وجود

... loading ...

وجود
وجود

لہوکاخراج

هفته 27 فروری 2021 لہوکاخراج

کوئی دل کو اچھا لگتاہے ۔کوئی ہرج نہیںیا ہماری کسی سے وابستگی ہو جائے ۔۔اس میں بھی کوئی برائی نہیں یاپھرکسی جماعت، تنظیم یا پارٹی کے آپ رکن ہویہ بھی آپ کا حق ہے جسے بلاچوں چراںتسلیم کیا جا سکتاہے لیکن ذاتی خواہشوں کے صحرا میں بھٹکتے ہوئے کوئی حقائق مسخ کرناچاہے یا سچائی کا گلا گھونٹے کی جسارت کرے یا تاریخ کی گردن پر کلہاڑا چلا کر اپنے آپ کو’’ا رسطوــ‘‘ سمجھ بیٹھے تو یہ ہم سب پر تاریخ کا قرض ہے کہ ایسی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے کیونکہ مذہب،اخلاق اورضمیر اس کی جازت نہیں دیتا ۔اب آپ سوال کر سکتے ہیں کہ پھر ایسی باتیں اخبارات و جرائد میں کیونکر طبع ہوتی ہیں تو جناب اس کا سیدھا سادا جواب یہ ہے کہ جس طرح مسلمانوں میں تحقیق اور تخلیق کا عنصر ختم ہوگیاہے اب اس میں کوئی بعیدنہیں کہ اخبارات و جرائد میں بھی تو ہم جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو مکھی پرمکھی مار کر شاہکار تخلیق کرنے کے دعوے دار ہیں۔قومی و علاقائی اخبارات میں ایک فاضل مضمون نگار نے اپنے ’’رہبرکی کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حضرت مولانا مودودیؒ سے ملاقات کے بعد علامہ اقبال ؒ نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ پٹھان کوٹ چلیں جائیں وہاں آپ کی زیادہ ضرورت ہے اب یہ تو معلوم نہیں کہ تاریخی اعتبار سے اس دعویٰ میں کتنی صداقت ہے اس ضمن میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ علامہ اقبالؒ اورمولانا مودودیؒ کے درمیان نظریاتی اختلافات انتہائی شدید بلکہ سنگین تھے دراصل اس کی آڑمیں فاضل مضمون نگار یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ علامہ اقبالؒ کو جماعت اسلامی کے بانی سے بہت عقیدت تھی اور وہ ان سے متاثر تھے اب ایسی عقیدت کا کیا فائدہ کہ علامہ اقبالؒ جیسا شخص بھی مودودیؒ صاحب کو تحریک ِ پاکستان کی جدو جہدکے لیے قائل نہ کرسکا اور بقول علامہ اقبالؒ۔۔مولانا مودودیؒکی پٹھان کوٹ کو زیادہ ضرورت تھی تو پھر آپ جناب قیام ِ پاکستان کے ساتھ ہی لاہور پاکستان کیوں تشریف لے آئے اور حضرت ساری زندگی جس سیاست کو حرام قرار دیتے رہے پاکستان آتے ہی حلال کیسے ہوگئی؟۔

اسی طرح ایک اور صاحب جمعیت العمائے اسلام کے ایک کنونشن کی روئیداد لکھتے ہوئے اس بات پر انتہائی برہم ہیں کہ ہماری جماعت برصغیرکی پرانی جماعت ہے یہ مسلم لیگ کہاں سے آگئی؟ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے آج تلک مسلم لیگ کو تسلیم ہی نہیں کیا اسی لیے تو ایسی باتیں سرعام کرکے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں جناب آپ کہتے ہیں ہماری جماعت خطے کی سب سے قدیم جماعت ہے سر تسلیم ِخم لیکن حضور تاریخ یہ ہے کہ اس جماعت نے قیام ِ پاکستان کی شدید مخالفت کی تھی اوربرصغیرپاک وہند کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کرنے کی بجائے ہندئو ؒ،کانگریس اور احرا ر کا ساتھ دیا تھا آپ کے کچھ لوگ اعلانیہ کہتے رہے ’’خدا شکرہے ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں ہوئے‘‘۔ آج کچھ لوگ مولانا ابوکلام آزاد کو بھی انگریزوںکے خلاف تحریک ِ آزادی کا ہیرو بناکر پیش کررہے ہیںیہ لوگ کیسے لوگ ہیں جو دن دیہاڑے تاریخ مسخ کیے جارہے ہیں اور حقائق سے عاری اخبارات و جرائد کے ایڈیٹر صاحبان انہیں من و عن چھاپتے چلے جارہے ہیں اب ان حالات میں اناللہ وانا الیہ راجعون ہی کہاجاسکتاہے ۔ جناب اس طرح پاکستان بنانے والوںکو تین محاذوںپر آزادی کی جنگ لڑنا پڑی ایک انگریزوں کے خلاف،دوسرا ہندئوںکے خلاف اور تیسرا محاذ ہندونواز مسلم علماء کے خلاف۔ اور تاریخ نے فیصلہ ان غریب مسلمانوں کے حق میں دیدیا جنہوں نے حضرت قائد ِ اعظمؒ کی قیادت میں آزادی کی خاطربیش قیمت قربانیاں دیں آپ کو اس آزادی کی کیا قدرہو سکتی ہے آپ کو تو بنا بنایا ملک مل گیا آپ دل پر ہاتھ رکھ کر خود سے سوال کریں ،آپ لوگوںنے پاکستان کے لیے آج تک کیا کیا؟ قربانیاں ان لوگوںنے دیں جو اپنے جگر گوشوںکو ہندوئوں سکھوںنے ان کے سامنے نیزے کی انھی پر پرودیا، وہ بے بس،مجبوروالدین کے سامنے ان کی نوجوان بچیوںکو اٹھاکرلے گئے۔

یہ اس پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ بڑی بڑی باتیں بھی وہی لوگ کرتے ہیں جنہوںنے پاکستان کیلئے ایک انگشت بھی قربان نہیں کی بلکہ عام پاکستانیوںسے پاکستان بنانے کا آج تک انتقام لیاجارہاہے ایک سازش کے تحت جنوبی ایشیا ء کے ہجرت کرنے والے بھولے بھالے مسلمانوں وسائل سے محروم رکھا گیا افسوس صدافسوس منزل انہیں ملی جو شریک ِ سفر نہ تھے یہ آزادی ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دی یہ ملک ہمیں کسی نے طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کیا اس کے لیے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دی تھیں ہزاروں مائوں،بہنوں بیٹیوں نے اس پاک دھرتی کے حصول کے لیے اپنی عصمت قربان کردی،سینکڑوں مسلمان لڑکیوں کو ہندوئوں،سکھوں نے اپنی رکھیل بنا ڈالا جن میںدرجنوں آ ج بھی زندہ ہوں گی پاکستان زندہ باد کا نعرہ اتنا بڑا جرم بن گیا تھا ظالموں نے بے شمار مائوں کے جگر گوشوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹ کررکھ دیا ۔ یہ پاکھنڈی دانشورجو آج ایکتا کے نعرے لگاتے ہیں اس وقت کہاں تھے جب جنوبی ایشیاء کے مسلمانوںپر اتنے ظلم ہوئے کہ امریتا پریتم جیسے شاعرہ بھی خون کے آنسو روتے دہائیاں دینے لگی اپنے آپ کو پنجابی کہنے والے سکھوں نے پنجابی قوم پر ہی سب سے زیادہ ظلم کے پہاڑ توڑڈالے انہوںنے ماں بولی کا بھی خیال نہ کیا کاش انڈیا سے پاکستان آنے والی اس خون میں ڈوبی ریل گاڑی کو قومی عجائب گھر میں رکھا جاتا جس میں کٹے پھٹے اپنے ہی لہو میں نہائے زخمیوں، بے گناہ مسلمانوںکی لاشوں اور زخموں سے چیختی نوجوان لڑکیوں، مائوں سے چھاتی سے چمٹے معصوم بچوں کی لاشیں تھیں جن کا کوئی جرم نہ تھا جن کو ناحق ماردیا گیا قومی المیہ یہ ہے کہ جن قوتوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا وہ سازش، دھونس اور جبر سے اس ملک کے وارث بن بیٹھے ،وہ آج بھی ہم سے پاکستان بنانے کے جرم کا انتقام لے رہے ہیں بس انداز بدل گیا ان کا ذہن آج بھی 1947ء جیساہے ہماری سمجھ میں بات نہیں آرہی، یہی لوگ کبھی ڈیم نہیں بننے دیتے،کبھی حکومتوںکو عدم سیاسی استحکام سے دوچارکردیتے ہیں ،کبھی معاشی طورپر کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ر ہتے ہیں۔ یہی لوگ اپنے مفادات کے لیے حکومتوںکو بلیک میل کرتے ہیں اورہمارے ناعاقبت حکمران ہرقیمت پر اقتدار میں رہنے کی خاطر ان سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں جس سے اندازہ لگایاجا سکتاہے کسی کو پاکستان کی فکرنہیں ان چہروں نے 22کروڑ عوام کو خوشیوں کو یرغمال بنایا ہواہے۔ ان لوگوںنے پاکستان کے سارے سسٹم کو یرغمال بنارکھا ہے پاکستان یہ دشمن مذہب، صحافت، کاروبار سمیت زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہیں یہی وجہ ہے پاکستان میں حکومت جمہوری ہو یا ڈکٹیٹروںکی یہ لوگ آپ کو ہمیشہ اقتدارمیں نظر آئیں گے حالانکہ ہم وطنوںکی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ اب ہم ایک دوسرے کو تسلیم کرلیں اجتماعی کوششوںسے ہم ایک پاکستانی قوم بن جائیںفرقہ پرستی،لسانی جھگڑے،صوبائی عصبیت اور سیاسی بغض و عنادکا خاتمہ ہوجائے ہم سب خیبر پی کے، سندھ ،کشمیر، پنجاب،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے لوگ ایک قوم بن کر پاکستان کا مفاد عزیزرکھیں اب زبانی باتوںکا نہیں عملی طورپر ہم سب کو ثابت کرنا ہوگا یادرکھیں جولوگ ماضی کی غلطیوں،خامیوں اورحالات سے نہیں سیکھتے پھران سے تاریخ لہوکا خراج مانگتی ہے اور جن قوموںکاضمیر سوجائے یا جو معاشی،معاشرتی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوجائیں یاجو قومیں مقروض ہوکر غیروں سے قرضے مانگتی پھریں انہیںباربار لہوکا خراج دیناپڑتاہے ۔

یہ کس نے ہم سے لہوکا خراج پھر مانگا
ابھی تو آئے تھے مقتل کو سر خرو کرکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر