... loading ...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہی ہے ، مافیاز ہمیں ناکام نہیں کر سکتی، مافیا بلیک میل کرناچاہتاہے ، کہتے ہیں کہ اگراین آراونہ دیا توحکومت گرادیں گے ، مافیاز کو قانون کے نیچے لے کر رہونگا ، اتنے معاشی مسئلے کسی حکومت کو نہیں ملے جو ہماری حکومت کو ملے ،اگر قرضوں کی قسطیں ادانہ کرتے توڈیفالٹ کرجاتے ، 50 سال بعد پاکستان کی انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لائیں گے ،پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لائیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان نے نوکنڈی تاماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکم رانی کی جنگ لڑرہی ہے ، مافیا بلیک میل کرناچاہتاہے ، وہ کہتے ہیں کہ اگراین آراونہ دیا توحکومت گرادیں گے ، مخالفین کواپنی سیاسی موت نظرآرہی ہے ، مافیاکوخوف ہے کہ حکومت کام یاب نہ ہوجائے ، لیکن یہ ہمیں ناکام نہیں کر سکتے ، 5 سال بعد دیکھنا چاہتا ہوں کہ مافیاز کو قانون کے نیچے لے کر آؤں۔انہوںنے کہاکہ مخالفین کی خواہش ہے کہ حکومت ناکام ہو جائے ، وفاق میں حکومت میں آئے تو پہلے ہی دن کہا گیا کہ ناکام ہو گئے ، مخالفین کہتے تھے کہاں ہے نیا پختونخوا؟، ہم کے پی میں دوتہائی اکثریت لے کر دوبارہ واپس آگئے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی تھی، وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو، جب قانون کے سامنے سب برابرنہیں ہوتو وہاں جنگل کاقانون ہوتاہے ، مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت کوبہت خراب معاشی حالات ملے ، اتنے معاشی مسئلے کسی حکومت کو نہیں ملے جو ہماری حکومت کو ملے ، اقتدار میں آنے کے بعد پہلا سال معیشت کوسنبھالنے میں لگا اوردوسرے سال کوروناآگیا، ہم نے معیشت اورعوام دونوں کو کورونا سے بچایا، دنیابھر میں تسلیم کیا جاتا ہے کہ کورونا میں جس ملک نے اپنی معیشت کو بچایا وہ پاکستان ہے ، ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تو اس مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرضوں کی قسطیں ادانہ کرتے توڈیفالٹ کرجاتے ، 50 سال بعد پاکستان کی انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان سے ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستا ن کو چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے ، ماضی میں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی، بلوچستان کے لوگوں کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ان کی کوئی فکر نہیں کرتا، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو مرکزی دھارے میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوکنڈی وہ علاقہ ہے جسے ملک بھول چکا تھا، سڑک کی تعمیر پر این ایچ اے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس شاہراہ کے بہت دوررس نتائج ملیں گے ، ملک کے مستقبل کیلئے علاقوں کو جوڑنا بہت ضروری ہے ، نوکنڈی سے ماشکیل ملک کا پسماندہ ترین علاقہ ہے ، بلوچستان کا ایک مسئلہ علاقوں میں بہت زیادہ فاصلہ ہے ، کوشش ہے کہ ہر علاقے میں ٹرک چلیں تا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے ، ہماری کوشش ہے کہ مزدور کو مفت کھانا اور رہائش دیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں سب سے زیادہ امیر اور غریب میں فرق ہے ، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نیکرپشن پر425 وزیروں کوجیل میں ڈالا۔ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے ، خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کار ڈ مل گیا ہے ، اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے ،تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ملک میں پہلی بار ایک نصاب لے کر آ رہے ہیں۔
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...
شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیٔر کیا جائیگا موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت،مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے موثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیل...
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال گفتگو میںبارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم ک...
مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے،الجزیرہ رپورٹ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار ...
پہلے سے طے نتائج والے ضمنی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا، عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جب کہ سب سے کمزور طاقت جسمانی ہے، سلمان اکرم راجا گزشتہ کئی ماہ سے اہلِ خانہ اور قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، پہلے ...
ٹرمپ نے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،کانگریس نے مودی حکومت کو کھری کھری سنادی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ اب ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی مودی پرشدید تنقید بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر م...
پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار،شہباز شریف کی رجب طیب ایردوان سے گفتگو یہ فون کال پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، وزیراعظم کا فراخدلانہ پیشکش پر شکریہ وزیراعظم شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون پر راب...
بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر ،امجد علی خان، شہزادہ گشتاسپ، علی خان جدون،صاحبزادہ صبغت اللہ شامل ہیں محبوب شاہ، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان، ساجد خان، ارباب عامر، آصف خان، ارشد ساہی، شبیر قریشی، اویسی جھکڑمستعفی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 1...
شہباز شریف سے ایٔرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات،پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین معرکہ حق میں دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی، جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی،گفتگو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں...
پاکستان دنیا بھر میں متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا،بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے انشورنس کوور لازمی فراہم کیا جائے،آئی ایم ایف،یشیائی ترقیاتی بینک کا حکومت سے مطالبہ،ذرائع وزارت خزانہ بین الاق...
فتنہ الخوارج کی لاشیں 15 روز بعد افغانستان سے کوئی اٹھانے نہیں آیا،گوشت خور جانوروں کی بھوک مٹاتے رہے 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا، سیکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوش...