... loading ...
سال 2020بھی شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کیلیے جنت بنا رہا، رواں سال موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے و چوری کرنے کی 59ہزار738 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔رواں سال کووڈ 19 کی وبا پھیلنے اور جگہ جگہ پولیس ناکوں کے باوجود شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم عروج پر رہا،پولیس مسلح لیٹروں کے سامنے بے بس دکھائی دی ،پولیس افسران کے اسٹریٹ کرائم پر قابوپانے کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ،سیٹیزن پولیس لایژن کمیٹی نے رواں سال یکم جنوری سے لے کر23 دسمبر تک شہر میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال موبائل فونز ، موٹر سائیکلیں اورگاڑیاں چھیننے وچوری کرنے کی 59ہزار738 وارداتیں رپورٹ ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2020 کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں1939 موبائل فونز چھینے گئے ،فروری میں 1846 موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کردیا گیا، مارچ میں 1381 اپریل میں 846 مئی میں 1438 ،جون میں 1899 جولائی میں 2127 ، اگست میں 2045، ستمبر وہ واحد مہینہ ہے جس میں 2510 موبائل فونز چھینے گئے ،اکتوبر میں 2180 ،نومبر میں 1843 اور سال کے آخری مہینے 23 دستمبر تک 1300 سے زائد موبائل فونز چھینے گئے ۔سال 2020 میں گاڑیوں کی چوری اور چھینے جانے کی وارداتوں میں کوئی واضح کمی نا آسکی ، اس سال 1381 گاڑیوں سے شہریوں کو محروم کیا گیا،سال 2020 کے جنوری میں 191 گاڑیاں چھینی اور چوری ہوئیں،فروری میں 150،مارچ میں 121,اپریل میں 70 مئی میں 77، جون 154،جولائی 177،اگست میں123،ستمبر 174 ، اکتوبر 178،نومبر میں 155 گاڑیاں چھینی اور چوری ہوئیں ،23دسمبر تک شہریوں اپنی 101 گاڑیوں سے محروم ہونا پڑا ، سال 2020 میں موٹر سائیکل کی موٹرسائیکل چوری اورچھینے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔سی پی ایل سی کے اعدادو شمار کے مطابق اس سال شہریوں کی 34ہزار 340 موئرسائیکلیں چوری کرلی گئی رواں سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں 2ہزار 608 ، فروری میں 2ہزار 430، مارچ میں2ہزار 376 ، مئی میں 2 ہزار 906، جون میں2 ہزار 744 ، جولائی میں 2 ہزار 904 ، اگست میں3 ہزار 203 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں ستمبر کا مہینہ رواں سال کا وہ واحد مہینہ ہے جس میں سب سے زیادہ3ہزار 948 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں،اکتوبر میں3ہزار 669 ، نومبر3ہزار 172 میں اور سال کے آخری مہینے 23 دسمبر تک2 ہزار 341 موٹر سائیکلیں چوری کی گئی۔اسی طرح سال 2020 میں 2ہزار 363 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر ان کی قیمتی موٹر سائیکل چھین لی گئیں ، رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں181 ، فروری میں202، مارچ میں142 ، اپریل میں89 ، مئی میں177 ، جون میں 235، جولائی میں 226، اگست میں230 ، سمتبر میں 269کو ان کی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم کردیا گیا ، اکتوبر رواں سال کا وہ واحد مہینہ ہے جس میں سب سے زیادہ 272 موٹر سائیکل چھینی گئیں،نومبر میں205 اور سال کے آخری مہینے 23 دسمبر تک135 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر ان کی قیمتی موٹر سائیکل چھین لی گئی۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق روں سال اغوا برائے تاوان کی مئی اورجون کے مہینے میں ایک ایک واردات رپورٹ ہوئی اسی طرح بھتہ خوری کے 20 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ،جن میں جنوری اور اکتوبر میں دو دو،فروری اور اپریل میں خوش قسمتی سے کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،مارچ ،مئی ،جون ،اگست میں ایک ایک اور جولائی میں چھ ،ستمبر اور نومبر میں تین تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے 11 ماہ میں قتل وغارت گری کے 353 واقعات رپورٹ ہوئے جنوری میں 30، فروری میں18 ، مارچ میں 24،اپریل میں27، مئی میں24 ، جون میں41 ، جولائی میں39 ، اگست میں 45، سمتبر میں37 ، اکتوبر میں38 اور نومبر میں31 واقعات رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال بینک ڈکیتی کی بھی ایک واردات مئی میں ہوئی جس میں ملزمان بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوئے ، رواں سال صرف314 گاڑیاں ،2ہزار 38 موٹر سائیکلیں اور 2ہزار 106 موبائل فونز ملزمان سے برآمد کرائے جا سکے جوکہ اونٹ میں منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...