وجود

... loading ...

وجود
وجود

زیو۔ناچنا۔۔

بدھ 23 جون 2021 زیو۔ناچنا۔۔

دوستو، گزشتہ دنوں ایک خبر جو آپ لوگوں نے بھی پڑھی ہوگی کہ ۔۔دو یا چار نہیں بلکہ 38 بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ زیونا چنا انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیونا چنا کا تعلق بھارتی ریاست میزورام سے تھا۔ان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔خیال رہے زیونا چنا اپنے خاندان کے سائز کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہوگئے تھے، ان کی عمر 76 سال تھی۔۔یہ تو تھی خبر، اب ذرا آپ کچھ دیر کے لیے صرف اتنا سوچیں کہ اگر پچھلی امتوں کی طرح انسان طویل العمر ہوتے تو ’’زیوناچنا‘‘ محکمہ بہبود آبادی والوں کو تگنی کا ناچ نچا دیتا۔۔ابھی ہم ’’زیوناچنا‘‘ کی کم عمری اور اتنی جلدی چلے جانے سے متعلق سوچ ہی رہے تھے کہ امریکی جریدے ’’سائنٹیفک امریکن‘‘ میں یہ نیوز پڑھ لی کہ ۔۔محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان 150سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔طویل عمری کی حد کی پیش گوئی میںخون کے خلیوں اور یومیہ اٹھتے قدموں کا شمار پر منحصر ہے۔امریکی جریدے کے مطابق ہلاکت خیز عوامل کو زندگی سے نکال دیا جائے توہم طویل عمری پاسکتے ہیں یعنی ہم اس وقت تک زندہ رہ سکتے ہیں جب تک خوش قسمتی کے واقعات اور جینیات کے امتزاج سے ہم کینسر، دل کی بیماری یا کسی حادثے سے نہیں مرتے۔محققین کے مطابق متناسب ڈھانچے اور میٹابولک نظام میں توازن بحال کرنے کی جسمانی صلاحیت وقت کیساتھ سرد پڑ جاتی ہے۔ لہذازندگی میں کچھ دباؤ میں کمی کرنے سے عمرکے دورانیے کو 120 سے 150سال تک پھیلاسکتے ہیں۔یہ تحقیق طبی جریدے نیچر میں شائع ہوئی۔اس مطالعے کے لیے تحقیق دانوں نے امریکا، برطانیا، اور روس کے تین گروپوں میںعمر رسیدگی کو دیکھا۔ مستحکم صحت سے انحرافات کا جائزہ لیتے ہوئے، انہوں نے خون کے خلیوں کی گنتی میں تبدیلیوں اور یومیہ جتنے وہ قدم اٹھاتے ہیں کا شمارکرتے ہوئے عمر کے لحاظ سے ان کا تجزیہ کیا۔مطالعے کے مطابق اگر واضح خطرات ہماری جانوں کو نہیں لیتے ہیں تو مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت میں کمی ہماری جانوں کو لے بیٹھتی ہے۔رپورٹ کے آغاز میں کہا گیا کہ فلم ’فیم‘ میں اداکارہ آئرین کارا پر فلمائے گئے گیت کے یہ بول’’میں ہمیشہ زندہ رہوں گی‘‘ کا مقصد لمبی عمر نہیں بلکہ مرنے کے بعد شہرت تھا تاہم طویل عمری کئی گوشوں خاص کر ٹیکنالوجی سیکٹر میں بھی دلچسپی کا محور رہا۔ سلی کون ویلی میں،لافانیت موضوع اکثر زیر بحث رہا ہے۔جیسے کسی اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ہو، ایسے ہی ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں نے موت کے مسئلے کو حل کرنے کے منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی جو ڈوب گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موت کے سامنے بند نہیں باندھا جاسکتا تو طویل عمری کی حد تو ہوگی۔ڈیوک یونیورسٹی سنٹر کی ڈائریکٹر ہیدر وہٹسن جو اس تحقیق کا حصہ نہیں ان کا کہنا ہے سوال یہ کہ زیادہ سے زیادہ طویل العمری کیا ہے جو کسی انسانی پیچیدہ نظام کے ذریعے گزر سکتی ہے، اگر سب کچھ واقعتاً ٹھیک اور تناؤ سے پاک ماحول ہو۔ مطالعے کے نتائج بنیادی طور پر عمر بڑھنے کی رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو زندگی کی حدود کو طے کرتے ہیں۔عمر بڑھنے کے ساتھ بلڈ سیل اور قدموں کا شمار ایک جیسا تھا۔ بیماری سے ماورا کچھ عوامل مشکلات کے عمل کے بعد جسم میں خون کے خلیوں کو واپس لانے یا قدموں کو مستحکم سطح پر لانے میں کمی پیش گوئی کی طرف لے جاتے ہیں۔ جب محققین ماسکو، بفیلو اور نیویارک میں تھے تو انہیں معلوم ہواکہ اگر ان تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے جو موت کا سبب بنتی ہیں تو انھیں 120 سے 150 سال کی حد معلوم ہوجائے گی۔۔ 1997 میں جین کالمنٹ کی ریکارڈ طویل عمر ہے جو فرانس میں 122 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔محققین کے مطابق عمر کے ساتھ، توہین یا بے عزتی پر ردعمل مستحکم معمول سے تیزی سے دور لے جاتا ہے، جس کی بحالی میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ وہٹسن کہتی ہے کہ ایک صحتمند نوجوان تیزی سے جسمانی ردعمل پیدا کرسکتا ہے لیکن ایک بوڑھے شخص میں ہر عمل سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اور وہ جواب دینے میں قدرے سستی دکھائی دیتے ہیں۔بلڈ پریشر اور بلڈ سیل کے شمار کی ایک صحت مند رینج ہے، تاہم قدموں کی گنتی انتہائی ذاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پیرکوف اور اس کے ساتھیوں نے متغیرات کا انتخاب کیا جو خون کے حساب سے بہت مختلف ہے۔مصنفین نے معاشرتی عوامل کی طرف بھی اشارہ کیا،35 سے 40 سال کی عمر میں کا دورانیہ اکثر ایسا ہوتا ہے جب کسی کھلاڑی کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس عمر میں جسمانی خدوخال میں واقعی کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے۔
انسان کائنات کے راز کھوجتا رہے گا، ابدیت کے رازوں کو کھولنے کی خواہش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انسانوں کی موت سے آگاہی نہیں۔باباجی فرماتے ہیں کہ انسانی جسم میں گردے جیسا نالائق کوئی نہیں،جب بھی سنا یہی سنا کہ گردہ فیل ہوگیا۔۔کبھی پاس ہونے کی خبر آئی نہیں۔۔ایک ریسرچ کے مطابق دنیا کی سب سے نایاب ادویات پاکستان کی بسوں میں فروخت کی جاتی ہیں اور ملاوٹ کا یہ عالم ہے کہ باباجی بتارہے تھے کہ وہ گزشتہ ہفتے کیڑے مار اسپرے لائے تھے، اسی میں کیڑے پڑ گئے۔۔کائنات کے رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ مرد و خواتین کی ’’پروگرامنگ‘‘ بالکل مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پرمرد ہمیشہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں جبکہ عورت دونوں کانوں سے سن کر منہ سے نکالتی ہے۔۔باباجی فرماتے ہیں کہ ۔۔محبوب کو اگر دل میں رکھنے کی بجائے اوقات میں رکھا جائے تو بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔۔ہمارے پیارے دوست اسپتال کے بیڈ پر جوتے اتار کر لیٹے اور ہمیں مخاطب کرکے کہنے لگے۔۔میرے جوتے کا خیال رکھنا۔۔ہم نے مسکرا کر کہا۔۔بھائی جی یہ اسپتال ہے ، مسجد نہیں ۔۔یہاں جوتے نہیں گردے چوری ہوتے ہیں۔۔ایک بار ہم نے باباجی سے خالص گُڑ کی پہچان کے بارے میں سوال کردیا۔۔وہ فرمانے لگے۔۔گُڑ والی چائے بنائیں اگر اُس میں کیڑوں کے اسپیئر پارٹس تیرتے پھرتے ہوں تو سمجھ جائیں گڑ خالص ہے ۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔زمانہ ترقی کرگیا،مگر مکھی، مچھر اور چوہے اب بھی پیداہوتے ہیں، جراثیم کش دوائیں نئے جرثومے پالتی ہیں، جیسے جیسے سائنس ترقی کررہی ہے،بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔۔انسان کل بھی دکھی تھا ،آج بھی سکھی نہیں۔ علاج تو خالق کے قْرب میں ہے۔ لوگ سمجھتے نہیں۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

انتخابی منظرنامہ سے غائب مسلمان وجود پیر 22 اپریل 2024
انتخابی منظرنامہ سے غائب مسلمان

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 3) وجود اتوار 21 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 3)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر