... loading ...
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی جے بلنکین نے مقتول امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اہل خانہ سے بات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ مقتول کے لیے انصاف کی کوشش کرتی رہے گی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ انٹونی جے بلنکین نے جمعے کو ڈینیئل پرل کے اہل خانہ اور ان کے نمائندوں سے بات کی۔انٹونی جے بلنکین نے بتایا کہ ملاقات میں انہیں یقین دلایا گیا کہ امریکی حکومت ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کے لیے انصاف اور احتساب کے لیے پرعزم ہے ۔ڈینیئل پرل وال اسٹریٹ جرنل کے ساؤتھ ایشیا بیورو میں کام کرتے تھے اور 2002 میں القاعدہ سے متعلق ایک کہانی کی تحقیقات کے دوران انہیں کراچی میں اغوا کیا گیا اور پھر قتل کردیا تھا۔اس کے بعد سے امریکی انتظامیہ ڈینیئل پرل کے قتل کا انصاف کے حصول کے لیے پرعزم ہے ۔جوبائیڈن انتظامیہ نے بھی ڈینیئل پرل کیس کے متعدد ملزمان کو رہا کرنے کے حالیہ عدالتی احکامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔30 جنوری کو وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ان مشتبہ افراد کا احتساب یقینی بنائیں جو پہلے ہی اس معاملے میں نامزد کیے جا چکے ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے ان ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ٹیلی فونک گفتگو کے ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی جے بلنکین نے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کو امریکا میں منتقل کرنے کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد اور ان کی رہائی کے لیے کسی مجوزہ کارروائی میں ملوث افراد کو بری کرنے کے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے سے امریکا کو سخت تشویش ہے ۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکی شہری کے خلاف بھیانک جرائم کے بعد بھی امریکا میں احمد عمر شیخ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جب سے چیف جسٹس بنے ہیں ہائیکورٹس کے کسی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی ہے اور اگر کوئی مداخلت ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو حکومت کو گرائیں گے اور پھر اس بار اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر ...
اندرون سندھ کی کالی بھیڑوں کا کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے اناسی پولیس اہلکاروں کا شکارپور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ شہریوں نے ردعمل دیا کہ ان اہلکاروں کا کراچی تبادلہ کرنے کے بجائے نوکری سے برطرف کیا جائے۔ انھوں نے شہر میں جرائم میں اض...
چیف جسٹس کراچی آئے تو ماضی میں کھو گئے اور انہیں شہر قائد کے لذیذ کھانوں اور کچوریوں کی یاد آ گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وہ ماضی میں کھو گئے اور انہیں اس شہر کے لذیذ کھ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی کرسی اللہ تعالی نے مجھے دی ہے اور مجھے آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پو...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، واضح کریں کہ انھیں حالیہ انتخابات پر اعت...
وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجر برادری سے گفتگو کی اس دوران کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ...
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا چلنے کا دعوی کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی نے دھوکا دیکر نواز شریف سے وزارت عظمی چھین لی ۔ شہباز شریف کسی کی گود میں بیٹھ کر کسی اور کی فرمائش پر حکومت کر رہے ہیں ۔ ان...
غزہ میں صیہونی بربریت کے خلاف احتجاج کے باعث امریکا کی کولمبیا یونیوسٹی میں سات روزسے کلاسز معطل ہے ۔سی ایس پی ، ایم آئی ٹی اور یونیورسٹی آف مشی گن میں درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔فلسطین کے حامی طلبہ کو دوران احتجاج گرفتار کرنے اور ان کے داخلے منسوخ کرنے پر کولمبیا یونیورسٹی ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت، قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے مگر یہاں جنگل کا قانون ہے پنجاب کے ضمنی ...
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مہمان ایرا...
سپریم کورٹ نے کراچی میں 5 ہزار مربع گز پلاٹ پر پارک بنانے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمی نے تحویل کے لئے کانپور بوائز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو زمین کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو اک...