... loading ...
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف دلیپ کمار ہی وہ واحد مسلم اداکار تھے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا مسلم نام تبدیل کر کے ہندو نام رکھا تو آپ کی معلومات غلط ہے ۔حال ہی میں بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بی جے پی رہنما ارون یادیو کو برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کی موت سے متعلق بیان دینے پر کھری کھری سنا ڈالی۔ ارون یادیو نے کہا تھا کہ محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے فلمی دنیا میں ہندو نام استعمال کر کے پیسہ اور شہرت حال کی۔تاہم بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے اور بھی مسلم ستارے ہیں جنہوں نے اپنا اصل نام تبدیل کر کے ہندو نام رکھا۔اگر دلیپ کمار بھارتی فلمی صنعت کے بادشاہ ہیں تو مینا کماری اس صنعت کی ملکہ ہیں۔ ماہ جبین (مینا کماری) 1933ء میں ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ 1939ء میں فلم ہدایت کار وجے بھٹ کے کہنے پر اداکارہ نے اپنا نام ‘بے بی مینا’ رکھا تاہم بعد میں ان کا یہ نام بھی بدل کر ‘مینا کماری’ ہوگیا۔ممتاز جہاں دہلوی (مدھو بالا) سن 1933ء میں پاکستان کے شہر صوابی میں پیدا ہوائیں۔ اپنی خوبصورتی اور منفرد انداز کی وجہ سے انہیں ‘مدھو بالا’ کہا گیا۔ مدھو بالا اپنے وقت کی خوبصورتی ترین اداکاراؤں میں سے تھیں۔شاہ عباس خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ‘دوستی’، ‘حقیقت’ اور ‘دس لاکھ’ سے کیا۔ شروعات میں انہیں ‘خان’ کہہ کر پکارا جانے لگا لیکن کچھ ہی عرصے بعد وہ ‘سنجے ‘ کے نام سے مشہور ہوئے ۔بی آر چوپڑا کی پروڈکشن ‘مہا بھارتہ’ میں ‘ارجن’ کا کردار ادا کرنے والے مسلم اداکار کا اصل نام فیروز خان تھا۔ مہا بھارتہ کی کامیابی نے انہیں اسکرین پر نام بنانے میں مدد دی اور اداکارہ ‘ارجن’ کے نام سے مشہور ہوئے ۔مزاحیہ اداکار جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بچپن میں بی آر چوپڑا کی فلم ‘افسانہ’ میں 1951ء سے کیا تھا۔ اداکار نے 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم ہدایت کار بمل رائے کی درخواست پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا۔زکریا خان (جایانت) 1915ء میں پشاور میں ایک پختون گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ زکریا خان نے 1935ء میں فلم ‘لال چیتا’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکار نے وجے بھٹ کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا اور جایانت کے نام سے مشہور ہوئے ۔ زکریا خان معروف اداکار امجد خان کے والد ہیں۔فلم ‘بے قصور’ کی پروڈکشن کے دوران پروڈیوسر کے ارنتھ نے اداکار حامد علی خان کا نام ‘اجیت’ رکھا۔ حامد علی خان نے اجیت نام سے فلم انڈسٹری میں بہت نام کمایا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...