... loading ...
مصر میں میوزیم آف اسلامک آرٹ کودنیا کے اسلامی فن کا سب سے بڑے عجائب گھر قرار دے دیاگیا۔ اس میں 100 ہزار سے زائد شاہکار نوادرات شامل ہیں جن کسی نا کسی شکل میں اسلامی تاریخی، ثقافت اور اسلامی تہذیب کی عکاسی کرتی ہیں۔ مصرمیں واقع اس اسلامی عجائب گھر میں فن کی تمام شاخوں کو مختلف ادوار میں شامل کیا گیا۔عجائب گھر میں موجود نوادرات کو علوم کے مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان میں جیسے اسلامی تہذیب کی تاریخ کے بارے میں جانکاری جیسے اہم سیکشن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انجینیرنگ، طب، فکلیات جیسے سیکشن بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ میوزیم قاہرہ کے تاریخی باب الخلق اسکوائر میں واقع ہے ۔میوزیم کے ذخیرے میں طب ، سرجری ، جڑی بوٹیاں ، فلکیاتی آلات جیسے آسٹرو لیبز ، کمپاسس اور فلکیاتی گیندیں ،دھاتوں میں شیشہ اور سیرامک برتن ، زیورات ، اسلحہ ، لکڑی کی اشیا ، ہاتھی کے دانت ، ٹیکسٹائل ، قالینیں اور گئے وقتوں کی روز مرہ زندگی کی ضروریات کی نمائندگی کرنے والی اشیا، مسودات اور مخطوطے اور گذرے بادشاہوں اور حکمرانوں کے مکتوبات اور ان کے استعمال کی چیزیں بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں۔میوزیم کو پہلی مرتبہ 1903 میں کھولا گیا تھا۔ اس کے قیام کا مقصد دنیا کے بہت سے حصوں مثلا مصر ، شمالی افریقا ، لیونٹ ، ہندوستان ، چین ، ایران ، جزیر العرب اور اندلس میں سے اسلامی نوادرات اور دستاویزات جمع کرنا تھا اور دنیا کے خطوں میں موجود مختلف اسلامی فنون کا اظہار کرنے والی نوادرات کو ایک چھت تلے جمع کرنا تھا۔ سابق مصری صدر محمد حسنی مبارک نے 14 اگست 2010 کو میوزیم کی جامع ترقی اور بحالی کے عمل کی تکمیل کے بعد میوزیم آف اسلامک آرٹ کا افتتاح کیا۔ میوزیم کی بحالی کا کام سنہ 2002 سے 2010 تک مسلسل 8 سال جاری رہا۔ بحالی اور تعمیر کے عمل میں فرانس کے ماہرین کی مدد لی گئی۔میوزیم میں تقریبا 12 صدیوں پر محیط ایک لاکھ سے زائد شاہکاروں نوادرات شامل ہیں۔ اس میں ہندوستان ، چین ، ایران اور سمرقند، عرب دنیا ، لیونٹ ، مصر ، شمالی افریقا، اندلس اور دوسرے ممالک لائیگئے ہزاروں فن پارے شامل ہیں۔میوزیم میں بالائی منزل پر ایک لائبریری بھی شامل ہے جس میں قدیم مشرقی زبانوں جیسے فارسی اور ترکی میں نایاب کتابیں اور مخطوطات کا ایک بڑا ذخیرہ محفوظ ہے ۔ جدید یورپی زبانوں انگریزی ، فرانسیسی ، جرمن اور اطالوی لٹریچر بھی اس لائبریری کا حصہ ہے ۔ اس کے علاوہ اسلامی اور تاریخی نوادرات پر کتابوں کا مجموعہ ہے ۔مجموعی طور پر اس لائبریری میں 13،000 سے زیادہ کتب ہیں۔اسلامی میوزیم کو اموی ، عباسی ، ایوبی ، مملوک اور عثمانی ادوار کے دور فن پاروں کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے ۔ 10 اقسام کے فن پاروں میں دھات ، سکے ، لکڑی ، ٹیکسٹائل ، قالین ، شیشے ، سجاوٹ کی اشیا، زیورات ، اسلحہ ، سنگ مرمر ہیں۔میوزیم میں نایاب نسخوں کی تعداد 1170 مخطوطات پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایران ، مصر ، مراکش ، ہندوستان ، اسپین اور دیگر ممالک سے ہے ۔مسودات کے سیکشن میں بنو امیہ کے دور کے مسودات شامل ہیں۔ ان میں بعض مسودات ہرن اور دوسرے جانوروں کی ہڈیوں پر لکھے گئے ہیں۔میوزیم میں شامل نادر مخطوطات میں مملوک دور کا قرآن پاک کا ایک نایاب نسخہ اور جڑی بوٹیوں کے فواید پر لکھی کتاب بھی شامل ہیں۔ اس طرح اموی دور کے 70 سے زاید نایاب مخطوطے اور نسخے شامل ہیں۔
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...
وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی،پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ک...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحتسمری پیش کی وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری، پنجاب کے اعلیٰ افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور ...
پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت،طلبہ اور اساتذہ کا شہداء و ...
صنعتوں، کسانوں کوآئندہ 3 سالوں میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا ، وزیر اعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے صنعتی و...