... loading ...
کورونا وائرس 119 ممالک تک پہنچ گیا ، امریکا میں 30ہلاکتیں جبکہ برطانوی وزیر صحت بھی اس وائرس کا کا شکار ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 298 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 214 تک بڑھ چکی ہے ۔ نیویارک کے متاثرہ علاقے میں فوجیوں کو بھیج دیا گیا،امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ امریکا نے ایران سے اپنے قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا، برطانوی وزیر صحت بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئیں۔کرونا تیزی سے دنیا میں پھیلنے لگا، متاثرہ اور ہلاک افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو نے لگا ، چین میں 22 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار ایک سو 58 ہو گئی جبکہ 80 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔چین کے بعد ہلاک افراد کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 631 ہو گئی۔ خطرناک وائرس کے دس ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔ جنوبی کوریا میں 61 ہلاکتیں ہیں۔ 242 نئے کیسز کے ساتھ 7 ہزار 755 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔اسپین میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1695 ہو گئی، 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فٹ بال میچوں کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ ایران میں 291 اموات ریکارڈ کی گئیں، 8 ہزار 42 افراد کرونا وائرس کا شکار ہیں۔فرانس میں کرونا وائرس سے 33 افراد جان ہار گئے ، ایک ہزار 784 متاثر ہیں، نیو یارک میں متاثرہ علاقے میں فوجیوں کو بھیج دیا گیا، امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ،امریکا نے ایران سے اپنے قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کسی امریکی قیدی کو کچھ ہوا تو ایرانی حکومت ذمہ دار ہو گی۔برطانوی وزیر صحت ناڈین ڈورس بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئیں۔ وزیر گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں سیکڑوں افراد سے ملی تھیں اور وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی ملاقات کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...