... loading ...
بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموںوکشمیرمیں لوگوںنے جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی مختلف علاقوں میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر شہید رہنما اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی کے حراستی قتل کے خلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے نافذ کرفیوجیسی پابندیوں کے باوجود لوگوں نے سرینگر، اونتی پورہ ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میںسینئر حریت رہنماء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا۔ غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام جموںوکشمیر تحریک مزاحمت ،تحریک استقلال، جموںوکشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، جموںوکشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے کیا تھا۔غائبانہ نماز جنازہ کے شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ شہید رہنماء کی غائبانہ نماز جنازہ اور دعائیہ مجالس کا سلسلہ جاری رکھیں۔محمد اشرف صحرائی کے بیٹے مجاہد اشرف نے ایک میڈیا انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اپنے والد کے ساتھ ٹیلی فون پر آخری مرتبہ گفتگو میں صحرائی صاحب نے ان سے کہاتھا کہ” قابض انتظامیہ انہیں قتل کرنے کیلئے اودھمپورجیل لائی ہے اور وہ ان کی رہائی کیلئے کوششیں نہ کریںاور اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں”۔مجاہد اشرف نے کہاکہ انہیں بھارتی حکومت سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے ، جو انکے والد کے قتل کی ذمہ دار ہے ، جس نے ایک 78سالہ علیل شخص کوجیل میںنظر بند رکھا اور انہیں علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتوںبھی فراہم نہیں کیں۔ دریںاثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموںوکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں محمد اشرف صحرائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جاری جدوجہد آزادی کشمیر کی علامت تھے ۔ جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ ، تحریک وحدت اسلامی اور ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اجلاسوں میں اور حریت رہنمائوںغلام محمد خان سوپوری، جاوید احمد میراورمحمد شفیع لون نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں محمد اشرف صحرائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنمائوںغلام احمد گلزار،مولوی بشیر احمداور خواجہ فردوس کے گھروں پرچھاپوںاور اہلخانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ بیان میں پولیس کی کارروائی کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیاگیا ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصروں نے کشمیر میڈیا سروس کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کہاہے کہ محمد اشرف صحرائی کے حراستی قتل سے کشمیریوںکی نظر میں انکی قدر اور اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اشرف صحرائی کوایک عظیم رہنما کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گاجنہوںنے عمر بھر آزادی کے مقدس مقصد کیلئے جدوجہد جاری رکھی اور بالآخر اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ شہید اشرف صحرائی پاکستان کے زبردست حامی اور مخلص آزادی پسند رہنماء تھے ۔ ادھر پاسبان حریت جموںوکشمیر اور تحریک استقلال جموںوکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء محمد اشرف صحرائی کی حراستی موت کے خلاف بھار ت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...