وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

احتساب عدالت کے جج اور نیب وکیل کی شہباز سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 26 نومبر 2020 احتساب عدالت کے جج اور نیب وکیل کی شہباز سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن اور نیب کے وکیل عثمان جی راشد چیمہ نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ فاضل جج نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے ، دنیا میں ماں سے بڑھ کر کوئی اور رشتہ نہیں ہوتا ۔ اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں نے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر رہنمائوں نے شہباز شریف کو نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے انتظامات بارے آگاہ کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔ شہباز کااپنے بڑے بھائی نواز شریف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور شہباز شریف بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو حوصلہ دیا ۔ دونوں بھائیوں میں نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


متعلقہ خبریں


پاکستان نے جوبائیڈن کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی وجود - پیر 18 جنوری 2021

پاکستان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ اپنے آئندہ تعلقات کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے د ی ہے۔اعلی ترین حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان کے لیے ان کی کیا پالیسی ہو گی ، اعلی پاکستانی حکام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کو یہ امید ہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ساتھ بہتر اور برابری کی سطح پر تعلقات قائم رکھیں گے۔پاکستانی حکام کو یہ امید ہے کہ نئے امریکی صدر افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکس...

پاکستان نے جوبائیڈن کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی

افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک ایک زخمی وجود - پیر 18 جنوری 2021

افغان دارالحکومت میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2خواتین ججز ہلاک ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی۔افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2خواتین ہلاک ہوگئیں، ہلاک ہونے والی خواتین میںایک خاتون جج او وزارت تعلیم کی ایک ملازم شامل ہیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص...

افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک ایک زخمی

بھارتی کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کو تیار وجود - پیر 18 جنوری 2021

کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کیلئے تیار ہیں، مظاہرین نے نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر صرف ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں کسانوں کی ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ہریانہ پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد ریاستوں سے کسانوں نے بیس جنوری سے ہی مارچ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔دہلی کے باہر سنگھو بارڈر پر دھرنے میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، کسان رہنماوں نے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی ت...

بھارتی کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کو تیار

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی وجود - اتوار 17 جنوری 2021

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت صدارتی ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوں گے ، جبکہ آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے ۔دوسر...

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی

نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سَر کرکے تاریخ رقم کردی وجود - اتوار 17 جنوری 2021

نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020 سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور16 جنوری 2021 کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خال...

نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سَر کرکے تاریخ رقم کردی

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے وجود - اتوار 17 جنوری 2021

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے ، پاکستان پلوامہ حملے کو پہلے ہی سازش قرار دے چکا ہے ، سچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے ، الزام پاکستان پرلگایا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی اس حوالے سے واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے ...

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے

ٹرمپ کا جاتے جاتے اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ وجود - هفته 16 جنوری 2021

اپنے اقتدار کے آخری چند ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے تحفظ اور ایران کے خلاف اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا جس نے مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے صدر دفاتر کو حیران کر دیا ہے ۔ٹرمپ نے امریکی سنٹرل کمانڈ کو اسرائیل کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا جو مشرق وسطی اور ایشیا میں فوجی کارروائیوں کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہ...

ٹرمپ کا جاتے جاتے اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ

پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو بھیجنے کا فیصلہ وجود - هفته 16 جنوری 2021

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک عہدیدار نے آئندہ بدھ کو دارالحکومت میں جو بائیڈن کے حلف برداری کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں حلف برداری کی تقریب کے قریب پہنچ کر پوری کمپلیکس کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی تاکہ چونسٹھویں امریکی صدر کے انتخاب کے موقعہ پر سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جاسکے اور کسی قسم کی گڑ بڑھ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریٹ...

پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو بھیجنے کا فیصلہ

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ وجود - هفته 16 جنوری 2021

باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے ۔بروس ڈرہم...

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ

برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا میں پھیل سکتا ہے ،امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول وجود - هفته 16 جنوری 2021

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا ہے کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے ، برازیل میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ پہنچ گیا۔ پروفیسر وینڈی بارکلے نے کہا کہ پہلے سامنے آئے کورون...

برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا میں پھیل سکتا ہے ،امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول

ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی وجود - هفته 16 جنوری 2021

خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے ۔رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم 'مشن امپاسیبل 7' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی...

ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ وجود - جمعرات 14 جنوری 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، دشمن قوتوں کی تخریبی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا ہے ۔آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن ...

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ