... loading ...
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام فریقین اس معاہدے کی پاسداری کریں گے ،جو مذاکرات سے حاصل ہوگا، پھر قوم پارلیمنٹ، لویہ جرگہ یا ریفرنڈنم کے ذریعے فیصلہ کرے گی ، افغانستان کا ہر شہری امن عمل کا اسٹیک ہولڈر ہے ، اگلے سات دنوں میں فیصلہ کن مذاکرات کریں گے تاکہ متوازن اتھارٹی قائم کی جائے ‘۔ کابل میں چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان حکام کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ نائن الیون کے سا نحے سے ہم یکجا ہوئے اور مشترکہ قربانیوں سے باہمی طور پر منسلک ہوئے ۔انہوں نے افغانستان میں جنگ میں جانی نقصان کا ذکر کیا اور حاضرین سے درخواست کی کہ افغان جنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے بزرگوں، خواتین، بچوں اور جوانوں کے لیے چند لمحے خاموشی بھی اختیار کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ نسل نے آنے والے افغان بچوں کے لیے قربانی دی ہے اور دو دہائیوں سے افغانستان کے ایک کروڑ افراد نے نقل مکانی اور دیگر تکلیفیں برداشت کیں۔اشرف غنی نے کہا کہ ‘ہم افغان حکومت اور عالمی برادری، طالبان کے ساتھ تنازع کا حل چاہتے ہیں، ہم امن قائم کرنے کے لیے سیاسی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ہم نے مقابلہ کیا ہے اور ہماری معیشت میں صلاحیت ہے ، اسی طرح ہماری ریاست کے پاس بھی صلاحیت ہے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اتفاق رائے کے لیے جرگہ اور دیگر راستے اپنائے گئے اور ہم ایک اسٹیک ہولڈر سوسائٹی بن گئے ، ہماری نتیجہ خیز گفتگو باہمی رابطوں، آئین، آزادی اور قومی شناخت میں بدل گئی’۔افغان صدر نے کہا کہ ‘2018 کی تاریخی جنگ بندی کے دوران ہمارے معاشرے نے شاندار مستقبل کی جانب عملی مظاہرہ کیا اور ہزاروں طالبان جنگجوں کے ساتھ بغیر کسی ناخوش گوار واقعے کے مذاکرات ہوئے ‘۔افغانستان میں امن کے قیام کے لیے گزشتہ برسوں میں ہونے والی کوششوں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے علما امن کے چمپیئن ہیں، ہمارے علما نے 2018 کی جنگ بندی کے لیے راستہ بنایا، امن اور جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے فتوی جاری کیا اور طالبان نے اس کو تسلیم کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مستحکم ملک اور ہمارے مستقبل کے لیے امن ضروری ہے اور 40 سال کی کشیدگی کا خاتمہ ہمارے معاشرے کا بنیادی مقصد ہے اور امن عمل، اس مقصد کے لیے ضروری ہے ‘۔اشرف غنی نے کہا کہ ‘ہم پرعزم ہیں کہ امن پر قومی اتفاق رائے ہوگا، یہ عزم پانچ سال کی مشاورت، علما، خواتین اور نوجوان کی جانب سے دی گئی امید سے پیدا ہوا ہے ، 2019 کا لویہ جرگہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی سطح پر یکجا کیا اور امن کی امید دلائی’۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ ہونے جارہا ہے ، معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی سیکریٹری دفاع کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ملکوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کے لیے افغانستان کے عوام نے بے پناہ بڑی قربانیاں دی ہیں۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ ‘صدر کو آئین کی جانب سے دیے گئے اختیارات کے دائرے میں کام کرنا ہے اور ہمیں امن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے جارہا ہے اور ‘تمام فریقین امن معاہدے کی پاسداری کریں گے جو مذاکرات سے حاصل ہوگا، پھر قوم پارلیمنٹ، لویہ جرگہ یا ریفرنڈنم کے ذریعے فیصلہ کرے گی’۔امن کے قیام کے لیے ہونے والے معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان کا ہر شہری امن عمل کا اسٹیک ہولڈر ہے اور ہم اگلے سات دنوں میں فیصلہ کن مذاکرات کریں گے تاکہ متوازن اتھارٹی قائم کی جائے ‘۔خیال رہے کہ اسی دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے ، جہاں افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغان نمائندے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کیے ۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق اگر طالبان معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں تو امریکا اور اس کے اتحادی آئندہ 14 ماہ کے اندر اپنی تمام افواج افغانستان سے واپس بلا لیں گے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ 135 دن کے اندر 8 ہزار 600 غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ہوگا جبکہ آئندہ 14 ماہ کے اندر افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی مکمل ہوجائے گی۔اعلامیے کے مطابق طالبان انٹرا افغان مذاکرات کے تناظر میں سیکڑوں قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...