... loading ...
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر کورونا ویکسین مفت لگائی جا رہی ہے رجسٹرڈ افراد باری کا انتظار کریں۔70 سال سے زائد عمر کے شہری واک ان ویکسینیشن سے مستفید ہوں تاہم جو لوگ مارکیٹ سے ویکسین لے کر لگوانا چاہتے ہیں بے شک لگوا لیں ۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحلہ وارویکسینیشن کی جا رہی ہے پہلے مرحلے میں ہیلتھ وروکروں کو ویکسین لگائی گئی ہے کیونکہ وہ کورونا مریضوں کا علاج کرتے ہیں 70 سال سے زائد عمر کے شہری واک ان ویکسینیشن سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حکومتیں اپنی عوام کو مفت ویکسین فراہم کررہی ہیں حکومت پاکستان بھی اسی پر عمل پیرا ہے جوبھی کورونا ویکسین لگوانا چاہتا ہے انہیں مفت لگائی جائے گی پرائیویٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین کی اجازت تیزی سے دی گئی جس پر تنقید کی جا رہی ہے کہ مہنگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت کورونا ویکسین وافر مقدار میں میسر نہیں ہے ۔حکومتیں اپنے طور پر ویکسین حاصل کررہی ہیں جبکہ نجی سیکٹر اپنے طور پر معاہدے کر کے ویکسین حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر،وزیراعظم اور کابینہ سے بھی پہلے ہیلتھ ورکرز کی ویکسین شروع کی کیونکہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن پہلی ترجیح تھی میں چیئرمین این سی ا و سی ہوں مجھے اب تک ویکسین نہیں لگی میری فیملی اور کابینہ ارکان کو اب تک ویکسین نہیں لگی۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی یہ لہر بہت شدید ہے تعداد ایسے ہی بڑھتی رہی تو وباء کی پہلی لہر سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا ہر شہری کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چاہیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب اتفاق کرتے ہیں کہ وزیراعظم ترجمانوں سے نہ ملتے تو بہتر ہوتا لیکن اگر کھلی فضا اور فاصلہ ہو تو بظاہر محفوظ ملاقات ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔سٹیٹ بینک کے پاس خود مختاری ہوگی تو معیشت کے لیے بہتر ہو گا اسٹیٹ بینک کو سیاستدان کنٹرول کرتے ہیں تو معیشت کو نقصان ہوتا ہے گزشتہ ادوار میں ہم نے دیکھا سیاستدانوں نے کیسے پیسہ کنٹرول کیا ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھا گیا جس کا نقصان آج ہم بھگت رہے ہیں۔کچھ ایشوز ہیں جو بحث طلب ہیں بل اسمبلی میں جائے گا جہاں بات ہو گی معاشی ماہرین کو فنانس کمیٹی میں بلا کر بہترین قانون بنانا چاہیے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ندیم بابر پر کوئی الزام نہیں شفاف تحقیقات کے لیے استعفی لیا گیا۔پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ پر ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بڑی وجہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کے لیے ہدایات دے رکھی ہیں رمضان المبارک کے لیے اربوں روپے کا پیکیج دیا جا رہا ہے سستے بازاروں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...
محمود اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور بلوچستان پر تفصیلی غور ، ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم ،لبنان، شام اور غزہ مسائل کا حل ناگزیر قرار بلوچستان میں آپریشن بند کرنے، بلوچ رہنماؤں کی رہائی، عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی،مقدمات پر س...
ایرانی و امریکی قیادت سے رابطے میں رہے، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی ہم نے اور دوست ممالک نے امن معاہدے کیلئے کوششیں کیں،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار پر فیلڈ مارشل کے ...
جنگ بندی پر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کسی طرف جھکاؤ کے بغیر ثالثی کرے ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے رہ گئے،ویڈیو پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدہ پر ایرانی قیاد...
مکابرہ میں اسرائیلی فضائی حملہ جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں، فضائی حملہ اسپتال کے قریب ہوا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات ...
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...