... loading ...
کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے حوالے سے جہاں امریکی حکومت نے خفیہ اداروں کے تحت تفتیش شروع کر رکھی ہے ، وہیں اب امریکا کی ایک ریاست نے کورونا وائرس کو دنیا بھر میں پھیلانے اور اس وائرس کے حوالے سے غلط بیانی کرنے پر چین پر مقدمہ ہی دائر کردیا۔ گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی حکومت نے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا واقعی کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار ہوا، تاہم ان الزامات کو جہاں چین نے مسترد کیا ہے ، وہیں عالمی ادارہ صحت اور خود ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی نے بھی جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ افواہیں درست نہیں۔تاہم اب کورونا سے متاثرہ امریکی ریاست میسوری نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے چینی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل نے ریاست میں موجود فیڈرل کورٹ میں چین کے خلاف مقدمہ دائر کیے گئے مقدمے میں دعوی کیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق غلط بیانی کی اور دنیا کو یہ نہیں بتایا کہ مذکورہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے ۔ریاست میسوری کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کورونا وائرس کے پھیلا میں چین کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے عالمی ادارہ صحت کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے تاخیر سے بتایا اور چین نے یہ معلومات بھی فراہم نہیں کی کہ مذکورہ وائرس کیسے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے ۔مقدمے میں دعوی کیا گیا کہ چینی سرکاری حکام نے ووہان شہر میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد تقریبا 4 ہزار افراد کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کیا اور پھر ووہان سے لوگوں کو دنیا بھر میں جانے کی اجازت بھی دی۔دعوے میں یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا وائرس چین نے لیبارٹری میں تیار کیا یا نہیں، البتہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکی ریاست کو جانی، مالی و جذباتی نقصان اٹھانا پڑا اور وہاں پر زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ریاست میسوری امریکا کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے ، جس نے کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی عدالت میں چین کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ، اس سے قبل امریکا کے متعدد کاروباری حضرات نیبھی امریکی فیڈرل عدالت میں چین کے خلاف مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا کی مرکزی حکومت نے چین کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کیا اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ امریکی ریاست میسوری اور امریکی کاروباری حضرات نے چین پر امریکی عدالتوں میں ہی مقدمہ دائر کیا ہے ، جس سے کئی عالمی قوانین کے ماہرین بھی حیران ہیں۔عالمی قوانین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میسوری اور امریکی کاوروباری افراد کی جانب سے چین پر دائر کیے گئے امریکی عدالتوں کے مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکتی، کیوں کہ چین کو عالمی قوانین کے تحت خود مختاری حاصل ہے اور چینی ریاست کے خلاف دائر کیے گئے کسی بھی مقدمے کی سماعت امریکی عدالتوں میں نہیں ہوسکتی۔یونیورسٹی آف شکاگو کے انٹرنیشل لا ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ٹام گنسبرگ کا کہنا تھا کہ عالمی خود مختاری قوانین کے تحت چینی ریاست کے خلاف کسی بھی مقدمے کی سماعت امریکی عدالتوں میں نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کی کسی بھی ریاست کو چین کے خلاف مقدمہ دائر ہی کرنا ہے تو وہ کسی عالمی فورم پر چین کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتی ہیں۔امریکی عالمی قوانین کے ماہرین نے ریاست میسوری کی جانب سے چین کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیا اور کہا کہ اس سے امریکی حکام اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر اس قدم کو ٹرمپ کی سیاسی جماعت رواں برس نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے ۔خیال رہے کہ ریاست میسوری میں 22 اپریل کی صبح تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار کے قریب جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 280 تک جا پہنچی تھی۔مجموعی طور پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے ، جہاں 22 اپریل کی صبح تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 اپریل کی صبح تک 25 لاکھ 65 ہزار سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...