... loading ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور پہلے سے بھی کم بجٹ سندھ کو دیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بات کرنے سے بھی روکا اور کہا کہ آپ بہت بولتے ہیں، میری بات سنیں تاہم انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ پنجاب کواورہمیں کون سی اسکیمیں دے رہے ہیں؟۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سندھ کے لیے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں توخوشی ہوتی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال پنجاب کو12 میں سے 13 نئی اسکیمیں دی گئی ہیں جب کہ سندھ کے لیے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے لیے 94 ارب اور سندھ کے لیے 65 ارب کی اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جگہ پردومختلف طرزکی اسکیمیں شامل کرنے سے کرپشن ہوگی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک سال میں ایک ہی این ای سی کی میٹنگ ہوئی ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے چار میٹنگز بلانے کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فنانس ڈویژن صوبوں کو ترقیاتی بجٹ کے لیے فنڈز دیتی ہے اور چار سال پرانی اسکیموں کے لیے وہی بجٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب کردیے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 9.7 ارب کی اسکیموں پرصرف 500 ملین خرچ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ ایم این اے و ایم پی اے کے کہنے پراسکیموں کو شامل نہ کیا جائے لیکن حکومت کے بجائے ایم این اے اور ایم پی اے کی اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے باتیں کی ہیں لیکن ہمارے ساتھ وعدہ نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کل کراچی میں احتجاج کی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق ہرکسی کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے دیگرجماعتوں کو احتجاج کی اجازت دی لیکن کنٹرول بھی کیا ہے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ گورنر رول اور الگ صوبے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ۔
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...
گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال ...
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...