ایک میراثی چودھری کے ڈیرے کے قریب سے گزررہا تھا، چودھری نے دیکھ کر کہا۔۔اوئے ادھر آ۔۔حقہ گرم کروایا،ٹانگیں دبوائیں، جوتے صاف کروائے اور کہا ۔۔چل اب جا۔۔میراثی گھر آیا تو بیوی نے پوچھ لیا کہ۔۔تم کدھے تھے؟؟ ۔۔ میراثی کہنے لگا۔۔ چودھریوں کے ڈیرے کا کامیاب دورہ کرکے آیا ہوں۔۔حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ لگا ہے کہ ۔۔لوگ شادی اس لیے کرتے ہیں تاکہ ایک خوشگوار زندگی گُزار سکیں۔ اور جو نہیں کرتے۔۔۔ وہ بھی اسی لیے نہیں کرتے۔۔سنا ہے کہ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر نے جنگل میں ایک پرانے درخت کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے طلبا سے کہا۔۔یہ دو سوسال پُرانا برگد کا درخت ہے۔اگر اِس کی زبان ہوتی تو یہ نہ جانے کیا کہتا۔۔ایک چرواہا جو وہیں قریب ہی موجود تھا، کہنے لگا۔۔جناب یہ کہتا میں برگد نہیں پیپل کا درخت ہوں۔۔
ایک خاتون تیزی سے ایک دکان میں داخل ہوئی اور بولی، ڈاکٹر صاحب مجھے کون سی بیماری ہے؟دکان کے مالک نے کہا، آنکھوں کی۔ عورت بولی! مگرڈاکٹر صاحب!آپ نے چیک کیے بغیر کیسے کہہ دیا؟ اور میری آنکھوں میں کیسی بیماری ہے؟ دکاندارمسکرا کو بولا۔۔کیوں کہ یہ ڈاکٹر کا کلینک نہیں بلکہ نائی کی دکان ہے۔۔پارک میں ایک نوجوان نے کسی طرح ایک خوبصورت لڑکی سے باتیں کرنے کا راستہ نکال ہی لیا۔ باتوں باتوں میں اس نے کہا۔ ہر بڑے شہر میں میرا کاروبار ہے بیس جگہوں پر میری کوٹھیاں ہیں۔ جب بھی تم مجھ سے ملنا چاہو۔ مجھے ٹیلیفون کر دینا میری رولز رائس کار تمہیں لینے کے لیے پہنچ جائے گی۔ لڑکی نے مرعوب ہوتے ہوئے پوچھا آپ کا فون نمبر کیا ہے؟؟ ایک کاغذ کے پرزے پر فون نمبر لکھ کر لڑکی کو تھماتے ہوئے نوجوان نے کہا۔۔ یہ نمبر اس نائی کی دوکان کا ہے جس کے اوپر کے کمرے میں رہتاہوں وہ مجھے بلا دے گا۔۔قیام پاکستان سے پہلے بھی اور بعد میں بھی یعنی آج تک سرداروں کے لطیفے بننا بند نہیں ہوسکے۔۔لدھیانہ ابھی کافی دور تھا۔ ٹرین کے سفر کے دوران سونے سے پہلے سردار جی نے ایک حجام لڑکے کو 100 روپے دیتے ہوئے کہا۔ یار مجھے لدھیانہ ا سٹیشن پر جگا دینا،یہ کہہ کر سردار جی سو گئے۔۔تھوڑی دیر بعد حجام نے سوچا کہ سردار جی کے 100 روپے کے بدلے ان کی کچھ خدمت کرنا چاہیئے۔ چنانچہ اس نے سوئے ہوئے سردار جی کی شیو بنا ڈالی۔لدھیانہ اسٹیشن آیا۔ اس نے سردار جی کو جگایا اور خود نیچے اتر گیا۔ سردار جی باتھ روم گئے۔ شیشے میں شکل دیکھ کر چونک گئے اور واپس ڈبے میں آکر شور مچا دیا۔۔اوہ فراڈیا نائی۔ میرے کولوں 100 روپے لے کے کسے ہور آدمی نوں جگا گیا اے۔۔
لدھیانہ سے لاہور آجائیں اب۔۔لاہوری گوشت لینے دکان پر گیا تو قصاب نے اس سے پوچھا۔۔پائن گوشت لینا ہے؟؟۔۔لاہوری جو دو گھنٹے سے اپنی باری کا منتظر تھا،غصہ ضبط کرتے ہوئے ہلکا سا مسکرایا اور کہنے لگا۔۔نئی میں تے بکرے دی موت دا افسوس کرن آیاں۔۔ایک خاتون نے قصائی کی دکان پر پورے دو گھنٹے بحث کے بعد اچانک پوچھا۔۔آپ کے پاس تازہ مغز ہے؟ قصائی بھی شاید فیصل آبادی تھا، کہنے لگا۔۔ پہلے تھا اب نہیں ہے۔۔باباجی نے ایک روز یوں ہی بے فضول سوال کرتے ہوئے پوچھا۔۔اگر بھینس کو ٹھنڈی سیون اپ پلادی جائے تو کیا وہ صرف دودھ دے گی یا دودھ سوڈا؟؟؟باباجی کاہی فرمان عالی شان ہے کہ ۔۔ٹریفک پولیس وہ واحد ادارہ ہے جہاں سر عام سیٹیاں مارنے اور اشارے کرنے کے بھی پیسے ملتے ہیں۔۔دو پاگل چھت پر سو رہے تھے کہ اچانک بارش ہو گئی۔ایک پاگل کہنے لگا۔۔چل اٹھ یار،اندر چل ،آسمان میں سوراخ ہوگیا ہے۔۔ اتنے میں بجلی بھی کڑکدار انداز میں چمکی، دوسرا پاگل کہنے لگا۔۔اوئے سوجا، ویلڈنگ والے بھی آگئے ہیں۔۔برسات کی ایک خوبصورت صبح ہلکی ہلکی سی پھوار میں بھیگتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے ایک پھول نے دوسرے پھول سے کہا۔۔انّی دیا! ٹکراں تے نہ مار!۔۔
وہ 5سال بعد سعودیہ سے واپس آیا تو سبزہ دیکھنے کو ترسا ہوا تھا ۔ ایئر پورٹ پر اترا، کسٹم معاملات کلیئر کرنے کے بعد باہر نکلا اور ٹیکسی لے کر سفر کا آغاز کیا۔ شہر سے نکل کر گاؤں جانے کے لیے مین روڈ پر پہنچتے ہی اس نے ڈرائیور کو ایک سرسبز کھیت کے پاس گاڑی روکنے کو کہا اور تقریباً دوڑتے ہوئے اس سر سبز کھیت کے اندر جا کر بیٹھ گیا۔۔ سبزے کی ٹھنڈک کو اپنی سانسوں اور آنکھوں سے اپنے اندر تک’’ انہیل‘‘ کرتے ہوئے دونوں بازو پھیلا کے سبزے پر ہی لیٹ گیا۔ دل ہی نہیں چاہ رہا تھا کہ قدرت کی اس گود کو چھوڑ کے واپس گاڑی میں بیٹھے۔ کچھ دیر کے بعد جب دل تھوڑا ٹھنڈا ہوا تو واپس گاڑی میں آ بیٹھا اور ڈرائیور سے دوبارہ سفر کے آغاز کا کہا۔۔کچھ دور جانے کے بعد ڈرائیور نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے انتہائی معصومیت میں کہا۔۔سر جی، ایئرپوٹاں دے اندر ہن لیٹریناں ھوندیاں نے۔۔میراثی کی شوگر اچانک بڑھ گئی، چیک کرایا تو چھ سو آئی، بھاگ کر ڈاکٹر کے پاس پہنچااور ہانپتے ہوئے پوچھنے لگا۔۔ڈاکٹر جی ذرا دوبارہ چیک کرو کتے پچھلے مہینے دی تے لگ کے نہیں آگئی۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔عورت اگر چاہتی ہے کہ اس کا شوہر فرشتہ ہوتو اسے چاہیئے پہلے گھرکوجنت بنائے کیوں کہ فرشتے جہنم میں نہیں رہ سکتے۔اور مرد اگر چاہتا ہے کہ اسے حور ملے تو پہلے وہ اچھا انسان بنے کیوں کہ شیطان کو حور نہیں ملتی۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر