... loading ...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے اپنے خاوند اور بیٹے پر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، گزشتہ رات کے واقعہ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ قانون اپنا رستہ ضرور بنائے لیکن میڈیا ہم پر جا الزامات نہ لگائے ، ہمارا کوئی قافلہ نہیں تھا صرف دو گاڑیاں تھیں، ہم نے گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب ٹول پلازہ کراس کیا، دو گاڑیوں میں ہم لاہور سے آرہے تھے ایک میں میرا خاوند اور میں دوسری میں میرا بیٹا اور پولیس گارڈ تھا، ہم عمومی طور پر سو جاتے ہیں میرے خاوند کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی، جب زور سے جھٹکا لگا تو ہم آگے والی سیٹوں پر گر پڑے ، چار قیمتی جانیں چلی گئیں میں نے ان کے لیے بہت دعائیں کیں، کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ ہم بہت عجیب صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، ہم بھی اللہ کو پیارے ہو سکتے تھے ، حادثہ کوئی پلان کرکے نہیں کرتاکوئی تیار ہوکر اس کے لیے نہیں جاتا، کشمالہ طارق نے کہاکہ بڑی تکلیف دہ بات ہے وہ خاندان جس کا اتنا بڑا نقصان ہو گیا، میرے پاس ان ماوں کے ساتھ تعزیت کرنے کے الفاظ نہیں، میڈیا ہمارا ٹرائل کر رہا ہے ہم دو گاڑیوں میں تھے کوئی قافلہ نہیں تھا میری وزیر اعظم سے التجا ہے کہ وہ ایف ڈبلیو او سے فوٹیج لیں دیکھیں، جولوگ چلے گئے ان کی بھی اولاد ہے جو سچ ہے اس پر ضرور ایکشن لیں، کشمالہ طارق نے مزید کہاکہ اپنی ذات کے لیے ہر کسی چیز کو سیاسی رنگ نا دیں، میڈیا پر ایک طرف کی سٹوری نہیں ہونی چاہیے ، میرے بیٹے کی تصویریں چلا کر سنسنی پھیلائی جارہی ہے ، ایمبولینس کو خود میرے خاوند اوربیٹے نے کال کی، میرا بیٹا اور خاوند خود چل کر تھانے گئے ، میری درخواست ہے کہ جو سچ ہے وہ ضرور دکھائیں بغیر ثبوت الزامات نہ لگائیں، انہوں نے کہاکہ کہ سیف سٹی پراجیکٹ، ایف ڈبلیو او ان کے انڈر ہے فوٹیج دیں میڈیا کوجو حقیقت ہے ، اللہ تعالی سب کی اولادوں کو محفوظ رکھے پوائنٹ سکورنگ کے لیے سب کچھ نہ کریں، میرا نام کشمالہ طارق ہے اس لیے میرے ساتھ جڑے دو افرادکو بھی اس معاملے میں لایا جارہا ہے ، ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ میرا بیٹا پچھلی گاڑی سے نکل کر آیا ہے ، کچھ روز قبل سے بھی میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ، میرا قصور یہ ہے کہ میں بے زبان عورتوں کو زبان دے رہی ہوں،میں سمجھتی ہوں کہ میں خودزندگی بھر ہراساں ہوتی رہی ہے ، ہمیں اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے تو عام عورت کا کیا بنے گا، عینی شاہدین میں پولیس آفیسر تھا سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کے دیکھ لیں،کشمالہ طارق نے کہاکہ میں خود گاڑی میں موجود تھی میرا حال آپ خود دیکھ لیں،پچھلے ایک ہفتہ سے جو میرے ساتھ ہورہا ہے کیا وہ اخلاقیات ہیں۔ کشمالہ طارق نے میڈیا سے شکایت سنسنی پھیلانے اور کردار کشی سے اجتناب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ شاید کہاجارہا ہے کہ میرا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا حالانکہ ایسا نہیں ہے ، میرا بیٹا پچھلی گاڑی میں تھا،وہ گاڑی ڈرائیو ہی نہیں کر رہا تھا، ایسی منحوس گھڑی تھی کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، کشمالہ طارق پریس کانفرنس میں گذشتہ روزکا واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ، انہوں نے کہاکہ آئی جی ایس ایس پی وہاں اس جگہ کی سی سی ٹی وی تمام میڈیا کو دیں، ہماری دونوں گاڑیاں ہمارے ڈرائیور چلا رہے تھے ، جہاں ہمارے ڈرائیورز کی غلطی ہے وہیں پر اس گاڑی کے ڈرائیور کی بھی غلطی ہے ،میرا بیٹا رات بارہ بجے تک وہاں پر موجود رہا ہے ۔
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...