وجود

... loading ...

وجود
وجود

جھٹ منگنی، پٹ طلاق

اتوار 04 اپریل 2021 جھٹ منگنی، پٹ طلاق

دوستو،جھٹ منگنی پٹ بیاہ،یہ کہاوت تو بہت سنی ہوگی لیکن کویت میں شادی کے فوری بعد طلاق کے واقعے نے اس کہاوت کو کچھ اس طرح تبدیل کردیا ہے کہ جھٹ شادی پٹ طلاق۔کویت میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی تین منٹ بعد ہی شادی ختم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کویتی جوڑے نے جج کے سامنے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے، کورٹ سے واپس نکلتے ہوئے دلہن لڑکھڑائی تو دلہا نے اسے بے وقوف کہہ دیا۔بس پھر کیا تھا دلہن واپس مْڑی اور جج صاحب سے کہہ کر فوراً شادی ختم کرادی۔تین منٹ کی اس شادی کو کویتی تاریخ کی سب سے کم مدتی شادی قرار دیا جارہا ہے ۔
مرد پہلی ملاقات میں کون سا کام نہ کریں تو خواتین ان سے بددل ہو جاتی ہیں؟ معروف خاتون ریڈیو میزبان جینا ہاکنگ نے اپنے شو میں گزشتہ دنوں اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ایک امریکی اخبار کے مطابق جینا ہاکنگ نے اپنے ایک شو میں کہا ہے کہ جو مرد پہلی ملاقات پر کھانے کا بل خود ادا نہ کریں اور خواہش کریں کہ خواتین پورا یا اپنے حصے کا بل ادا کریں، ایسے مردوں کے ساتھ خواتین دوسری بار ملاقات کے لیے کم ہی آمادہ ہوتی ہیں کیونکہ پہلی ملاقات پر ہی مرد کا یہ رویہ انہیں بددل کر دیتا ہے۔اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے 36سالہ جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ’’میں ایک مرد کو پسند بھی کرتی تھی لیکن جب اس سے میری پہلی ’ڈیٹ‘ ہوئی تو کھانے کے اختتام پر جب بل آیا تو اس نے میرے پرس کی طرف دیکھنا شروع کر دیا اور تب تک اپنا کارڈ نہیں نکالا جب تک میں نے اپنا کارڈ بل ٹرے پر نہیں رکھ دیا۔اس کے اس روئیے پر میں نے وہیں فیصلہ کر لیا کہ میں اس آدمی سے دوسری بار نہیں ملوں گی، کیونکہ میں ایسے مرد کے ساتھ تعلق نہیں رکھ سکتی جو ہمہ وقت اپنے پیسے کی فکر میں رہتا ہو۔
بات شروع ہوئی تھی، جھٹ منگنی پٹ طلاق سے۔۔ کویت کے بعد اب اپنے پڑوسی ملک بھارت کا بھی قصہ سن لیجئے۔۔بھارت میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے درمیان آن لائن گیم ’پب جی‘ کھیلتے ہوئے محبت ہو گئی اور دونوں نے شادی کر لی لیکن جب لڑکی اپنے سسرا ل پہنچی تو جھونپڑی دیکھ کر فوری وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی اور علیحدگی اختیار کر لی۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں محبت کی شادی میں انوکھے انجام کا واقعہ پیش آیا کہ جس میں دلہن اپنے سسرال پہنچتے ہی سکتے میں آگئی اور اپنے گھر واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔ موبائل گیم فری فائر کھیلتے ہوئے یوپی کی رہائشی لڑکی کی جموئی کے رہنے والے گیارہویں کے طالب علم سے دوستی ہوگئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد لڑکی کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اکیلی لڑکے کے شہر جموئی پہنچ گئی اور دونوں نے مندر جاکر باقاعدہ شادی کرلی۔یہ واقعہ جموئی ضلع کے صدر سیکشن کے سگگی گاؤں میں پیش آیا، لڑکی کی آنکھیں اس وقت حیرت اور سکتے کے عالم میں کھلی رہ گئیں جب اس نے گاؤں پہنچ کر اپنی جھونپڑی نما سسرال دیکھی۔شوہر کے لاکھ منع کرنے، وعدوں اور دلاسوں کے باوجود عشق کا بھوت اس کے سر سے اتر گیا۔ لڑکی نے پریشان ہوکر فوری طور پر اپنے میکے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور بھائیوں کو فون کردیا۔بعد ازاں لڑکی کے بھائی اسے واپس گھر لے گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل پر گیم کھیلنے کے دوران لڑکے نے لڑکی کو جھوٹ بولتے ہوئے عالیشان گھر اور خود کو امیر ظاہر کیا تھا۔بات شادی ہورہی تھی تو پنجاب کے کسی گاؤں میں چودھری کی شادی تھی، مراثی کو بھی دعوت ملی، وہ خوش خوش پہنچ گیا کہ گوشت کھانے کو ملے گا مگر جب کھانا پیش کیا گیا تو مراثی کے حصے میں فقط شوربہ ہی آیا،بوٹی نہ ملی۔ مراثی نے پھرسالن مانگا تو دوبارہ اُس کی پلیٹ شوربے سے بھر دی گئی، دو تین مرتبہ جب ایسا ہی ہوا تو مراثی نے سالن کی پلیٹ پرے رکھی اور چودھری کے بیٹے کو آواز دے کر کہا۔۔ ’’پُتّر، ذرا ٹوتھ پِک دینا میرے دانتوں میں شوربہ پھنس گیا ہے۔‘‘۔۔
وزن کم کرنا مردوں کے لیے آسان ہوتا ہے یا خواتین کے لیے؟ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس سوال کا ایسا حیران کن جواب دے دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ یونیورسٹی آف گلاسگو اور یونیورسٹی آف نیوکاسل کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ مردوں کے لیے وزن کم کرنا خواتین کی نسبت آسان ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جارج کا کہنا تھا کہ اگر مردوخواتین کو ایک جتنی کیلوریز کی حامل خوراک دی جائے تو مردوں کا وزن خواتین کی نسبت زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 300سے زائد مردوخواتین پر تجربات کیے۔ ان لوگوں کو روزانہ 850کیلوریز کی حامل خوراک دی جاتی رہی۔ ایک سال بعد مردوں کے جسم کا 11فیصد وزن کم ہو چکا تھا جبکہ خواتین میں یہ شرح 8.4فیصد رہی تھی۔ یہ فرق آگے بھی موجود رہا اور دو سال بعد مرداپنے کل وزن کا 8.5فیصد کم کر چکے تھے جبکہ خواتین کا 6.9فیصد وزن کم ہوا تھا۔ڈاکٹر تھوم کا کہنا تھا کہ ’’اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے معاملے میں جنس کا بھی اپنا ایک کردار ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مردوں کا قد خواتین سے لمبا ہوتا ہے اور ان کے مسلز بھی زیادہ ہوتے ہیںجس کی وجہ سے انہیں زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے، چنانچہ جب انہیں خواتین کے برابر کیلوریز دی جاتی ہیں تو ان کا وزن زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔۔40 سال کی عمر میں زیادہ پڑھے لکھے اور کم پڑھے لکھے کا فرق ختم ہو جاتا ہے۔ بعض دفعہ تو کم تعلیم یافتہ افراد، کہیں زیادہ پیسے کماتے ہیں۔50 سال کی عمر میں بدصورتی اور خوبصورتی کا فرق ختم ہو جاتا ہے۔ اپنے زمانے کے حسین ترین انسان کے چہرے پر بھی جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔۔60 سال کی عمر میں بڑے عہدے اور چھوٹے عہدے کی حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔ سر پھرے بیوروکریٹ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دفتر کا چپڑاسی چوکیدار بھی سلام نہیں کرتا۔۔70 سال کی عمر میں چھوٹے گھر اور بڑے گھر کا فرق ختم ہوجاتا ہے۔ گھٹنوں کی درد اور کمر کی تکلیف کی وجہ سے صرف بیٹھنے کی جگہ ہی تو چاہئیے۔۔80 سال کی عمر میں پیسے کی قدر و قیمت ختم ہوجاتی ہے۔ اگر اکاونٹ میں کروڑوں اور جیب میں لاکھوں روپے بھی ہوں، تو کونسا سکھ خریدلو گے؟90 سال کی عمر میں سونا اور جاگنا ایک برابر ہو جاتا ہے۔ جاگ کر بھی کیا تیر مار لو گے؟۔۔لہذا آج سے ہی اپنی زندگی کے ایک ایک پل کو اللہ کی رضا میں صرف کیجیے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتے رہیے۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر