... loading ...
بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ اجلاس کے دوران سی اے اے اور این آرسی کے معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا اور دونوں ایوانوں میں کارروائی کو متعدد بار ملتوی کرنا پڑا، بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پیر کو بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کے ممبران نے سی اے اے اور این آر سی کے معاملے پر حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس دوران حزب اختلاف کی جماعتوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں فائرنگ کے واقعات کا معاملہ بھی پورے زور وشور کے ساتھ اٹھایا۔ بجٹ اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے لگائے اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کی پرزور مخالفت کی – واضح رہے کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں ایک انتخابی جلسے میں اشتعال انگیز نعرے لگوائے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے ان کی انتخابی مہم پر پابندی بھی لگادی تھی – ادھر پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی سی اے اے اور این آرسی کے مسئلے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے نہ تو وقفہ صفر ہوسکا اور نہ ہی وقفہ سوال ۔ اور ایوان کی کارروائی دوبار ملتوی کرنی پڑی – اس درمیان سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ جبکہ حکومت کی جانب سے بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ سی اے اے سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی لیکن مظاہرین اور اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ آئین پر حملہ ہے ۔ لوک سبھا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر فائرنگ کے واقعات پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زبردست تنقید کی ہے انہوں نے کہا کہ جولوگ طلبا اور بچوں پر گولیاں چلا رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے – یاد رہے کہ اتوار کی رات ایک بار پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ کیگیٹ نمبر پانچ کے باہر اسکوٹر پرسوار دو شرپسندوں نے فائرنگ کی تاہم کسی کوکوئی نقصان نہیں ہوا – پچھلے چار روز میں جامعہ کے باہر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ دوسری جانب دہلی کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی بیان بازیاں اپنے عروج پر ہیں اور بی جے پی و عام آدمی پارٹی ایک دوسرے پر زبردست حملے کر رہی ہیں – بی جے پی نے اس الیکشن میں شاہین باغ جیسے معاملے کو انتخابی مہم کا موضوع بنا رکھا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں اپنی گذشتہ پانچ سال کی کارکردگی پر ووٹ مانگنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...