... loading ...
منظم منصوبہ بندی کے باعث چین سے بھی جلدی کورونا وائرس پر قابو پانے والے ایشیائی ملک جنوبی کوریا نے 15 اپریل کو پہلے سے طے شدہ انتخابات کرا کر نئی تاریخ رقم کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوریا میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے کورونا وائرس کا پھیلا کم دیکھا جا رہا ہے اور وہاں پر 15 اپریل کی صبح تک 11 ہزار سے بھی کم افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جب کہ وہاں اس سے 260 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔جنوبی کوریا نے ایک ایسے وقت میں پہلے سے طہ شدہ پارلیمانی انتخابات کرائے جب کہ دنیا بھر کے کم از کم 45 ممالک یا ریاستوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے ۔امریکا کی تقریبا 18 ریاستوں سمیت یورپ کے متعدد ممالک، افریقی ممالک و ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث انتخابات کو عارضی طور پر ملتوی کردیا ہے ، تاہم جنوبی کوریا نے دیگر ممالک کے بر عکس وقت پر انتخابات کرا کر دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے پارلیمنٹ کی 300 نشستوں پر پہلے سے طے شدہ انتخابات کے لیے معمول کے مطابق صبح سے پولنگ کا آغاز کیا۔جنوبی کوریا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایک کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز 300 ارکان کا انتخاب کریں گے اور تقریبا 35 سیاسی جماعتوں کے ارکان قسمت آزمانے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔پورٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 14 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے جب کہ 5 لاکھ 50 ہزار فوجی اہلکاروں کو پولنگ بوتھ پر سیکیورٹی انتظات کے لیے تعینات کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی کورین حکومت نے 15 اپریل سے قبل ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی تھی اور 13 اپریل سے 15 اپریل کی صبح تک 45 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز وقت سے پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے تھے ۔حکام نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کو خط کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی بھی اجازت دے رکھی ہے اور کئی لوگوں نے گھر بیٹھے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹ پوسٹ کردیے ۔تاہم پہلے سے طے شدہ تاریخ کے مطابق 15 اپریل کی صبح 6 بجے جنوبی کوریا میں پولنگ کا آغاز کیا گیا اور اس دوران ہر ایک شخص کو کم از کم ایک میٹر کے فاصلے پر رہنے کی ہدایات کی گئیں۔پولنگ کے دوران تمام ووٹرز کو فیس ماسک پہن کر آنے سمیت پلاسٹک کے دستانے اور حفاظتی لباس پہننے کی بھی ہدایات کی گئیں اور زیادہ تر افراد حکومتی ہدایات کے مطابق حفاظتی انتظامات کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے ۔حکام کے مطابق حالیہ انتخابات میں 2016 کے انتخابات کے مقابلے ووٹرز کا ٹرن آئوٹ زیادہ رہا اور پہلی بار ملک میں 18 سال کی عمر کے افراد کو پارلیمانی ووٹ دینے کا حق دیا گیا ہے ۔پولنگ کے دوران میڈیکل عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے یا پھر وہاں پر سیکیورٹی کے لیے مقرر کیے گئے اہلکاروں کو ووٹرز کا بخار چیک کرنے کی تربیت دی گئی اور بخار والے ووٹرز کو الگ ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا گیا۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں پارلیمنٹ کے لیے الگ جب کہ صدر کے لیے الگ انتخابات ہوتے ہیں، وہاں صدارتی انتخابات 2022 میں ہونے ہیں۔جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات ہر 4 سال بعد جب کہ صدارتی انتخابات ہر 5 سال بعد ہوتے ہیں مگر صدارتی انتخابات وقت سے قبل بھی منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...