... loading ...
بنگلہ دیش نے بے آف بنگال میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے جہازوں کو اپنی سمندر حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس میں تقریباً 500 مہاجرین سوار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے سے سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا کہنا تھا کہ ‘یہ بنگلہ دیش کی ذمہ داری نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بنگلہ دیش کو ان روہنگیا مہاجرین کو لینے کے لیے کیوں کہا جارہا ہے ، وہ گہرے سمندر میں ہیں اور بنگلہ دیش کی حدود کے اندر بھی نہیں ہیں۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے مطابق بے بنگال کے اطراف میں تقریباً 8 ممالک کی سرحد ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پہلے میانمار کی حکومت کو کہیں کیونکہ وہ ان کے شہری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کے دوجہازوں میں تقریباً 500 افراد سوار ہیں جن میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں جن کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملائیشیا کی جانب سے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کے مطابق ‘کئی ہفتوں سے سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین مناسب خوراک اور پانی کے بغیر ہیں۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا کہ چند ہفتے قبل ہے بنگلہ دیش نے 396 روہنگیا مہاجرین کو بچایا تھا جو ملائیشا پہنچنے میں ناکام ہوا تھا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کا کہا کہ بنگلہ دیش کو ہر دفعہ ذمہ داری کیوں لینی چاہیے ، بنگلہ دیش پہلے ہی 10 لاکھ سے زائد روہنگیا کو جگہ دے چکا ہے اور اب ہم اپنی استعداد سے باہر ہوگئے ہیں۔عبدالمومن کے مؤقف کے برعکس ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہیے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے مہاجرین کو فوری طور پر اترنے کی اجازت دے اور انہیں ضروری خوراک، پانی اور صحت کا انتظام کرے ۔ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر براڈ ایڈمز کے مطابق بنگلہ دیش پر میانمار کی فوج کے بدترین جرائم کے نتیجے میں بھاری بوجھ آچکا ہے لیکن یہ کوئی بات نہیں کہ سمندر میں پھنسے مہاجرین کو موت کی طرف دھکیل دیا جائے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر زور دیا کہ جو مہاجرین بدترین حالات کا شکار ہیں ان کی مدد جاری رکھنی چاہے اور روہنگیا مہاجرین کی مدد کرکے حالیہ برسوں میں جو عالمی شہرت حاصل کی ہے اس کو محفوظ رکھیں۔بنگلہ دیش کی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سہیل رانا نے کہا کہ انہوں نے روہنگیا مہاجرین کے کسی جہاز کو ہماری سمندری حدود میں آتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم ایک ماہی گیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 20 اپریل کو روہنگیا مہاجرین کی دو کشتیوں کو دیکھا تھا جو ساحل کی طرف بڑھ رہی تھیں ، میں اس وقت دیگر ماہی گیروں کے ساتھ اپنی کشتی میں تھا۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بنگلہ دیش اپنی عالمی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے اجازت دے اور جہاز کو واپس نہ بھیجے جس کے نتیجے میں کسی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا۔بیان میں عالمی تنظیم نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل میں پھنسی ہوئی کشتیوں کو جواب دے اور ان کو بچانے کا عمل شروع کریں اور پناہ کے خواہاں لوگوں کی زندگیوں کو سمندر میں خطرے میں نہ ڈالیں۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...