... loading ...
شام کی جنگ پر گہری نگاہ رکھنے والے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے کہا ہے کہ شام میں ایک دہائی سے جاری جنگ میں حال ہی میں تقریباً 5 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں وہ ایک لاکھ اموات بھی شامل ہیں جن کی حال ہی میں تصدیق کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے برطانوی ادارے نے کہا کہ 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں پر وحشیانہ جبر کے نتیجے میں شروع ہونے والے اس تنازع میں اب تک 4 لاکھ 94ہزار 438 افراد کی جان لی جا چکی ہیں۔اس سال مارچ میں مذکورہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ پچھلے اعدادوشمار میں 3لاکھ 88ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ جنگ کے نگراں ادارے نے اپنے زمینی ذرائع کے اس نیٹ ورک کے ذریعے کئی ماہ کی دستاویزات کی کوششوں کے بعد ایک لاکھ پانچ ہزار 15 اضافی امواتر کی تصدیق کی ہے ۔نگراں ادارے سربراہ رامی عبدالرحمن کے مطابق ان اموات میں سے اکثر 2012 کے آخر سے نومبر 2015 کے درمیان ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ تصدیق شدہ اموات میں سے 42ہزار سے زیادہ عام شہری ہیں جو جیل میں شامی حکومت کے تشدد سے ہلاک ہوئے ۔رامی عبدالرحمن نے کہا کہ لڑائی میں قدرے کمی کے بعد ان کی تنظیم کو اموات کی ان اطلاعات کی تحقیقات میں مددم لی جو دستاویزات کی کمی کی وجہ سے مجموعی طور پر شامل نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس نے ہمیں ان دسیوں ہزار مقدمات کی دستاویز تیار کرنے کے لیے موقع فراہم کیا جس کے لیے ہمارے پاس ثبوتوں کی کمی تھی۔حکومتی فورسز نے شام کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے اور شمال مغرب میں ادلیب کے علاقے میں مرکزی محاذ کے ساتھ جنگ ??بندی ابھی بھی جاری ہے اور تنازع کے آغاز کے بعد سے اب تک تشدد کم ترین سطح پر ہے ۔نگراں ادارے کے شائع کردہ نئے اعدادوشمار میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 774 ہو گئی ہے ، ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں شام کی سرکاری فوج اور اتحادی ملیشیا کے حملوں سے ہوئیں۔انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے 2011 کے بعد سے اب تک سرکاری قید خانوں اور حراستی مراکز میں کم از کم 57 ہزار 567 اموات کو دستاویز کی شکل دی جبکہ اس سے قبل مارچ میں 16ہزار اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔اس نے شامی فوجیوں اور اتحادی ملیشیا کی ایک لاکھ 68 ہزار 326 اموات کی تصدیق کی البتہ حومتی اعدادوشمار کے مطابق مرنے والوں کی اس سے نصف ہے ۔اس تنازع میں داعش اور القاعدہ سے منسلک گروپوں کے 68ہزار 393 شت پسندوں کے علاوہ 79ہزار 844 دیگر باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔مارچ 2020 میں ترکی اور روس کے ذریعہ طے پانے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں باغیوں کی زیرقیادت ادلیب محاصرے پر حکومت کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا تھا جس سے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس تنازع میں اس حد تک انسانی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا تک سامنا نہیں ہوا۔نگراں ادارے کے مطابق دونوں اطراف کی توجہ اس کے بعد سے کووڈـ19 کے وبائی مرض سے لڑنے پر مرکوز ہے اور 2020 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے تنازعات سے وابستہ سب سے کم 10ہزار اموات رپورٹ کی گئیں۔ آج شامی حکومت 2015 سے روس کی حمایت یافتہ فتوحات کے بعد ملک کے دوتہائی سے زیادہ حصے پر قابض ہے ۔2000 سے اقتدار میں رہنے والے صدر بشار الاسد مئی میں چوتھی مرتبہ سات سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں اور جنگ نے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے ۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...