وجود

... loading ...

وجود
وجود

ایک مظلوم ابن مظلوم

منگل 14 جنوری 2020 ایک مظلوم ابن مظلوم

گزشتہ دنوں میڈیا پر چلنے والی ایک خبر نے طبیعت کو بہت بُری طرح سے مکدر کردیا ہے۔ بظاہر یہ خبر اتنی بڑی بریکنگ نیوز تو ہرگز نہیںتھی کہ جو نیوز چینلز پر ریٹنگ کے سابقہ ریکارڈ توڑ سکتی لیکن اِس چھوٹی سی خبر نے دردِ دل رکھنے والے ہر شخص کے قلب کو ضرور چکنا چور کردیا ہے ۔ خبر کچھ یوں تھی کہ ’’ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک اسیر محمد سلطان جسے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی ،جسے برین ٹیومر کا موذی مرض لاحق تھا اور اُس کے اہلِ خانہ کی کئی مہینوں کی کوششوں کے بعد جب محمد سلطان کو علاج کے لیے ملتان ہسپتال لایا گیا تو انتظامیہ کی طرف سے اِس بیمار قیدی کے ساتھ خصوصی ظلم یہ روا رکھا گیا کہ ہسپتال کے بیڈ پر بھی اس مظلوم قیدی کی ہتھکڑیاں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کے باعث محمد سلطان کو بروقت طبی سہولیات نہ فراہم کی جاسکی وریوں محمد سلطان اپنی موذی بیماری اور انتطامیہ کے انسانیت کُش رویے کے باعث جان کنی کی اذیت ناک کیفیت میں مبتلاء ہوگئے ‘‘۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش محمد سلطان کی اِ س مختصر سی ویڈیو فوٹیج نے کئی سال پہلے برپا ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دردناک یادیں ایک بار پھر سے تازہ کردیں ۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ اِس وقت پاکستان اور پنجاب میں نہ تو اُن لوگوں کی حکومت ہے جنہوں نے اپنے سیاسی اقتدار کودوام بخشنے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون آشام ڈرامہ رچایا تھا اور نہ ہی انتظامی عہدوں پر وہ لوگ فائز ہیں کہ جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بنیادی محرک بنے تھے ۔ بلکہ آج تو الا ماشاء اللہ ہر وہ شخص اقتدار پر بڑی شان سے جلوہ افروز ہے جو کبھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے رونما ہونے کے بعد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بالکل بغل میں کھڑا ہوکر ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں کا واقعہ کے اصل ذمہ داروں سے حساب لینے کا دعوی کیا کرتا تھا ۔مگر لگتا یہ ہی ہے کہ اقتدار کی راہ داریوں میں متمکن ہونے کے بعد یہ نئے نویلے حکمران بھی اپنے اُس عہد کو یکسر فراموش کرچکے ہیں، جو انہوں نے کبھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کے ساتھ استوار کیا تھا ۔کسی کو یاد ہویا نہ ہو لیکن ہمیں بڑی اچھی طرح سے یاد ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دلجوئی کرنے والوں میں پنجاب کی طاقتور ترین سیاسی شخصیت چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی بھی صفِ اوّل میں شامل تھیں ۔ جنہوں نے اُس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤں پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اُس وقت تک سُکھ، چین سے نہیں بیٹھیں گے کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کردیتے۔ مگر نیرنگی دوراں تو دیکھیئے کہ چوہدری پرویز الہی کو بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی بنے دو سال ہونے کو آئے ہیں اور وہ بڑے چین و آرام کے ساتھ اپنے بیانات اور وعدوں پر مٹی ڈال کر اطمینان سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سب سے مایوس کُن کردار تو تحریک انصاف کا رہا ہے ۔ حالانکہ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کو ایوانِ اقتدار تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار 2014 کے دھرنے کا تھا اور اِس دھرنے میں احتجاج کے سارے رنگ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنان نے اپنے خون سے بھرے تھے ۔ جس کا اعتراف عمران خان ،وزیراعظم بننے سے پہلے کئی بار میڈیا کے سامنے کرچکے ہیں ۔ جبکہ 2014 کے دھرنے میں ایک رات ایسی بھی آئی تھی جب مسلم لیگ ن کی حکومت نے دھرنے پر ایسا شدید ترین انتظامی کریک ڈاؤن کروادیا تھا کہ جس کے باعث عمران خان اپنے کنٹینر میں مکمل طور پر انتظامیہ کے گھیراؤ میں آگئے تھے ۔ قریب تھا کہ عمران خان گرفتار کرلیے جاتے یا پھر زخمی ہوجاتے کہ ایسے مخدوش ترین حالات میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنان نے عمران خان کے کنٹینر کی پوری رات حفاظت کی اور عمران خان کو گرفتار ہونے سے بچالیا۔ اگلی صبح عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اُسی کنٹینر پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اپنے ’’سیاسی کزن ‘‘ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

مگر شومئی قسمت کہ ’’سیاسی کزن ‘‘ کا یہ رشتہ بھی کچے دھاگہ سے بنی ایک ایسی نازک ڈور ثابت ہوا جسے اقتدار کی منہ زور ہوا نے تار تار کردیا اور اَب وہی علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری جوکبھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سیاسی کزن ہوا کرتے تھے ۔ اپنے دیرینہ کارکن محمد سلطان کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک پر عمران خان سے اخباری بیانات کے ذریعے اشاروں کنایوں میں سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ ہی تحریک انصاف کا وہ منفرد ’’انصاف ‘‘ ہے کہ جس کا وعدہ عمران خان نے کبھی اُن کے ساتھ کیا گیا تھا۔ یقینا اِس وقت علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے خود کو سیاسی معاملات سے مکمل طور پر الگ کر چکے ہیں لیکن پھر بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوانا ایک ایسا فرض ہے جو ہمیشہ اُن کا اور اُن کی جماعت کے کاندھوں پر سوار رہے گا۔ اگر وزیراعظم پاکستان عمران خان چاہیں تو وہ باآسانی اپنے سابقہ ’’سیاسی کزن ‘‘ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کندھوں سے یہ بوجھ اُتارنے میں اُن کی مدد کرسکتے ہیں لیکن اِس کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنے اندر سے 2014 کے دھرنے والا عمران خان تلاش کرنا پڑے گا۔ جب تک وہ عمران خان واپس نہیں آئے گا ،اُس وقت تحریک انصاف کی حکومت کو یہ احساس بالکل بھی نہیں ہو گا کہ اُنہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کے کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے ۔

 

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان سے گزارش کہ اگر آپ اور آپ کی حکومت کے لیے اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے تک لانا کسی سیاسی مجبوری کے باعث ناممکن ہو تو کم از کم محمد سلطان جیسے بیمار قیدی کو ہی کوئی’’قانونی ریلیف ‘‘پہنچا دیا جائے، بالکل ویسا ہی ’’قانونی ریلیف ‘‘جیسا تحریک انصاف کی حکومت نے بیمار قیدی نوازشریف کوپہنچایا تھا ۔ اگر اتنا بھی ہوجائے تو شاید سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کی کچھ اشک شوئی ممکن ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر