... loading ...
سندھ ہائی کورٹ نے حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی ذمہ داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اتنا بڑا حادثہ ہوا،اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ طیارے میں ٹیکنیکل مسئلہ تھا،ہم نے اس حادثے سے سبق سیکھا۔عدالت نے کہا کہ لوگ رقم خرچ کرکے ٹکٹ خریدتے ہیں، اگر مسافر محفوظ نہیں تو کیا فائدہ ہے ؟اس رپورٹ کے بعد پی آئی اے نے کسی ذمہ دار کا تعین کیا؟ جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہا کہ ہماری بار بار ہدایت کی وجہ سے رپورٹ آگئی ورنہ کبھی سامنے نہ آتی۔عدالت نے مزید استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے خرابی کے باوجود طیارہ اڑایا،اس کا ذمہ دار کون ہے ،پڑھ کر بتائیں کہ رپورٹ میں کیا لکھا ہے ؟۔اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شہریار مہرنے کہا کہ آبزرویشن میں پی آئی اے کوذمہ دار قرار دیا گیا۔پی آئی اے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ لیفٹ انجن میں مسئلہ آیا تھا اور رائٹ انجن ٹھیک تھا،ڈیزائن کا مسئلہ تھا،دس ہزارگھنٹوں کی پروازکی حد ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ طیارے کا ٹربائن بلیڈ کیوں تبدیل نہیں کیا گیا؟ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے کہا کہ ورکشاپ میں جب طیارہ آیا تواس کی مینٹیننس کی گئی،ہم نے مکمل ریکارڈ جمع کرادیا،مجھے تھوڑی سے مہلت دے دیں تومزید جواب دے سکوں گا۔عدالت نے مزید استفسار کیا کہ اس حادثے کے بعد کس کے خلاف کارروائی ہوئی؟ پی آئی اے حکام نے بتایا کہ ہم نے فوری طور پرتمام اے ٹی آر طیاروں کو گرائونڈ کردیا تھا۔عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا بقیہ اے ٹی آر طیاروں کومحفوظ بنایا گیا ہے ؟ پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کویقین دلایا کہ ہم سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کی بنیاد پریقین دلارہے ہیں کہ تمام حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں۔عدالت نے حادثے کی ذمہ داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تکنیکی سوالات کی روشنی میں بتائیں کون ذمہ دار ہے ؟ پی آئی اے کی جانب سے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بھی رپورٹ طلب کرلی گئی۔پی آئی اے کے موجودہ اے ٹی آر طیاروں کی مبنٹیننس سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔درخواست گزار اقبال کاظمی نے حادثے سے متعلق نئی دستاویزات پیش کردیں۔ دستاویزات کی روشنی میں پی آئی اے اوردیگرکوجواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...