... loading ...
امریکا اور بیلجیئم کے سائنسدانوں نے کہاہے کہ لاما جسے ونٹر بھی کہا جاتا ہے ، کورونا وائرس کے شکار میں مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک چھوٹے ذرے کی نشاندہی کی جو ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کا راستہ روک سکتا ہے ۔ بیلجیئم کے وی آئی بی یو جینٹ سینٹ برائے میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور آسٹن کے یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے جرنل سیل میں تحقیق شائع کی جس میں لاما ان کی تحقیق کا مرکز رہا۔اس گروہ نے 4 سال قبل 2003 میں پھیلنے والے سارس اور 2012 میں سامنے آنے والے مرس وائرس سے لڑنے والے اینٹی باڈیز کی تلاش کا آغاز کیا تھا۔اس شراکت میں بیلجیئم کے لیڈر ژیویئر سالنز کا کہنا تھا کہ 2016 میں اس کا آغاز ہم نے سائیڈ پروجیکٹ کے طور پر کیا تھا، ہمیں لگا تھا کہ یہ دلچسپ ہوگا، پھر ایک نیا وائرس آگیا اور یہ ضروری اور اہم ہوگیا۔لاما کو سارس اور میرس وائرس کی محفوظ قسم دی گئی اور بعد میں ان کے خون کے نمونے لیے گئے تھے ۔اونٹ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے لاما اور دیگر جانور معیاری اینٹی باڈیز اور چھوٹی اینٹی باڈیز بنانے میں بہتر ہے جس کے ساتھ سائنسدان با آسانی کام کرسکتے ہیں۔تحقیقیی ٹیم کے بیلجیئم کے حصے نے ، جس کی سربراہی برٹ شیپینس نے بھی کی، نے چھوٹے اینٹی باڈیز کے ٹکڑوں کی نشاندہی کی جنہیں نانو باڈیز کے نام سے جانا جاتا ہے ، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کون وائرس کے سامنے زیادہ مضبوط رہتا ہے ۔ژیویئر سالنز نے نئے کورونا وائرس کو سارس وائرس کا کزن بتایا ہے اور کہا بتایا کہ دونوں میں پروٹین اسپائکس کے ساتھ کورونا یا تاج کی شکل ہوتے ہیں جس پر ایک اینٹی باڈی لگایا جاسکتا ہے ۔اس ٹیم کا ارادہ ہے کہ سال کے آخر تک انسانوں کے ساتھ آزمائشیں شروع ہوسکیں، اس مقصد کے تحت جانوروں پر ٹیسٹ شروع کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دواساز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔اونٹوں یا لاما سے ماخوذ نینو باڈیز میں کی جانے والی یہ تحقیق پہلی نہیں ہے ۔ اس سے قبل فرانسیسی فارماسیوٹیکل کمپنی سنوفی نے نینو باڈی میں ماہر کمپنی ابلینکس کو خریدنے کے لیے 2018 میں 3 ارب 90 کروڑ یورو ادا کیے تھے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...