وجود

... loading ...

وجود
وجود

’’سیاہ۔ست‘‘۔۔۔

جمعه 12 جون 2020 ’’سیاہ۔ست‘‘۔۔۔

دوستو، یقین مانیں سیاست پر لکھنے کا کبھی دل چاہتا ہے نہ کبھی سوچ آتی ہے، عام لوگوں کے مسائل ہی اتنے زیادہ ہیں کہ سیاست کی طرف ذہن کم کم ہی جاتا ہے، ویسے بھی سیاست ہمارے ملک میں ’’سیاہ ۔ست‘‘ بن چکی ہے، اور عوام کے نزدیک تو اسے گالی کے طور پر بھی لیا جاتا ہے، اگر کسی نے کسی کے ساتھ دھوکا کیا ہو،یا کسی نے کسی سے کوئی بات کرکے پھر اس سے پلٹ گیا تو سامنے والا فوری کہہ دیتا ہے، یار میرے ساتھ سیاست تو نہ کرو۔۔ اس وقت ملک میں اتنا برا حال ہے کہ شاید ہی حکمران طبقے کے علاوہ کوئی آپ کو خوش نظر آئے۔۔ یہاں تو یہ حال ہے کہ بزرگ پنشن کی لائن میں، نوجوان پٹرول کی لائن میں، خواتین بارہ ہزار لینے والی لائن میں، بچے راشن کی لائن میں اور ملک کھڈے لائن میں ہے۔۔ اللہ تبارک وتعالی ٰاس ملک کے تمام غریبوں اور مڈل کلاس طبقے پر اپنا خصوصی کرم فرمائے۔۔
آپ بھی شاید ہماری بات سے اتفاق کریں گے کہ تبدیلی کا سفر۔۔ایاک نعبدوایاک نستعین سے شروع ہوا، ان للہ مع الصابرین سے ہوتا ہوا۔۔ اناللہ واناالیہ راجعون کی طرف گامزن ہے۔۔اس تباہی و بربادی کی ذمہ دار حکومت ہے یا سلیکشن کمیٹی؟؟ کیا سلیکٹرز(ایمپائرز) کو کسی قسم کی شرمندگی محسوس ہورہی ہے؟؟ قوم کو مدینہ کاٹکٹ دکھا کر ’’کُوفے‘‘ کے راستے پر ڈال دیاگیا۔۔ باباجی فرماتے ہیں، پی ٹی آئی کو اگر قیام پاکستان کے فوری بعد انیس سو سینتالیس میں بھی حکومت ملتی تو انہوں نے یہی رونا تھا انگریز پورا ملک تباہ کرگیا۔۔وہ مزید فرماتے ہیں۔۔تبدیلی کا کیڑا اب صرف ان لوگوں میں زندہ ہے جن کا جیب خرچ ابھی تک والدین اٹھا رہے ہیں۔ ۔باباجی کی باتیں سن کر ہمارے پیارے دوست کہاں خاموش رہنے والے تھے فوری بولے۔۔ تبدیلی لوٹوں سے شروع ہوئی ہالینڈ کی سائیکل سے ہوتی ہوئی انڈوں، مرغیوں، کٹوں اور پھر IMF کی خودکشی تک تو پہنچی مزید پیش قدمی جاری ہے۔ہمارے ایک ’’پٹواری‘‘ دوست ( ن لیگ سے تعلق ہے) سرگوشیانہ انداز میں کہنے لگے۔۔ مجھے اللہ سے قوی امید ہے کہ جو مسلمان پی ٹی آئی کے فتنے سے بچ گیا وہ دجال کے فتنے سے بھی بچ جائے گا، انشااللہ۔ہم نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ۔۔کپتان خود تو سائیکل پر دفتر نہ جاسکے لیکن عوام کو سائیکل چلانے پر مجبور کردیا۔باباجی نے موبائل کا کیلکیولیٹر کھول کر کچھ جمع تفریق کی پھر سوالیہ نظروں سے ہمیں دیکھنے لگے۔۔ہم نے پوچھا ، کیا ہواباباجی ؟ فرمانے لگے۔۔ وہ جو پچھلی حکومت میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی تھی کیا اب بھی ہورہی ہے؟ ہم نے کہا، نہیں باباجی، اب کدھر کرپشن؟ کپتان نے خود کھاتا ہے نہ کسی کو کھانے دیتا ہے۔۔ باباجی ہماری بات سن کر زیرمونچھ مسکرائے اور کہنے لگے۔۔ بیٹاجی ،اگر کرپشن نہیں ہورہی تو بائیس ماہ میں دوسوچونسٹھ ارب روپے جمع ہوچکے ہوں گے وہ کہاں ہیں؟؟ہم ہنس دیئے ،ہم چپ رہے، مطلوب تھا پردہ ترا۔۔ویسے غریب عوام جو انصافین حکومت کو عام انتخابات سے پہلے سمجھتی تھی، اب بھی فرشتہ ہی سمجھتی ہے، لیکن موت کا۔۔
نیوزی لینڈ بھی کورونا فری ملک بن گیا۔۔ وہاں کی خاتون وزیراعظم نے ثابت کیا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔ عورت ہوکر کسی بھی مرحلے پر خود کو کمزور ثابت نہیں کیا۔۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ نیوزی لینڈ کورونا فری ملک کیسے بن گیا؟ اس کی وجوہات کیا تھیں؟ چلیے تو پھر وجوہات بھی سنیئے۔۔وہاں لاک ڈاؤن میں شٹر اٹھاکر کاروبار کرنے والا نہیں تھا، حکومت نے بند کرنے کا کہا تو سب نے اپنا کام بند رکھا۔۔وہاں ایسا کوئی ’’دانش وڑ‘‘ نہیں تھا جو کورونا کو ڈرامہ ثابت کرے یا پھر اسے زکام، فلو کی طرح عام بیماری قرار دے۔۔ وہاں کسی نے اسپتالوں اور قرنطنیہ مراکز کی جعلی وڈیوز کے ذریعے پراپیگنڈا نہیں کیا جس سے عوام شک میں بھی مبتلا نہیں ہوسکے۔۔ وہاں کوئی پانچ لاکھ کی نعش خریدنے اور بیچنے والا نہیں تھا۔۔وہاں کوئی زہر کا ٹیکا لگانے والا بھی نہیں تھا۔۔ وہاں کوئی شیعہ ایسا نہیں تھا جس نے جلوس پر کمپرومائز کرنا گناہ سمجھا ہو۔۔ وہاں کوئی سنی ایسا نہیں تھا جس نے مساجد کے رش کو محدود نہ کیا ہو۔۔وہاں تاجروں نے حکومت کو بلیک میل نہیں کیا۔۔وہاں عید پر شاپنگ مراکز پرعوام نے رش نہیں لگایا۔۔وہاں کی حکومت نااہل نہیں تھی ،اسے فوٹو شوٹ سے زیادہ عوام کے جان کی فکرلاحق تھی۔۔وہاں لاک ڈاؤن میں ذخیرہ اندوزوں نے اندھا دھند منافع نہیں کمایا۔۔وہاں ماسک اور دیگر ادویات کے نرخ وہی رہے جو لاک ڈاؤن سے پہلے تھے۔۔وہاں وزیروں،مشیروں نے پریس کانفرنسوں سے زیادہ فیلڈ ورک کیا۔۔وہاں کے میڈیا نے عوامی مسائل کو اجاگر کیا، کرنل کی بیوی، ٹھیکے دار کی بیٹی، چینی کی رپورٹ اور سیاست پر وقت ضائع نہیں کیا۔۔وہاں کسی نے وبا کو ڈرامہ ، جھوٹ، یا دجال کی چال قرار نہیں دیا۔۔ وہاں کسی نے یہ دعوی نہیں کیا کہ سنامکی کا قہوہ پی لو، لہسن کھالو، ادرک کی چائے میں لیموں نچوڑ کر پی لو۔۔ خدا کے لیے اب بھی اپنی قوم پر رحم کریں۔یہ نہ ہو کہ آپ کو یقین آنے تک آپ بہت سے اپنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو چکے ہوں۔۔
ویسے یہ بات بھی سو فیصد حقیقت ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دریافت ہوگی،پاکستانی جنگل کے ہر پودے کا قہوہ بنا کر پی چکے ہونگے لیکن ماسک کی عادت پھر بھی نہیں ڈالیں گے۔۔ہمارے پیارے دوست کا کا دعوی ہے کہ ۔۔بس ایک بار ڈاکٹر کرونا وائرس کی ویکسین بنا دیں پھر تو پاکستانی خواتین یوٹیوب پر دیکھ کربھی بنا لیں گی۔۔عید کے دنوں میں مرغی کا گوشت اچانک کراچی میں ساڑھے چار سو روپے کلو تک پہنچ گیا۔۔ جب کہ رمضان المبارک کے آغاز میں یہی گوشت دوسوستر روپے کا مل رہا تھا۔۔اب جب سے سوشل میڈیا پر برائلرمرغی میں وائرس کی خبریں چل رہی ہیں، کراچی میں گوشت کے نرخ تین سو پندرہ روپے فی کلو پر آگئے۔۔ویسے کبھی آپ نے نوٹ کیا ہے،پاکستان میں ہر حادثے کے بعد ڈبل سواری پر پابندی لگتی ہے اورہر بیماری میں برائلر مرغی کو شامل کر لیا جاتاہے۔۔ہمارے پیارے دوست کا کہنا ہے، جب ماسک نیچے کرتا ہوں تو ڈاکٹر والی فیلنگ آتی ہے کہ سب کو بولوںآپریشن کامیاب رہا مریض کو دو گھنٹے میں ہوش آجائے گا۔۔باباجی ایک دن ہمیں بتانے لگے، آج میں سبزی لینے گیا،اچانک برابر میں کھڑی خاتون نے میرا ہاتھ پکڑکر پوچھا۔۔اجی سنتے ہو، مٹرلے لوں، چھیل لوگے؟؟میں نے چہرے سے ماسک ہٹایا تو وہ شرماکر بولی۔۔ہائے اللہ، ہمارے’’وہ‘‘ کدھر گئے، وہ بھی ایسا والا ماسک پہنے ہوئے تھے، اسی لیے کہتا ہوں۔۔خطرہ ابھی ٹلانہیں۔۔گھر پر رہیں محفوظ رہیں۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔خود کو دوسروں سے مقابلہ کرنا چھوڑ دیں، سورج ہویاچاند اپنے وقت پر ہی نکلتے ہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر