... loading ...
بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)ڈی ایس ہوڈانے کہا ہے کہ ایک جانب تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہو اور دوسری جانب مخالف مواد کا توڑ نہ ہو تو بات نہیں بن سکتی۔لوگوں کی حمایت کے بغیر کہیں کوئی مسلح شورش 30 برسوں تک باقی نہیں رہتی۔ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر تنازع کو اکثر پاکستانی افواج کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کے چھیڑے ہوئے ہماری جانب کی سرحد کے علیحدگی پسندوں اور راشی سیاستدانوں کے حمایت یافتہ ’’پراکسی وار‘‘ جس کے تحت کچھ گمراہ اور بنیاد پرست مقامی نوجوانوں نے بندوق اٹھائی ہے ، کے طور پر بیان کیا جاتا ہے ، لیکن اس سے کشمیر میں مسئلے کی پوری تصویر سامنے نہیں آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا طویل المدتی حل تلاش کرنے کے لیے ہمیں پاکستان کی حمایت کو کمزور اور تشدد کے جاری واقعات کو قابو کرنے کی کوششوں کے علاوہ سِول آبادی پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور اس سے پہلے کہ کوئی میری طرف سے دہشت گردی کی بجائے ’’شورش ‘‘کا لفظ استعمال کرنے پر کوئی اعتراض کرے ، میں واضح کرنا چاہوں گا کہ دہشت گردی بھی شورش میں استعمال ہونے والا ایک ہتھیار ہی ہے ۔جنرل ڈی ایس ہوڈا کے مطابق انسدادِ شورش کو اکثر دل و دماغ کا کھیل قرار دیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان آپریشنز میں دل سے زیادہ دماغ کا کام ہوتا ہے ۔ آج کی دنیا میں جہاں اطلاعات، پروپیگنڈہ اور فرضی خبروں کی بہتات ہے ، تنازعات میں اصل مقابلہ لوگوں کے دماغ کو اثر انداز کرنے کا ہے ۔سابق آرمی جنرل نے بتایا کہ حکومت کومقبوضہ جموں و کشمیر میں اطلاعات کے مقابلے کو جیتنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات پر غور کرنا چاہیے ۔ اس کے لیے لگن رکھنے والی ایک تنظیم، جس میں سوشل میڈیا اور دیگر مواد کا مفصل جائزہ لینے اور مقامی، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر نافذ کی جانے والی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی اہلیت رکھنے والے ماہرین کا عملہ ہو، اس کی ضرورت ہے ۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...